وجود

... loading ...

وجود

فضائی آلودگی سے جرائم میں اضافہ

بدھ 16 مئی 2018 فضائی آلودگی سے جرائم میں اضافہ

انسانی صحت پر فضائی آلودگی کے منفی اثرات کے بارے میں بہت کچھ جانا جا چکا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی کا بڑھنا سانس کی انفیکشن، دل کے امراض، دل کا دورہ اور پھیپھڑوں کے کینسر کے ساتھ ساتھ حافظے کی کمزوری اور الزائمر جیسے امراض کا باعث بنتا ہے۔ لیکن اب شواہد آنے شروع ہوئے ہیں کہ فضائی آلودگی صرف صحت کو نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ یہ ہمارے کردار پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ 1970ء کی دہائی میں ریاست ہائے متحدہ امریکا میں پیٹرول میں سے سیسہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تشویش تھی کہ گاڑیوں سے نکلنے والا اس پیٹرول کا دھواں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت اور ذہانت میں کمی جیسے مسائل پیدا کر رہا ہے۔دھویں میں شامل سیسہ کے بذریعہ سانس جسم میں داخل ہونے سے اضطراب و جارحیت بڑھ رہی تھی اور بچوں کا آ?ئی کیو کم ہو رہا تھا۔ 1990ء کی دہائی میں پیٹرول میں سے سیسے کو نکالنے کو پرتشدد جرائم میں56 فیصد کمی کی وجہ بتایا جاتا ہے۔ چین کے شہر شنگھائی میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ آلودہ فضا، بالخصوص جس میں سلفر ڈائی آکسائیڈ ہو، سانس کے ذریعے لینے سے ذہنی خلل کے سبب ہسپتالوں میں داخلہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس پر ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق فضا میں آلودگی کے اجزا کی بڑھوتری شہروں کے مضافات میں نوعمروں میں جرائم کے رجحان کو بڑھا دیتی ہے۔ یہ رویے اس لیے بھی پیدا ہوتے ہیں کیونکہ فضائی آلودگی سے (غیر محسوس انداز میں ) والدین اور بچوں میں تعلق کمزور پڑتا ہے اور والدین کو سماجی اور ذہنی دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب یہ مانا جاتا ہے کہ آلودہ فضا میں سانس لینے سے دماغ کے اندر سوزش ہوتی ہے۔ فضا میں موجود انتہائی باریک ذرات نمو پانے والے دماغ اور نیوراتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور پھر کردار کو متاثر کرتے ہیں۔

جرائم:اب تک کے حاصل کردہ شواہد کے مطابق فضائی آ?لودگی میں کرداری خرابی پیدا کرنے کی ’’صلاحیت‘‘ موجود ہے۔ اس کا خاص اثر نوعمروں پر پڑتا ہے۔ لیکن چند تحقیقات کے مطابق اس کے اثرات اس سے بھی بڑھ کر ہیں۔ امریکا کے 9,360 شہروں پر ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سے جرائم میں اضافہ ہوا۔ فضائی آلودگی سے تشویش یا اینگزائٹی میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں لوگ جرائم اور غیراخلاقی رویوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق جن شہروں میں فضائی آلودگی زیادہ ہے وہاں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق ہمیں اس موضوع پر مزید تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ اس میں لندن میں دو سال (2004-5ء) کے دوران رپورٹ ہونے والی18 لاکھ قانون کی خلاف ورزیوں کے ڈیٹا کا لندن کے بَرگز اور وارڈز میں آلودگی سے موازنہ کیا گیا۔ اس تجزیے میں درجہ حرارت، نمی اور بارش، ہفتے کے دنوں اور مختلف موسموں کو مدنظر رکھا گیا۔ ’’فضائی معیار انڈیکس‘‘ یہ رپورٹ کرتا ہے کہ فضا ہر روز کتنی ا?لودہ یا صاف ہے۔ تحقیق کرنے والوں کو معلوم ہوا ہے کہ اس انڈیکس میں 10پوائنٹ کے اضافے سے جرائم کی شرح 0.9 فیصد بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے لندن کے زیادہ آلودہ علاقوں میں جرائم بھی زیادہ ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ فضائی آ?لودگی جرائم کی شرح کو لندن کے امیر ترین اور غریب ترین علاقوں میں متاثر کرتی ہے۔

اس تحقیق سے یہ امر خاص طور پر سامنے ا?یا کہ فضائی ا?لودگی سے چھوٹے جرائم بڑھتے ہیں مثال کے طور پر کسی دکان سے چوری یا جیب کاٹ لینا۔ لیکن اس سے بڑے اور سنگین جرائم پر اثر نہیں پڑتا جیسا کہ قتل، ریپ یا شدید زخمی کرنا۔

دباو: خراب فضا دبائو کے ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھا سکتی ہے۔ اس سے درپیش خطرے کا ادراک متاثر ہوتا ہے۔ یوں یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ قدرے بے خطر ہو کر لوگ جرائم کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق فضائی آلودگی کو کم کرکے جرائم کی سطح کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم سماجی اور ماحولیات عوامل مل کر لوگوں کے کردار کو متاثر کر تے ہیں۔ اب یہ مزید واضح ہوتا جا رہا ہے کہ آلودہ فضا کے اثرات صرف صحت اور ماحول پر نہیں پڑتے۔ اگرچہ بعض ممالک میں فضائی آلودگی زیادہ ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے ہر دس میں سے نو افراد زہریلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ صحت اور کردار پر اس کے اثرات کے بارے میں جاننے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس کا صنف، عمر، طبقہ، آمدنی اور جغرافیے کے لحاظ کیا اثر پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں


پاکستان کی ترقی کو دہشت گردی سے نہیں روکاجاسکتا، فیلڈ مارشل وجود - بدھ 20 مئی 2026

پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی پیشرفت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، عوام کی ثابت قدم حمایت سے مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں بلوچستان میں امن و استحکام اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کیلئے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور پیشہ و...

پاکستان کی ترقی کو دہشت گردی سے نہیں روکاجاسکتا، فیلڈ مارشل

انمول پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے والے افسران پر شکنجہ سخت وجود - بدھ 20 مئی 2026

انکوائری کے دوران عدالت میںپیشی کے وقت پنکی کو موبائل فون دینے کا انکشاف سیکیورٹی میں کئی خامیاں سامنے آئیں ، ملزمہ کو غیر معمولی سہولتیں فراہم کی گئیں،رپورٹ کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پہلی پیشی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول دیئے جانے کے معاملے پر کراچی پ...

انمول پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے والے افسران پر شکنجہ سخت

ہماری خودمختاری کے نگہبان اپنے محافظوں پر فخر، وزیراعظم وجود - بدھ 20 مئی 2026

نظم و ضبط، قیادت اور پیشہ ورانہ تربیت کی درخشاں روایات کا امین ہے،شہباز شریف ایران، امریکا جنگ نے خطے کو غیریقینی صورتحال، معاشی چیلنجز سے دوچار کر دیا،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے، جو ہماری خودمختاری کے نگہبان ہیں۔کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئ...

ہماری خودمختاری کے نگہبان اپنے محافظوں پر فخر، وزیراعظم

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 22 دہشت گرد مارے گئے وجود - بدھ 20 مئی 2026

سکیورٹی فورسز کا خورج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع شیوا میں کامیاب کارروائی انڈین ا سپانسرڈشرپسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 22 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئ...

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 22 دہشت گرد مارے گئے

ایران پر نئے حملے کی تیاری، امریکی طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے وجود - منگل 19 مئی 2026

امریکا ایران جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے،امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ایران جنگ دوبارہ چھڑنے کے امکان پر گفتگو ، ٹرمپ اس ہفتے قومی سلامتی ٹیم سے مشاورت کریں گے پینٹاگون نے ایران میں اہداف کا چنا ئوکرلیا، توانائی اور انفرااسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بن...

ایران پر نئے حملے کی تیاری، امریکی طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ وجود - منگل 19 مئی 2026

عالمی حالات کو جواز بناکر مہنگائی، عام آدمی 2 وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا، سیاستدانوں کی کمپرومائز پالیسیوں نے جمہوریت کو کمزور کیا،22 مئی کو ملکگیرمہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروعہوگی حکمران امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں،ملک میں باغیانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے،مسلح گروہ فوجی...

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

انمول پنکی کی جوڈیشل کمپلیکس میں پھر ہنگامہ آرائی وشور شرابا وجود - منگل 19 مئی 2026

تفتیشی افسر پر تشدد، دھمکیوں اور زبردستی مخصوص افراد کے نام لینے کیلئے دبائو ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کردیئے میڈیا نمائندوں کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی ،صحافیوں کو دھکیل کر ملزمہ کے قریب آنے سے روکنے کی کوشش منشیات اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے...

انمول پنکی کی جوڈیشل کمپلیکس میں پھر ہنگامہ آرائی وشور شرابا

اسرائیلی بحریہ کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا،100 سے زائد رضاکار گرفتار وجود - منگل 19 مئی 2026

فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی بھی شامل، غزہ کو امداد پہنچانے کا ایک پرامن مشن ہے اسرائیلی فورسز نے گرفتارکرلیا،وطن واپس لانا پاکستان کی ذمے داری ہے،سعدایدھی غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی مشن میں شامل پاکستان کے سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت متعدد بین الاقوامی کارکنوں کو اسرائ...

اسرائیلی بحریہ کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا،100 سے زائد رضاکار گرفتار

صوبائی حقوق کیلئے خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت متحد،وفاق کو سخت پیغام دے دیا وجود - منگل 19 مئی 2026

پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ ظلم کر رہی ہے، آئین کے تحت خوراک کی اشیا کی نقل و حمل پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی گیس پیدا کرنیوالا صوبہ خود گیس سے محروم ہے، وزیراعلیٰ برس پڑے،سہیل آفریدی ،فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت صوبائی حقوق کے معاملے پ...

صوبائی حقوق کیلئے خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت متحد،وفاق کو سخت پیغام دے دیا

بھارت کی پاکستان کو مٹانے کی دھمکی،بھارتی آرمی چیف کا بیان ذہنی دیوالیہ پن ہے،تباہی دونوں طرف ہوگی، پاک فوج وجود - پیر 18 مئی 2026

معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارتی قیادت کی مایوسی کھل کر سامنے آچکی ہے،بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا مودی سرکار کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو پھر بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،اگر کسی قسم کی جغرافیائی تباہی کی...

بھارت کی پاکستان کو مٹانے کی دھمکی،بھارتی آرمی چیف کا بیان ذہنی دیوالیہ پن ہے،تباہی دونوں طرف ہوگی، پاک فوج

پیٹرول پر 5 روپے کی تاریخی کمی پر دل کر رہا ہے کہ خوشی سے ناچیں،کراچی کے عوام غصے میں وجود - پیر 18 مئی 2026

آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں،شہری کی دہائی حکومت نے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں،شہریوں کی میڈیا سے گفتگو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام نے حکومت پر طنز ک...

پیٹرول پر 5 روپے کی تاریخی کمی پر دل کر رہا ہے کہ خوشی سے ناچیں،کراچی کے عوام غصے میں

انمول پنکی کو بچانے کیلئے بعض بااثر اور نامعلوم قوتیں متحرک وجود - پیر 18 مئی 2026

منشیات فروش خاتون کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا گارڈن تھانے کی فوٹیج غائب ہونے کے دعوئوں نے کیس پرسوالات کھڑے کر دیے،ذرائع مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے، جبکہ ذرائع ...

انمول پنکی کو بچانے کیلئے بعض بااثر اور نامعلوم قوتیں متحرک

مضامین
پاکستان میں آلودگی کے مسائل اور ہماری ذمہ داری وجود بدھ 20 مئی 2026
پاکستان میں آلودگی کے مسائل اور ہماری ذمہ داری

الطاف حسن قریشی کا انتقال پرملال وجود بدھ 20 مئی 2026
الطاف حسن قریشی کا انتقال پرملال

ہم کام کو عشق سمجھتے تھے! وجود بدھ 20 مئی 2026
ہم کام کو عشق سمجھتے تھے!

آبنائے ہرمزایران کی ریڈ لائن ہے! وجود منگل 19 مئی 2026
آبنائے ہرمزایران کی ریڈ لائن ہے!

منی پور میں چار عیسائی رہنما قتل وجود منگل 19 مئی 2026
منی پور میں چار عیسائی رہنما قتل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر