... loading ...
نئے نوول کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا کے 200 کے قریب ممالک اور خطوں میں لگ بھگ 34 لاکھ افراد متاثر جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔مگر اس عالمی وبا کے شکار ہونے والے 10 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ افراد اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کے اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ نے بتایاکہ اس بیماری سے شکار ہوکر ہلاک ہونے والوں کے مقابلے میں 4 گنا سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکا میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے کم از کم ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکا کے بعد دوسرے نمبر جرمنی ہے جس کے ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد میں سے ایک لاکھ 29 ہزار اس بیماری کو شکست دے چکے ہیں یعنی 74 فیصد کے قریب افراد،اس ملک مں نئے کیسز کی تعداد میں 6 اپریل کے بعد سے کمی آرہی ہے ۔اسپین میں امریکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ کیسز 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد سامنے آئے جن میں سے ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں یعنی لگ بھگ 53 فیصد افراد۔اسپین کے بعد چوتھے نمبر پر اٹلی جس کے 2 لاکھ 9 ہزار میں سے لگ بھگ 80 ہزار اس بیماری کو شکست دے چکے ہیں۔چین کے لگ بھگ 84 ہزار میں سے 78 ہزار 586 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے ۔چھٹے نمبر پر ایران ہے جس کے 96 ہزار سے زائد کیسز میں سے 77 ہزار 350 کو صحتیاب قرار دیا جاچکا ہے ۔ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز کا سامنا کرنے والے ملک ترکی میں 58 ہزار سے زیادہ افراد ریکور کرچکے ہیں جبکہ فرانس ایک لاکھ 67 ہزار کیسز میں سے 50 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔برازیل اب تیزی سے اس وبا کا مرکز بن رہا ہے اور اب تک 92 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 38 ہزار سے زائد اب اس بیماری کو شکست دے چکے ہیں۔ٹاپ 10 میں آخری ملک سوئٹزر لینڈ ہے جس کے 29 ہزار 800 سے زیادہ کیسز میں سے 23 ہزار 900 ریکور کرچکے ہیں۔اس فہرست میں پاکستان 25 ویں نمبر پر ہے جس کے 18 ہزار 806 کیسز میں سے 4573 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...