... loading ...
جمعرات یکم فرور ی کوایک حیران خبرسامنے آئی جس میں بتایاگیاتھا کہ سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ میر ہزار خان بجارانی کے گھر پر لاشیں موجود ہیں جس کے بعد فوری طور پر پولیس ان کے گھر پہنچی اور دروازہ توڑ کر لاشیں نکالیں جن پر گولیوں کے نشانات تھے۔بعد ازاں کراچی میں انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کے حوالے سے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے حاصل ہونے والی پستول اور گولیوں کو بیلیسٹک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا جا چکا ہے۔
پیپلزپارٹی کے اہم رہنمااورکہنہ مشق سیاستدا ن کے موت ان کی پارٹی کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں تھی۔ وزیراعلی سندھ سمیت پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسمبلی و رہنما فوری طورپر میر ہزار خان بجارانی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور ان اہلیہ کی لاشیں ملنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رپورٹ طلب کرلی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کو بھی ملتوی کردیا ۔صوبائی وزیرکی نمازجنازہ کشموراوران کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نمازجنازہ کراچی میں اداکردی گئی جس میں گورنر محمدزبیر‘وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے اہم رہنمائوں و اراکین صوبائی اسمبلی نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
سندھ پولیس کی جانب سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی گئیں۔حاصل ہونے والی پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی کے مطابق میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی اہلیہ فریحہ رزاق کو مارا اور پھر خود کشی کرلی۔پولیس نے اس واقعے کے بعد 6 افراد سے تفتیش کی ، جن میں 2 پولیس گارڈز اور 4 گھریلو ملازمین شامل تھے۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ میاں اور بیوی میں کچھ دنوں سے کسی معاملے پر تنازعات چل رہے تھے۔پولیس تفصیلات میں بتایا گیا کہ 2 بج کر 30 منٹ پر درخشاں پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی، جس میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں پڑی ہیں۔
پولیس جب ہاؤس نمبر 36 پر پہنچی تو گھر کا کمرہ اندر سے بند تھا جبکہ دروازے کو ان کے بیٹے اور ملازمین نے توڑا اور وہ اندر داخل ہوئے۔ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جب دروازہ توڑا گیا تو پہلے فلور پر اسٹڈی روم کے داخلی راستے پر فریحہ رزاق جبکہ اسی کمرے میں میر ہزار خان بجارانی کی لاش صوفے پر پڑیں ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 4 خالی خول، 3 مس فائر کی گئی گولیاں اور 2 گولیاں ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات اور فرانزک ٹیم نے تمام شواہد اکھٹے کیے جبکہ خالی خول، فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے بھی فرانزک کے لیے بجوادیئے ہیں۔پولیس کے مطابق کرائم سین کو دیکھ کر لگا کہ دونوں کو گولیاں ماری گئی ہیں، تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کے صوبائی وزیر کو ایک گولی لگی، جو دائیں جانب سے داخل ہوئی اور بائیں جانب سے نکل گئی جبکہ فریحہ رزاق کو تین گولیاں لگیں، جس میں ایک گولی سر میں لگی جو بائیں جانب سے گھس کر دائیں کان سے نکلی جبکہ 2 گولیاں فریحہ رزاق کے پیٹ پر لگیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ کرائم سین مکمل طور پر محفوظ ہے اور گھر میں موجود ڈی وی آر اور سی سی ٹی وی فوٹیج ایکزیمینیشن کے لیے بھیج دی گئی۔
ایران نے چوتھی بار درجنوںیلسٹک میزائل و ڈرون داغ دیے،کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ،تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ،8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے امن میسر نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا( ترجمان جن...
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیر...
آپریشن بنیان مرصوص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا، بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ڈی جیلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ، انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (...
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...