... loading ...
افغان دارالحکومت کابل میں بلائے گئے لویہ جرگہ نے انسانی حقوق کی بنیاد’ افغانستان کے وسیع تر مفاداورجنگ کے خاتمہ کے لئے متفقہ طورپر طالبان کے 400 قیدیوں کو رہاکرنے پر رضامندی کا اظہارکیا ہے تاہم حتمی فیصلے کا باضابطہ اعلان (آج)اتوار کے روز کیا جائے گاجس کے نتیجے میں آئندہ چند روز میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین براہ راست مذاکرات کا عمل قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں شروع ہونے کا قوی امکان پیداہوگیاہے ۔ ہفتہ کے روز لویہ جرگہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے لویہ جرگہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ لویہ جرگہ نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی پر رضامندی کا اظہارکیا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ لویہ جرگہ میں قائم 50 کمیٹیوں میں سے کسی بھی کمیٹی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی مخالفت نہیں کی بلکہ اپنی تجاویز میں بتایا ہے کہ امن مذاکرات کے لئے طالبان قیدیوں کو رہاکیا جائے تاکہ طالبان کے پاس کوئی بہانہ باقی نہ رہے تاہم عبداللہ عبداللہ نے توقع ظاہرکی کہ طالبان 400 قیدیوں کی رہائی کے بعد مذاکرات کے لئے مزید کوئی شرائط نہیں رکھیں گے اوراگر طالبان نے مزید کوئی شرط رکھ دی تو پھرافغان عوام فیصلہ کریں گے ۔ عبداللہ نے مزید کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد مذاکرات جلد شروع ہوں گے ۔ بعدازاں پریس کانفرنس میں لویہ جرگہ کے چیئرمین عبداللہ عبد اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زیرحراست 400 طالبان قیدیوں میں تمام افغان ہیں اور ابھی تک کسی قیدی کو رہانہیں کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لویہ جرگہ نے حقوق العباد ‘ انسانی ہمدردی کی بنیاد ‘ ملک کے وسیع تر مفاد اور امن کی خاطر طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کے معاملہ پر ملک بھر سے خواتین سمیت 3200 ممتازشخصیات کو لویہ جرگہ میں دعوت تھی جس کا پہلا سیشن جمعہ کے روز کابل میں ہوا تھا۔ اس موقع پرکابل میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ افغان صدر نے اپنے افتتاحی تقریر میں کہا تھا کہ اًن کے پاس آئین کی رو سے اختیار نہیں کہ وہ 400 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے جس کے لئے اًنہوں نے لویہ جرگہ بلایا۔اشرف غنی نے لویہ جرگہ کے شرکاء سے اپیل کی تھی کہ وہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کریں تاہم افغان صدر نے اس بات پر زوردیا تھا کہ اگر ان قیدیوں کو رہاکیا گیا تو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے ۔ ادھر طالبان نے کہا تھا کہ اگر اًن کے 400 قیدیوں کو رہا کردیا گیا تو تین دن کے اندر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں ورنہ پھر جنگ کا راستہ اپنائیں گے ۔ یاد رہے کہ افغان حکومت نے فروری معاہدہ کے پیش نظر طالبان کے 5 ہزارمیں سے 4600 قیدیوں کو پہلے ہی مرحلہ وار رہا کردیا تھا جبکہ طالبان نے حکومت کے ایک ہزار قیدیوں کو رہاکیا تھا۔طالبان نے حکومت سے مذاکرات کرنے کے لئے اپنے باقی 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم افغان صدرنے ان قیدیوں کو انتہائی خطرناک جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے رہا کرنے سے انکار کیا تھا جس پر دونوں فریقین کے مابین ڈیڈلاک پیداہوگیا تھا۔اب طالبان کے 400 قیدیوںکی رہائی کے متوقع فیصلے کے بعداس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں قطر میں افغان حکومت اور طالبان رہنماؤں کے مابین براہ راست مذاکرات کا عمل شروع ہوجائے گا۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...