... loading ...
کشمیری افسانے سے ایک اقتباس
وادی کشمیر کے معروف ادیب و افسانہ نویس نو ر شاہ کی ایک کتاب ” کشمیر کہانی”ہے جس پر مایہ ناز افسانہ نویس اور دانشو ر ڈاکٹر ریاض توحیدی کا حال ہی میں ایک تبصرہ سری نگر کے ایک مؤقر اخبار “کشمیر عظمیٰ “میں شائع ہوا ہے ۔تبصرے میں جہاں اس کتاب کی اہمیت اور خصوصیت بیان کی گئی ہے ،وہیں اس تبصرے میں کچھ افسانوں سے چند اقتبا سات بھی درج ہیں۔ ان اقتباسات کو پڑھ کر یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگتی کہ کس طرح اس جد ید اور نام نہاد مہذب دنیا میں ایک ثقافت سے بھرپورقوم کا صفایا کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے اور بڑی ڈھٹائی و بے شرمی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیر کہانی میں شامل افسانے کا ایک کردار بوڑھا عقاب ہے۔وہ مسجد کے اونچے گنبد پر بیٹھ کر قریبی قبرستان کو گھورتا رہتا ہے ،جیسے کچھ تلاش کررہا ہو کیونکہ پہلے تو یہ قبرستان اتنا بڑا نہیں تھا لیکن چند برسوں کے اندر ہی یہ قبروں سے بھرا پڑا ہے۔اسی دوران کسی انسانی پنجر کو قبر سے باہر آتا دیکھ کر عقاب اپنے پر پھڑا پھڑا کر ہوشیار ہوجاتا ہے۔پنجر نما انسان جب نزدیک آتا ہے تو عقاب اس سے پوچھ بیٹھتا ہے کہ وہ کون ہے اور اس نے عقاب کی سی زندگی کیوں چھوڑ دی؟اس کے بعد افسانہ نگار نے مردہ جسم کے پنجر کی زبان سے اپنے قتل کیے جانے اور کشمیریوں کے جذبات و احساسات کو کچلنے کی عکاسی یوں کی ہے:’’تم آسمان کی بلندیوں میں تب بھی اُڑتے تھے اور اب بھی اُڑ رہے ہو اور ہم۔۔۔ہم نے جب تمہاری طرح بلندیوں کو چھونے کی کوشش کی‘آزاد فضاوں کو چھونے کی آرزو کی۔تہذیبی قدروں کی آبیاری اور انسانی عظمت کی بلندیوں کے لئے اپنی آواز بلند کی ،تو ہم سے ہماری دنیا چھین لی گئی۔ہمارے پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئیں۔ ہمارے لئے دوقدم چلنا مشکل ہوگیا اور جب ہم نے اپنے پاؤں کو، اپنے وجود کو ان بیڑیوں سے آزاد کرنے کی کوشش کی تو ہمارے بے بس ،بے حرکت اور بے آوازجسموں کوان قبروں کی گہرائیوں میں دھکیل دیا گیا۔‘‘
ڈاکٹر ریاض توحیدی آگے لکھتے ہیں کہ :افسانے کا مرکزی کردار’’انسانی پنجر‘‘کشمیر کے ان سینکڑوں انقلابی انسانوں کی ترجمانی کررہا ہے جنہوں نے شعوری طور پر قید و بند کے گھٹن زدہ ماحول میں عقاب بننے کی کوشش کی تاکہ وہ آزاد فضائوں میں اڑان بھر سکیں لیکن کالے دیونے ان کے پر نوچ ڈالے اور انہیں زندگی کی سانسوں سے آزاد کر ڈالا۔عقاب اس کی درد بھری کہانی سن کر جب دوبارہ پوچھتا ہے کہ اب وہ قبر سے باہر کس لئے آیا ہے؟تو اس کا جواب سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ اگرچہ جسمانی طور پر مر چکا ہے لیکن اس کی روح آج بھی آزادی کا سورج دیکھنے کے لئے تڑپ رہی ہے۔لیکن یہاں کے اندھیرے سے پھر مایوس ہوجاتا ہے:
’’ذرا سی آہٹ سنائی دی تو قبروں کے اندھیاروں سے باہر نکل آیا۔یہ دیکھنے کے لئے شاید صبح کی بے داغ روشنی نے اس دھرتی کو اپنی آغوش میں لے لیا ہوگالیکن یہاں۔۔۔یہاں تو اب بھی گھٹن ہے‘مایوسی ہے‘خالی ہاتھ اور خالی پیٹ ہیں‘خون خرابہ ہے‘ناانصافی اور عدم مساوات کا ماحول ہے۔ظلم ہے اور ظالم‘بندوق ہے اور بندوق سے اگلتی گولیاں ہیں۔۔۔یہاں ہر صبح اپنے ساتھ موت کا پیغام لاتی ہے اور ہر رات لاتعداد روحیں بھٹک کررہ جاتی ہیں۔‘‘
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...
سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو خبردار کیا غزہ پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے پانچ گھنٹے طویل اجلاس کا ایجنڈا غزہ پر قبضہ تھا، قیدیوں کو لاحق خطرات پر تشویش اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ث...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...