... loading ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن سمیت پوش علاقوں میں چائے کے ڈھابوں سے منشیات کی سپلائی کی سوشل میڈیا پر مبینہ رپورٹس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے ۔متعلقہ اداروں کے اہم اجلاس میں اس سلسلے میں 25 چائے خانوں کے مالکان کو طلب کرکے فوری طور پر قواعدوضوابط اور ایس او پیز کا پابند ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم ایک شہری کی جانب سے جاری کیا گیا خط وائرل ہو رہا ہے ۔ جس میں شہری کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے چائے خانوں سے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کی جاتی ہے ۔اس پر غور و خوض کے لیے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تحت اہم اجلاس ہوا جس میں اینٹی نارکوٹکس فورس، ساوتھ پولیس، دیگر سرکاری اداروں کے علاوہ لگ بھگ 25 چائے خانوں کے مالکان شریک ہوئے ۔چائے خانوں کے مالکان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تاہم اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن کے تحت چائے خانوں کے مالکان ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں گے ۔ روزانہ رات ساڑھے گیارہ بجے مالکان اپنے ڈھابے بند کرنا شروع کریں گے اور رات 12 بجے مکمل شٹ ڈاون ہوگا۔چائے خانوں کے مالکان اپنے تمام ملازمین کو متعلقہ اداروں کے پاس رجسٹرڈ کرائیں گے ۔ اگر کوئی ملازم منشیات فروشی یا کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمی میں ملوث ہوا تو اسے پولیس کے حوالے کریں گے ۔ ڈھابوں پر آنے والے مشکوک افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کا ٹاسک بھی چائے خانوں کے مالکان کو دیا گیا ہے ۔متعلقہ اداروں کی ویجیلنس میں گشت کریں گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ خلاف ضابطہ کاروائی میں ملوث ہوٹلوں کو سربمہر کیا جائے گا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...