... loading ...
ویسے توقیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کھربوں روپے کے ملکی وغیرملکی قرضے لیے ہیں اور پھر یہ ایک میوزیکل چیز کی طرح پورا ایک مافیا اس قرضے سے ملکی اور بیرونی سطح پر کمیشن لے کر اپنا پیٹ بھرتارہا ہے ۔ اس طرح جتنا بھی قرضہ لیا جاتا ہے اس کا 40 فیصد حصہ کمیشن کی نذر ہوجاتا ہے اور بقیہ 60 فیصد رقم کو جب ترقیاتی منصوبوں پر لگایا جاتا ہے تو اس میں سے بھی 35 فیصد رقم سرکاری افسران اور وزراء کی کمیشن چلی جاتی ہے اور باقی 20سے 25 فیصد رقم ہی خرچ ہوتی ہے۔ اگردیکھاجائے تو حقیقی معنوں میں صرف 15 فیصد رقم ہی خرچ ہوپاتی ہے۔
یہ ایک ایسا کھیل ہے جو پچھلے 70 سال سے عوام کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔ عوامی منصوبوں کے لیے مختص 100 فیصد رقم میں سے 15 فیصد خرچ ہوتی ہے اور جواب میں عوام کے ٹیکسوں سے ہی وہی رقم 800 فیصد واپس کی جاتی ہے اس پورے گورکھ دھندے میں بیورو کریسی مکمل طور پر ملوث ہوتی ہے ۔وہی بیورو کریسی ڈاکٹر محبوب الحق سے لے کروی اے جعفری تک ڈاکٹر حفیظ شیخ سے لے کر اسحاق ڈار تک سرتاج عزیز سے لے کرشمشاد اختر تک سب کو پٹیاں پڑھائی جاتی ہیں اور پھر وزراء اور حکومتیں اس پر چلتی ہیں ،آج تک پاکستان کو ایک بھی وزیر خزانہ ایسا نہیں ملا جو پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرے اور جو ورلڈ بینک اور یم آئی ایف سے کہے کہ پاکستان کو جب قرضہ دیاجاتا ہے تو اس کا پیشگی کمیشن وزراء اور بیورو کریٹس کو کیوں دیا جاتا ہے ؟اس طرح کوئی دلیر نہیں بنتا جو وزیر خزانہ آتا ہے اس کو بیورو کریسی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آگے پیش کردیتی ہے اور ان کو پرانے وزراء کے لوازمات کے بارے میں بتایاجاتا ہے۔
جب نیا وزیر پرانے وزیر سے دو ہاتھ آگے نکل جاتا ہے تو پھر بیورو کریسی اور عالمی مالیاتی اداروں کو ٹھنڈ پڑجاتی ہے کیونکہ ان سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کو قرضوں کے دلدل میں پھنسادیاجائے اور پھر پاکستان کہیں کا نہ رہے ۔ہر سال مہنگائی میں اضافہ کیاجاتاہے۔تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 35 روپے سے 38روپے فی لیٹر ہے ،لیکن پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے اور بیورو کریسی کے گٹھ جوڑ سے یہ تیل 75روپے فی لیٹر فروخت ہوتا ہے۔ ظاہر ہے جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہوجاتا ہے، مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے ،اشیاء خورد ونوش سے لے کر عام استعمال کی اشیاء تک چیز یں مہنگی ہوجاتی ہیں اور عوام بیچارے مہنگائی کی چکی میںپستے رہتے ہیں۔
حکمرانوں کواس کوئی غرض نہیں ان کے بیرون ممالک میں ڈالروں میں اکائونٹ کھلے ہوئے ہیں۔ جہاں سے ان کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا سود ملتا ہے۔ وہ اپنی اولاد اور قریبی رشتے داروں کے ساتھ بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہوتے ہیں اور یہاں آکر وہ صرف ہم جیسے غریبوں پر حکمرانی کرتے ہیں کمیشن کھاتے ہیں اور اربوں روپے لوٹ کر پھر اپنی رنگین دنیا میں واپس چلے جاتے ہیں۔ لیکن تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت سندھ نے کھڑے پانی میں پتھر مارا ہے اور پانی میں ہلچل پیدا کردی ہے حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کو بتایا جائے کہ 30 جون 2017 ء تک کتنے ملکی اور کتنے غیر ملکی قرضے لیے گئے؟حکومت سندھ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ حکومت سندھ نے بھی کہہ دیا ہے کہ دو افسران کا بھی بطور رابطہ افسر(فوکل پرسن) تقرر کیا گیا ہے ان میں احتشام اصغر اور شیب قیوم شامل ہیں جن کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ جاکر وفاقی وزارت خزانہ اور اکنامک افیئر ڈویژن کے ساتھ ملاقات کریں اور اعداد وشمار کا ایک دوسرے سے تبادلہ کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ حکومت سندھ نے اب تک کتنا قرض لیا ہے؟ اور اس میں صوبوں کو کتنا حصہ دیا ہے؟اور پھر جب وصولی کی جائے گی تو کتنی رقم صوبوں سے وصول کی جائے گی ۔کیونکہ ماضی میں صوبوں کو کم قرضے دیئے گئے اور جب وصولی کا وقت آیا تو دس گنا رقم وصول کرلی گئی حکومت سندھ کے اس اقدام سے وفاقی حکومت سخت پریشان ہوگئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت کسی بھی طور پر صوبوں سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات شیئر نہیں کرتی لیکن اب حکومت سندھ نے قرضوں کا پوچھ کر وفاقی حکومت کو بھونچال میں ڈال دیاہے۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...