... loading ...
حمزہ شہباز پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گی نوجوان قیادت کے ساتھ نئے چہرے مہم کا حصہ ہونگے
سینئرز کو کھڈے لائن لگانے کی بجائے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا‘ متوقع نئے چہرے سلمان شہباز راحیل منیر ہونگے
لاہور (رانا خالد محمود قمر) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن سے نمٹنے اور آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ،نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں میاں شہبا زشریف ن لیگ کے صدر ہوں گے ، مریم نواز شریف ان کی مشیر کا کردار نبھائیں گی،عام انتخابات میں مریم نواز شریف قومی سطح پر جبکہ حمزہ شہبا زشریف پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گے، نوجوان قیادت کے ساتھ نئے چہرے اس مہم کا حصہ ہوں گے، سینئرز کو ’’کھڈے لائن ‘‘ لگانے کی بجائے مشاورتی بورڈ میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا، پانامہ لیکس کیس کے فیصلہ نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو نئی سیاسی حکمت عملی ترتیب دینے کا موقع فراہم کردیا ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم لیکن غیر روائتی اجلاس جس میں ن لیگ کے اہم رہنما اور شریف فیملی کے ارکان شریک ہوئے ، اجلاس میں شریف فیملی سے مزید دو نئے چہرے سیاست میں لانے سمیت مستقبل کی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے ، متوقع طور پر نئے چہرے سلمان شہباز شریف اور راحیل منیر چودھری بتائے گئے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی مستقبل کی سیاست میں مریم نواز شریف کو اہم کردار سونپا گیا ہے ،وہ خواجہ سعد رفیق ، طلال چودھری، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز ، امیر مقام، جاوید عباسی، محمد زبیر،نہال ہاشمی،ثنا اللہ زہری، ڈاکٹر طارق فضل ، انوشہ رحمان، ماروی میمن، مائزہ حمید گجر،عابد شیر علی اور ان جیسے دیگر رہنمائوں کے ساتھ ن لیگ کی جارحانہ انتخابی مہم چلائیں گی، قومی سطح کی مہم میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے مخلص نوجوان سیاستدان ان کی ٹیم میں شامل ہوں گے،مریم نواز شریف ٹوئٹر ، فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور پارٹی کے علاوہ خاندانی معاملات کا دفاع کرنے کے لئے بھی خود نگرانی کریں گی، آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم چلائیںگی اور اگر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کسی عدالتی فیصلے کی صورت میں نقصان پہنچا تو پارٹی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سونپ دی جائے گی تاہم مریم نواز ان کے ساتھ بھی اسی طرح سیاسی مشیر کا کردار نبھائیں گی جس طرح اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ نبھارہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...