... loading ...
مدافعاتی نظام ہمیں نقصان دہ عناصر مثلاً وائرس اور بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔ الرجی کسی عنصر کے خلاف مضبوط مدافعاتی رد عمل ہوتا ہے، جوکہ بہت سے لوگوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔ اس عنصر کو الرجن کہتے ہیں۔ ایسے بچے جن کو الرجی ہوتی ہے، ان کا مدافعاتی نظام حملہ کرنے والے الرجن کے خلاف زیادہ رد عمل ظاہرکرتا ھے اور علاج بھی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں تھوڑی تکلیف بھی ہوتی اور زیادہ بھی ہوتی ہے۔ بچپن کی الرجی کی بے قاعدگیوں میں کھانے کی الرجی زیادہ عام ہے۔ بہت سے لوگوں میں کھانے کی چیزوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ کھانے کو برداشت نہ کرنا ایک ناخوشگوار علامت ہوتی ہے جو اسی کھانے کی شے سے شروع ہوتی ہے۔ بہت سے الرجی والے بچوں میں دمہ کی بیماری ہو جاتی ہے۔ الرجی کی علامات: الرجی کی علامات ھر بچے میں اس کی شدت کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہیں۔ جہاں آپ رہتے ہیں۔ اس کا بھی الرجی کی شدت اور قسم پر فرق پڑسکتا ہے۔ الرجی کی مختلف علامات مندرجہ ذیل ہیں۔ سانس لینے میں دشواری۔ آنکھوں میں خارش۔ لال سوجی ھوئی آنکھیں۔ ابھرے ہوئے لال خارش زدہ پھوڑے ناک منہ گلے جلد اور دوسرے حصوں میں خارش۔ ناک کا بہنا۔ جلد کا لال ہوجانا۔ خرخراہٹ۔ منہ اور گلے کے اردگرد سوجن ہو جانا۔ ائربورن الرجی:ائربورن الرجی زیادہ تر چھینکیں ا?نا، ناک اور گلے میں خارش، ناک کا بند ہونا، ا?نکھوں کا لال اور خارش ہونا، اورکھانسی کا سبب بنتی ہے۔ کچھ بچوں میں خرخراہٹ اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ کھانے کے الرجن اور کیڑے کا کاٹنا:کسی کھانے سے الرجی یا کیڑے کے کاٹنے کے خلاف بچے کا ردعمل اس بات پر منحصر ہے کہ وہ بچہ اس کھانے یا کیڑے سے متعلق کس حد تک حساسیت رکھتا ہے۔ علامات میں شامل ہیں: کھانا کھانے کی صورت میں منہ اور گلے میں خارش ہونا۔ چھتے کی طرح ابھار ہونا۔ ایکزیمہ کی طرح کا ریش ھونا۔ ناک میں خارش اور بہنا۔ سانس لینے میں دشواری۔ منہ اور گلے کے اردگرد سوجن ہو جانا۔ صدمہ (شاک) میں چلے جانا۔ وجوہات: الرجن آپ کی جلد سے تعلق یا سانس کے ذریعے یا جسم کے اندر داخل ہو سکتا ہے، جب ا?پ کے جسم کو الرجن کا پتا چلتا ہے تو وہ مدافعاتی نظام کو اشارہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں، جنہیں امینوگلوبیولن ای (ا?ئی جی ای) کہتے ہیں۔ یہ اینٹی باڈیزجسم میں کچھ خلیے پیدا کرتی ہیں جن سے ہسٹامینیز نامی کیمیکلز نکلتے ہیں۔ یہ ہسٹامینیز ان حملہ کرنے والے الرجن کے خلاف دفاع کرنے کے لیے جسم کے خون میں تیرتے ہیں۔ آپ کے بچے کی الرجی کا رد عمل اس بات پر منحصر ہے کہ اس کے جسم کا کونسا حصہ الرجن سے متاثر ہوا ہے۔ زیادہ تر الرجی میں بچوں کی آنکھیں، ناک، گلہ، پھپھڑے یا جلد متاثر ہوتی ہے۔ اینافائیلیکسز: کچھ الرجیز بہت شدید اور جان کے لیے خطرہ ہوتی ہیں۔ ان میں کھانے کی الرجی شامل ہے۔ اگر الرجن سے حساسیت بہت شدید ہو تو اس الرجن سے تعلق ہونے کے چند سیکنڈ میں ہی آپ کا بچہ اینافائیلیکسز میں جا سکتا ہے۔ اینافائیلیکسزکسی بھی الرجن کے نتیجے میں جسم کا سب سے تیز اورمضبوط دفاعی عمل ہے اور یہ رد عمل اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ یہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ اور اس کے نتیجے میں جو اینٹی باڈیز نکلتی ہیں، ان سے سانس میں دشواری، سوجن، یا بلڈ پریشر کا کم ہونا (شاک) شامل ہے۔ آپ کے بچے کی زندگی بچانے اور اس عمل کو روکنے کے لیے تیز ترین علاج ادویات سے کیا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی الرجی کا ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیوں سے علاج کریں۔ جہاں تک ممکن ہو اپنے بچے کا الرجن سے تعلق کم کریں۔آپ کا بچہ جس چیز سے الرجک ہے، اس کے متعلق جانیں اور اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بھی بات چیت کریں۔ اپنے بچے کو ائیربورن الرجن سے بچانے کے متعلق اہم نکات: پالتو جانوروں / پرندوں سے گھر کو صاف کرلیں اور اگر پالتو جانور ہیں تو انہیں بچے کے کمرے سے باہر نکال دیں۔ نیز انھیں باقاعدگی سے نہلائیں۔ اپنے گھر سے خصوصاً بچے کے کمرے سے قالین اور رگز ہٹا لیں۔ سخت فرش پر مٹی نہیں جمنی چاہیے اورنہ ہی قالینوں پر یا ان کے نیچے جمنی چاہیے۔ گھر میں نمی کم سے کم ہو۔ سارے بسترگرم پانی سے دھوئیں ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...