... loading ...
فلپائن کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک اے بی ایسـسی بی این کے لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے نیٹ ورک کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوئٹرکی اتحادی کانگریس نے ٹی وی نیٹ ورک کے 25 سالہ لائسنس کی توسیع سے انکارکردیا ہے ۔حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق لائسنس کی تجدید کرنے والی سرکاری ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘قانونی تقاضون کے مطابق درست کانگریشنل فرنچائز کی عدم موجودگی پر نیٹ ورک کو اپنے مختلف اسٹیشنوں اور ریڈیو کو بندکرنا چاہیے ۔نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن (این ٹی سی) کا کہنا تھا کہ اے بی ایسـسی بی این کا لائسنس 4 مئی کو ختم ہوگیا تھا اور اسٹیشن کو جواب کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی۔نیٹ ورک کے ریڈیو کو انٹرویو میں این ٹی سی کے ڈپٹی کمشنر ایڈگارڈو کیبریوس کا کہنا تھا کہ احکامات پر فوری عمل درآمد ہوگا اور جسٹس ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری قانونی حیثیت سے آگاہ کریں گے ۔ریڈیو س نشر ہونے والے ابتدائی بیان میں اے بی ایسـسی بی این کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے نیٹ ورک کوبندکردیں گے ۔بیان میں کہا گیا تھا کہ میں قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ، یہ معاملہ فلپائن کے عوام کو اے بی ایس،سی بی این کی سروس سے محروم کرنے کی کوشش ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک کی جانب سے اپیل دائر کرنے کے 10 دن کے اندر کورونا وائرس کے باعث منیلا اور دیگر شہروں میں عائد پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں سماعت شروع ہوگی۔حکومتی وکیل نے دو دن قبل کہا تھا کہ کمپنی کو عبوری لائسنس دینے کا بھی کوئی قانونی جواز نہیں ہے جبکہ کانگریس سے لائسنس کی منظوری کا انتظار کیا جارہا تھا۔ایوان نمائندگان میں تقریر کرتے ہوئے کانگریس کے رکن ایرلین بروساس نے ان احکامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی صحافت کو دبانے کا قدم ہے ۔یونیورسٹی آف فلپائن میں صحافت کے پروفیسر ڈانیلو آراؤ کا کہنا تھا کہ این ڈی سی کے فیصلے سے صدر کے دفتر کے زیرکنٹرول ادارے کی آزادی آشکار ہورہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بندش آزادی صحافت پر ایک حملہ ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہیے ، آزادی صحافت کی حقیقی دشمن انتظامیہ کو آشکار کریں۔نیشنل یونین آف جرنلسٹس آف فلپائن (این یو جے پی) نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی برداری کے آزاد صحافیوں اور شہریوں سیمطالبہ کرتے ہیں کہ جو جمہوریت اورآزادی پر یقین رکھتے ہیں متحد ہوجائیں اور آزادی صجافت اور رائے کے اظہار کے لیے حکومت کے فیصلے کا مقابلہ کریں۔رپورٹ کے مطابق ٹی وی نیٹ ورک کی بندش سے تقریباً 11 ہزار ملازمین کا روزگار خطرے میں پڑگیا ہے ۔فلپائن کے صدر کا دعویٰ ہے کہ اے بی ایسـسی بی این نے انتخابی مہم کے دوران ان کے سیاسی اشتہار چلانے سے انکار کیا تھا جبکہ نیٹ ورک کی جانب الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی صدر کی منشیات کے خلاف نام نہاد جنگ کے خلاف اے بی ایسـسی بی این کی کوریج پر حکومت کو تحفظات تھے ۔فلپائن کے صدر نے کئی مواقع پر نیٹ ورک کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور تجویز دی تھی کہ مالکان تعطل کو ختم کرنے کے لیے کمپنی کو فروخت کردیں۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...