... loading ...
کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکٹرونکس مارکیٹ کی 4000 سے زائد عمارتوں میں شامل 700 سے زائد مخدوش ہونیوالی معمر عمارتوں کی چھتوں پر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن” کے عہدیداران نے ذمہ دار اداروں کے بعض بدعنوان افسران کی ملی بھگت سے مقامی موبائل فون کمپنیوں کے ٹاور اور مختلف مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے اشتہاری بورڈ نصب کرا دیئے۔ صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کی معمر اور مخدوش عمارتوں کی چھتوں پر قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر قانونی طور پر لگائے گئے موبائل فون ٹاورز اور اشتہاری بورڈز کے بڑے حجم اور زائد وزن کے باعث مذکورہ عمارتوں کے زمین بوس ہو جانے کے خطرات زور پکڑ چکے ہیں۔ صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کی معمر اور مخدوش عمارتوں کی چھتوں پر غیر قانونی طور پر لگوائے گئے موبائل فون ٹاورز اور اشتہاری بورڈز کی مد میںکراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کو حاصل ہونیوالے ماہانہ کروڑوں روپےکراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ان کے سرپرستوں میں برابر تقسیم ہونے لگے ہیں۔
صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں واقع بعض معمر اور مخدوش عمارتوں کے مالکان یا ان کے ورثاء کی طویل عرصے سے عدم موجودگی کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن” کے بعض عہدیداران نے متعدد معمر اور مخدوش عمارتوں پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے بعد 99 سال کی قانونی لیز ختم ہو جانے کے باوجود اسکی تجدید کرانے میں ناکام بتائے جاتے ہیں۔جرأت کے رابطہ کرنے پر SBCA اور KDA کے بعض افسران نے نام شائع اور ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن” کے موجودہ صدر محمد رضوان کو بعض حکومتی شخصیات کی براہ راست سر پرستی حاصل ہے جس کی وجہ مذکورہ حکومتی شخصیات کو کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مذموم کمائی سے حاصل ہونے والی ماہانہ خطیر رقوم بتائی جاتی ہیں۔
SBCA اور KDA ذرائع کے مطابق صدر الیکٹرونکس مارکیٹ اور اس سے متصل علاقوں میں واقع 200 سے زائد معمر اور مخدوش عمارتوں کو منہدم کیے جانے کے احکامات کی قانونی راہ میںکراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ حکومتی شخصیات کی سرپرستی اور وکلاء کے ذریعے مقامی عدالتوں سے حاصل کیے گئےاسٹے آرڈربتائے جاتے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران صدر الیکٹرونکس مارکیٹ اور اس سے متصل علاقوں میں واقع 20 سے زائد معمر اور مخدوش عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے واقعات رونماہو چکے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تاہم کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں مذکورہ عمارتوں کی دکانوں اور فلیٹوں پر قابض عناصر نے زمین بوس ہونیوالی عمارتوں کو خالی کرنے کے بجائے انھیں ضروری پیوندکاری کے بعد دوبارہ قابل استعمال بناتے ہوئے اوپری منزلوں کو رہائشگاہوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر الیکٹرونکس مارکیٹ اور اس سے متصل علاقوں میں واقع ایسی معمر اور مخدوش عمارتیں جن کے مالکان یا ان کے ورثاء موجود نہیں ہیں ان پر کرا چی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، پولیس افسران اور چند صحافیوں نے قبضے کرکے دکانوں اور رہائشگاہوں کو ماہانہ کرائے پر دے رکھا ہے۔ صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کے چند دکانداروں نے دوران گفتگوجرأت کو بتایا کہ صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کی معمر اور مخدوش عمارتوں پر قابض کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بعض عہدیداران اور متعدد دکانداروں کے درمیان اختلافات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ مذکورہ دکانداروں کی جانب سے ماہانہ کرایہ ادا کرنے کے باوجود انکی دکانوں کو سکیڑ کر مزید دکانوں کا بنایا جانا بتایا جاتا ہے۔ صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کے دکانداروں کے مطابق کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار اپنی مذموم کمائی میں خاطر خواہ اضافے کے لیے پہلے سے ماہانہ کرائے پر دی گئی دکانوں کے اندر دیواریں کھڑی کرکے مزید دکانیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہی وجہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کے دکانداروں کے درمیان اختلافات کا سبب بن چکی ہے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...