... loading ...
افغان طالبان نے ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے 57 افغان تارکین وطن کو دریامیں پھینکنے کے اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے جس میں 23 افغانی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ قائم مقام افغان وزیرخارجہ محمدحنیف اتمار نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے فوری طورپر کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ایک گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ 23 افغانیوں کی شہادت کے حوالے اپنی تشویش کا اظہارکریں گے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کو افغانستان میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر افغانیوں کے ساتھ برتاؤ’ اسلامی اخوت اور پڑوسی ہونے کے ناطے اپنے اْصولوں پر غورکرنا چاہئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں زندہ بچ جانے والے افغانیوں نے الزام عائدکیا ہے کہ یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب کچھ تارکین وطن کام اور مزدوری کے سلسلے میں ایران کے سرحدی علاقے میں گئے تھے جہاں ایران کے سرحدی محافظوں نے 57افغانیوں کو حراست میں لے کر اْنہیں مبینہ طورپر دریائے ‘ہری رود'(Horirod ) میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں کم از کم23 افغانی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ باقی بچ کر واپس افغانستان پہنچ گئے ۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے کے اوائل میں پیش آیاتھا۔ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے افغان تارکین وطن کے الزامات کو یکسر کستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان ایران سرحدی علاقے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔بعض اطلاعات کے مطابق متاثرہ افغانیوں کا تعلق صوبہ ہرات سے ہے جو مزدوری کے لئے ایران کے سرحدی علاقے میں غیرقانونی طورپر گئے تھے جہاں سرحدی محافظوں نے اْنہیںپکڑکراسلحہ کی زورپر دریامیں کھودنے پر مجبورکیا تھا جبکہ بعض کو گولی مارنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...