... loading ...
پاکستان کے دو چھ سالہ بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شین واٹسن اور وسیم اکرام ان ننھے کھلاڑیوں کے شیدائی ہو گئے ہیں۔پاکستان کے صوبے بلوچستان کے کھلاڑی علی میکال خان کی حیرت انگیز لیگ بریک بولنگ کی وجہ سے وہ اب ’شین وارن جونئیر‘ کہلائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کا ایک اور چھ سالہ لڑکا جو تیز بولنگ کراتا ہے ، اسے ’لٹل وسیم اکرم‘ کہا جا رہا ہے۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر حسن اختر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کو ڈھونڈ نکالا اور اس سے ملاقات بھی کی۔
ان دونوں بچوں کو پاکستان کے میڈیا نے بھی بہت سراہا ہے۔ کرکٹ سے محبت کرنے والی پاکستانی قوم نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو کراچی میں دیکھا ہے۔ یہ ایک اپم پیش رفت ہے جس کے ذریعے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
علی میکال خان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،’’میرا خواب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنا ہے، مجھے کرکٹ سے محبت ہے۔ میں ایک زبردست لیگ بریک بولر بننا چاہتا ہوں۔‘‘ علی بہت خوش ہے کہ اسے شین وارن جیسے کھلاڑی نے سراہا ہے۔اس ہفتے شین وارن نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا،’’ بہت ہی شاندار، میں حیران ہوں کہ آپ کے ہاتھ سے کس طرح بال کرائی جاتی ہے اور وہ بھی صرف چھ سال کی عمر میں۔ بہت خوب، بس ایک چھوٹا سا مشورہ اپنا بازو تھوڑا زیادہ اونچا کر کے بولنگ کرو۔‘‘ علی کے والد اور اس کے کوچ عبداللہ خان اس بچے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلاتے ہیں۔ انہوں نے شین وارن کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شین وارن کے دیے ہوئے مشورے پر عمل کریں گے۔
دوسری جانب حسن کے والد، محمدکا کہنا ہے کہ جب تک انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ کہ ان کا بیٹا اتنی اچھی بولنگ کرتا ہے تب تک وہ اپبے بیٹے کے اس کھیل سے تنگ پڑتے تھے۔ لاہور سے دو سو کلو میٹر مسافت پر واقع چیچہ وطنی کے ایک گاؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے حسن اختر کے والد نے اے ایف پی کوبتایا، ’’ہمارا گھر کا فرش مٹی کا بنا ہوا ہے، اور حسن کی بولنگ سے فرش خراب ہو جاتا تھا۔‘‘ محمد کا کہنا ہے کہ ان کے ایک بیٹے نے حسن کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈال دی۔ کچھ دن بعد ان کے رشتہ دار کا فون آیا کہ آپ کے بیٹے کی ویڈیو ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہے اور یہ کہ ٹی وی کے رپورٹرز اس لڑکے کو ڈھونڈ رہے ہیں۔حسن کے والد نے بتایا کہ پاکستانی نیوز چینل جیو نے حسن اور کرکٹر وسیم اکرم کی ملاقات کراچی میں کرائی تھی جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ حسن کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم، محمد عامر اور میچل سٹارک نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ حسن کے والد کا کہنا ہے،’’ہمیں بہت محبت ملی ہے، وسیم اکرم نے حسن کو بولنگ مزید بہتر کرنے میں مدد کی ہے اور کہا کہ حسن اپنی تعلیم مکمل کرے۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...