... loading ...
زمین اپنے محور کے گرد تو چکر لگاتی ہے لیکن سورج کے گرد بھی گھومتی ہے۔ دنیا گول ہے اور یہ فطرت کا قانون ہے انسان بھی دنیا کی خاک چھان کر اسی جگہ پر پہنچ جاتا ہے جہاں سے وہ اپنا سفر شروع کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ دنیائے طب و صحت میں مایہ ناز پروفیسر آف سرجری کی شناخت رکھتے ہیں۔
ان کا شمار حکومت سندھ محکمہ صحت کے ان طلسماتی افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اپنی حیثیت کو تسلیم بھی کرایا اور بعض اپنے اقدامات اور فیصلوں کے باعث متنازعہ بھی رہے۔ وہ پروفیسر آف سرجری کے ہوتے ہوئے سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے انتظامی سربراہ بنے۔
سابق وزیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈاکٹر احسان احمد کا ایسا اعتماد حاصل کیا کہ کچھ ہی عرصے میں وہ صوبے کے سب سے بڑے تدریسی سول ہسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بنادیئے گئے۔ لیکن انتظامی سربراہ ہونے کے باوجود سرجری کے بنیادی فرض کو فراموش نہیں کیا مقررہ دنوں میں باقاعدگی سے سرجری کرتے رہے اور ان کے دور میں مخیر حضرات کے تعاون سے سول ہسپتال میں تاریخی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کروائے اور پھر سیکریٹری صحت کے منصب سے ہوتے ہوئے سندھ کی پہلی طبی جامعہ لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (لمس) جامشورو کے دوسرے وائس چانسلر ہونے کے علاوہ دو عہد مذکورہ طبی جامعہ میں مکمل کرنے کے علاوہ سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل کے منصب پر فائز رہنے کے علاوہ مزید دوبار سیکریٹری صحت کے عہدے پر بھی فائز رہے اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے تعلیمی مشیر کی حیثیت سے بھی رہے۔
اس دوران پروفیسر نوشاد احمد شیخ کئی بار صحت مافیا کے نرغے میں بھی پھنستے اور نکلتے رہے اور طب و صحت کی تاریخ میں ایک وہ موڑ بھی لوگوں نے دیکھا جب پروفیسر نوشاد احمد شیخ اپنی من کی مراد کے مطابق ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی حیثیت سے آگے اور ان کی صورت اور نام کو پل بھر برداشت نہ کرنے والے پروفیسر مسعود حمید اپنے پروڈیوسر ڈاکٹر عشرت العباد کے ہی حکم سے ان کے پیچھے تھے۔ لیکن اس کے بعد کاتب تقدیر نے لوح محفوظ پر کچھ اور ہی لکھا ہوا تھا۔ پروفیسر نوشاد احمد شیخ نوٹیفکیشن اور عدالت کے حکم کے مطابق چند گھنٹے ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہنے کے بعد لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اپنے وائس چانسلر کے عہد کی دوسری مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی مدت ملازمت کی تکمیل کے لئے اب بحیثیت پروفیسر آف سرجری ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سرجیکل وارڈ ون کے سربراہ کی حیثیت سے پروفیسر نوشاد شیخ موجود ہیں۔ طب و صحت کے بعض حلقوں کا یہ خیال تھا کہ وہ ماضی کے بعض ناخوشگوار واقعات اور لمحات کے باعث شاید قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے کر واپس چلے جائیں گے۔
لیکن انہوں نے مذکورہ توقعات کے بجائے بڑے حوصلے اور مریض دوستی میں واپس تشریف لائے ہیں۔ میری ان سے ملاقات طویل عرصے کے بعد گزشتہ روز ان کے وارڈ میں ہوئی جہاں ایک پیچیدہ سرجری کے حوالے سے وہ میڈیکل بورڈ کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دینے کے لئے موجود تھے ، اس موقع پر رسمی گفتگو کے بعد ان کی بریفنگ کے بعد خود مجھے پروفیسر نوشاد احمد شیخ نے بتایا کہ انہوں نے انتظامی امور کے چکروں سے مکمل طور پر اپنے آپ کو آزاد کرکے باقی مدت مریضوں کی خدمت میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مریض سے ملانے کے بعد انہوں نے چلتے چلتے وارڈ کے صاف ستھرے ماحول کا بھی معائنہ کروایا۔ میں اس موقع پر پروفیسر نوشاد احمد شیخ سے ان کی مریض دوستی کے جذبے کو سراہتے ہوئے یہ کہوں گا کہ تقدیر کے لکھے کو قبول کرتے ہوئے جہاں وہ دوبارہ سول اسپتال آئے ہیں ویسے ہی وہ وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی سے بھی جاکر خوش دلی کے ساتھ ان سے ملاقات کریں اسی سے ان کی قدر ومنزلت میں کوئی فرق نہیں بلکہ اضافہ ہی ہوگا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...