... loading ...
امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے دو ہفتے بعد ترکی کے صدر طیب اردوان اور امریکی صدر کے اعلی مشیروں کے مابین پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیب اردوان کے مشیر برائے چیف خارجہ پالیسی ابراہیم کلن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے شام، لیبیا، مشرقی بحیرہ روم، قبرص اور ناگورنو کاراباخ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق ابراہیم کلن نے جیک سلیوان کو بتایا کہ شام کے شمالی حصے میں کرد ملیشیا گروپوں کے لیے امریکی حمایت اور ترکی کی جانب سے روسی ایس -400 دفاعی نظام خریدنے کے معاملے پر دونوں ممالک کے مابین موجود اختلافات کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک کے اہم عہدیداروں کے درمیان ہوئی گفتگو سے متعلق جاری ایک بیان میں وائٹ ہاوس نے کہا کہ جیک سلیوان نے جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکا – ترکی تعلقات کو تعمیری بنانے کی خواہش پر زور دیا۔قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے کہا کہ جیک سلیوان نے نیٹو کے ذریعے ٹرانزٹلانٹک سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ارادے سے آگاہ کیا اور اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ترکی نے روسی ایس -400 ایئر میزائل سسٹم کے حصول کے لیے اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے ۔نیٹو کے اتحادی واشنگٹن اور انقرہ ترکی کے روسی ساختہ 400 ایس دفاعی نظام کی خریداری پر کشیدگی ہے ۔دسمبر میں سابق ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاملے پر ترکی پر طویل متوقع پابندیاں عائد کردی تھیں جسے ترکی نے سنگین غلطی قرار دیا تھا۔واشنگٹن کا کہنا ہے کہ S-400s امریکا کے جدید F-35 جنگی طیاروں اور نیٹو کے وسیع تر دفاعی نظام کے لیے خطرہ ہے ۔ترکی نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس -400 کو نیٹو میں ضم نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انقرہ نے متضاد دعووں کی جانچ پڑتال کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی پیش کش بھی کی تھی۔انقرہ کا کہنا تھا کہ ایس 400 کی خریداری چوائس نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے کیونکہ وہ اطمینان بخش حالات کے ساتھ نیٹو کے دوسرے اتحادیوں سے میزائل دفاع حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...