... loading ...
ماہِ شعبان اسلامی تقویم کے اعتبار سے آٹھواں مہینہ کہلاتا ہے اور اِس ماہ کی پندرھویں رات ’’شبِ برأت‘‘ کہلا تی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے شبِ برأت کو مبارک رات اس لیے فرمایا ہے کہ اس رات میں زمین والوں کے لیے رحمت ، برکت ، گناہوں کی معافی اور مغفرت نازل ہوتی ہے ۔ اس قول کے ثبوت میں منجملہ دیگر روایات کے ایک روایت وہ ہے جو حضرت علی ؓ نے حضورِ اقدس ؐ سے نقل کی ہے جس میں آپؐ نے فرمایا کہ : ’’نصف شعبان کی رات میں اللہ تعالیٰ قریب والے آسمان کی طرف نزول فرماتے ہیں اور سوائے مشرک اور دل میں کینہ رکھنے والے اور رشتہ داری منقطع کرنے والے اور بدکردار عورت کے ہر مسلمان کو بخش دیتے ہیں۔‘‘(غنیۃ الطالبین)
ایک حدیث میں آتا ہے رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص رمضان کے ایک دن یا دو دن پہلے سے روزہ نہ رکھے ، مگر یہ کہ وہ شخص (کسی) خاص دن کا روزہ رکھا کرتا ہو ( اور رمضان سے ایک دن پہلے وہ دن ہو مثلاً ہر پیر کو روزہ رکھنے کا معمول ہے اور اُنتیس شعبان کو پیر کا دن ہے) تو وہ شخص اس دن بھی روزہ رکھ لے! ۔ (بخاری و مسلم)
آنحضرتؐ نے شعبان کی پندرھویں رات ( شبِ برأت) کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ : ’’ اس رات میں وہ سب بنی آدم لکھ لیے جاتے ہیں جو اس سال میں پیدا ہوں گے اور جو اس سال میں مریں گے اور اسی رات میں ان کے اعمال اُٹھائے جاتے ہیں اور اسی رات میں ان کے رزق نازل ہوتے ہیں۔(سنن بیہقی)
اعمال اُٹھائے جانے سے مراد اُن کا پیش ہونا ہے اور رزق نازل ہونے سے مراد یہ ہے کہ اس سال میں جو رزق ملنے والا ہے وہ سب لکھ دیا جاتا ہے اور گوکہ یہ سب چیزیں پیشتر سے لوحِ محفوظ میں لکھی ہوئی ہیں مگر اس رات میں لکھ کر فرشتوں کے سپرد کردیا جاتا ہے۔ واللہ اعلم
ایک حدیث میں آیا ہے رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا کہ : ’’جب نصف شعبان کی رات ہو تو اس رات کو شب بیداری کیا کرو! اور اُس کے دن میں روزہ رکھا کرو ! کیوں کہ اللہ تعالیٰ اس رات غروب آفتاب کے وقت ہی آسمانِ دُنیا کی طرف نزول فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ : ’’کیا کوئی مغفرت چاہنے والا ہے کہ میں اُس کی مغفرت کروں ؟ کیا کوئی روزی مانگنے والا ہے کہ میں اُس کو روزی عطا کروں؟ کیا کوئی مصیبت زدہ ہے ( کہ وہ مجھ سے عافیت کی دُعاء مانگے اور ) میں اُس کو عافیت دوں ؟ کیا کوئی ایسا ہے کیا کوئی ایسا ہے؟( رات بھر یہی رحمت کا دریا بہتا رہتا ہے ) یہاں تک کہ صبح صادق ہوجاتی ہے۔(ابن ماجہ ، سنن بیہقی)
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے آنحضرتؐ کو شعبان سے زیادہ کسی ماہ میںروزہ رکھتے ہوئے نہیں دیکھا اور ایک روایت میں ہے کہ آپؐ سوائے چند دنوں کے (تمام) ماہِ شعبان میں روزہ رکھتے تھے ۔ (بخاری و مسلم)
ایک حدیث میں آتا ہے رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا کہ : ’’اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں رات میں (اپنی مخلوق کی طرف ) توجہ فرماتے ہیں ، اور سوائے مشرک اور دل میں کینہ رکھنے والے شخص کے باقی تمام مخلوق کی مغفرت فرماتے ہیں ۔‘‘ (سنن ابن ماجہ)
ایک دوسری روایت میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ (اور راتوں میں تو بالکل نہیں حتیٰ کہ) اس رات میں ( بھی) شرک کرنے والے ،دل میںکینہ رکھنے والے ،رشتہ داروں سے قطع تعلقی کرنے والے، پائجامہ ٹخنے سے نیچے لٹکانے والے ، ماں باپ کی نافرمانی کرنے والے، ہمیشہ شراب پینے والے شخص کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتے۔ (ماثبت بالسنۃ عن البیہقی)
ام المؤمنین حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ ؐ کو (بستر پر) نہیں پایا اور (آپؐ کی تلاش میں) گھر سے نکل پڑی ، دیکھا کہ بقیع کے قبرستان (جنت البقیع میں ) آپؐ موجود ہیں اور سر مبارک آسمان کی طرف اُٹھا ہوا ہے ، آپؐ نے (مجھے دیکھ کر حقیقت حال بھانپ لی اور مجھ سے) فرمانے لگے کہ کیا تمہیں اندیشہ ہے کہ اللہ اور اُس کا رسول تمہاری حق تلفی کریں گے ؟۔‘‘ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ؐ! میرا گمان تو یہی تھا کہ آپؐ کسی بی بی کے یہاں تشریف لے گئے ہوں گے ؟ اس کے بعد آپؐ نے فرمایا کہ: ’’ نصف شعبان کی رات میں اللہ تعالیٰ قریب والے آسمان کی طرف نزول فرماتے ہیں اور بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ (گناہ گاروںکی) بخشش فرماتے ہیں۔‘‘( ابن ابی شیبہ ، ترمذی ، ابن ماجہ ، بیہقی )
حضرت ابو نضرہؒ فرماتے ہیں کہ شبِ برأت میں سال بھر کے سارے کام (فرشتوں پر) منقسم کردیئے جاتے ہیں ، تمام سال کی بھلائی ، برائی ، روزی ، موت ، تکلیفیں اور نرخوں کی ارزانی اور گرانی تمام سال کی دے دی جاتی ہے ۔‘‘ حضرت عکرمہؓ فرماتے ہیں کہ شبِ برأت میں سال بھر کے احکام طے کرکے (متعلقہ فرشتوں کے ) حو الہ کردیئے جاتے ہیں ، اس سال کے مُردوں کی فہرست اور حج کرنے والوں کی فہرست دے دی جاتی ہے ، نہ اُن میں کمی ہوسکتی ہے نہ زیادتی۔ ‘‘(فضائل صدقات)
ایک حدیث میں ہے کہ نصف شعبان کی رات کو حق تعالیٰ شانہ ملک الموت کو اس سال میں مرنے والوں کی اطلاع فرمادیتے ہیں ۔‘‘ حضرت عطاء بن یسارؒ فرماتے ہیں کہ : ’’جب نصف شعبان کی رات ہوتی ہے تو ملک الموت کو ایک فہرست دے دی جاتی ہے کہ اس میں جن کے نام ہیں اُن سب کی اس سال میں رُوح قبض کرلی جائے ۔ یہاں ایک آدمی فرش فروش میں لگا ہوا ہے ، نکاح کرنے میں مشغول ہے ، مکان کی تعمیر کرارہا ہے اور وہاں مُردوں کی فہرست میں آگیا۔(دُرّمنثور)
شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے لکھا ہے کہ پندرھویں شعبان کی رات (شبِ برأت) کی عبادت جو سلف سے منقول ہے وہ یہ ہے کہ سو رکعتوں میں ایک ہزار بار سورۂ اخلاص یعنی ہر رکعت میں دس مرتبہ قل ہو اللہ احد کی قرأت کی جائے ، اس نماز کا نام’’ صلوٰۃ الخیر ‘‘ہے ، اس کی برکتیں پھیلتی ہیں ، سلف صالحین یہ نماز جماعت سے پڑھتے تھے ، اس نماز کی بڑی فضیلت اور کثیر ثواب ہے ۔
حضرت حسن بصریؒ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ؐ کے تیس صحابہ ؓ نے بیان کیا ہے کہ : ’’اِس رات میںجو شخص یہ نماز پڑھتا ہے ، اللہ تعالیٰ ستر مرتبہ (رحمت کی نگاہ سے ) اُس کی طرف دیکھتے ہیں اور ہر ایک نگاہ میں ستر حاجتیں (اُس کی ) پوری فرماتے ہیں ، جن میں سب سے ادنیٰ حاجت گناہوں کی مغفرت ہے۔‘‘(غنیۃ الطالبین)
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...