... loading ...
نا اہل قرار دیے گئے میاں نواز شریف نے بڑے فخر سے دو دعوے کیے تھے کہ ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کردی ہے۔ خدا کرے کہ ایسا ہوتا۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تو پورا ملک عذاب میں مبتلا ہے لیکن دہشت گردی بھی ختم نہیں ہوسکی اور دہشت گرد ہر چند دن بعد کہیں نہ کہیں کام دکھاجاتے ہیں۔ گزشتہ منگل کو کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین خودکش حملے ہوئے جن میں10سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے، 14 زخمی ہیں۔ ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے بلوچستان کانسٹبلری کے ٹرک سے جا ٹکرایا۔ اس حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے۔ اسی دن دشت میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا اور 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔ مذکورہ وارداتوں میں سیکورٹی اہلکار خاص نشانہ تھے۔ ایسی وارداتوں کے بعد عموماً چیکنگ اور تلاشی کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے جس پر احتجاج ہوتا ہے اور عوام پریشان ہوتے ہیں۔
دہشت گردوں کو روکنے کے لیے یہ ضروری بھی ہے لیکن اتنی سخت چیکنگ کے باوجود دہشت گرد کامیاب ہوجاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کی تو خاص طور پر تلاشی لی جاتی ہے مگر کہیں نہ کہیں چوک ہو ہی جاتی ہے۔ آئی جی بلوچستان کا کہناہے کہ دہشت گردی میں سرحد پار موجود تنظیمیں ملوث ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کا خیال ہے کہ تانے بانے نئی دہلی اور کابل سے ملتے ہیں۔ اس میں کسی کو شبہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اس کا زندہ ثبوت ہے۔ اس کے بارے میں فیصلہ کرنے میں غیر ضروری طور پر تاخیر کی جارہی ہے۔ اگر پکڑنے کے بعد جلد ہی اسے پھانسی پر لٹکادیاجاتا تو بھارت کو عالمی ادارے سے رابطہ کرکے معاملے کو طول دینے کا موقع ہی نہ ملتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انصاف اور انسانیت کی دھجیاں اڑارہا ہے اور پاکستان کے صاحبان اختیار و اقتدار اس کوشش میں ہیں کہ کہیں بھارت ناراض نہ ہوجائے۔ میاں نواز شریف کے بقول ان کو بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ حاصل ہے، کہیں اس دوستی میں فرق نہ آجائے۔ لیکن بھارت جو کچھ کررہاہے اس سے بڑھ کر اور کیا کرے گا۔ الجزائر جیسے چھوٹے سے ملک نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر چڑھادیا۔ ایک بات اور بھی کئی بار سامنے آچکی ہے کہ جب بھی کابل یا افغانستان کے کسی علاقے میں دہشت گرد کوئی کارروائی کرتے ہیں تو پاکستان میں بھی دہشت گردی کا سانحہ پیش آجاتا ہے۔ کابل حکومت دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر جد وجہد کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اسے اس پر عمل بھی کر ڈالنا چاہیے۔ کوئٹہ میں پاکستان کے جو جوان شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، ان کے لواحقین کی دیکھ بھال کی ذمے داری حکومت پر ہے۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے میاں نواز شریف کے دعوے کا حشر سب کے سامنے ہے۔
کراچی میں اجلاس کے دوران میں میاں صاحب کے وزیراعظم کے ای کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اعلان کر گئے تھے کہ اسے گیس کی مطلوبہ مقدار ملتی رہے گی خواہ اس نے گیس کمپنی کے 80 ارب روپے دبالیے ہوں۔ اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ممکن ہے کہ ابھی اضافی گیس راستے میں ہو۔ یہ تو ثابت ہوچکا ہے کہ کے الیکٹرک محض دھمکیوں سے اپنی حرکتوں سے باز آنے والی نہیں۔
معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارتی قیادت کی مایوسی کھل کر سامنے آچکی ہے،بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا مودی سرکار کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو پھر بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،اگر کسی قسم کی جغرافیائی تباہی کی...
آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں،شہری کی دہائی حکومت نے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں،شہریوں کی میڈیا سے گفتگو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام نے حکومت پر طنز ک...
منشیات فروش خاتون کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا گارڈن تھانے کی فوٹیج غائب ہونے کے دعوئوں نے کیس پرسوالات کھڑے کر دیے،ذرائع مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے، جبکہ ذرائع ...
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...