وجود

... loading ...

وجود

’’کرتوت‘‘ جان کر آئی جی خود بھی حیران، سخت احکامات دے دیے

هفته 04 فروری 2017 ’’کرتوت‘‘ جان کر آئی جی خود بھی حیران، سخت احکامات دے دیے

سندھ پولیس قیام پاکستان کے بعد سے ہی اپنی نوعیت کی منفرد تاریخ رکھتی ہے تبھی ایک موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے یہ بات ببانگ دہل کہی تھی کہ حکومت چاہے تو کسی پر کسی بھی وقت بکری چوری یا چوڑیاں چوری کرنے کا مقدمہ دائر کرسکتی ہے چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ یہی سندھ پولیس تھی جس نے ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت میں ماورائے عدالت قتل جیسی قاتل رسم اپنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلا ماورائے عدالت سیاسی قتل عطاء اللہ مینگل کے بیٹے اسد مینگل کا کیا تھا جن کو گلشن اقبال کراچی سے پولیس نے اٹھاکر ضلع ٹھٹھہ کے علاقہ کھارو چھان اور گاڑھو کے درمیا ن سمندر میں گڑھا کھود کر دفن کردیا تھا اور یہی وہ پولیس تھی جس نے اسی ذوالفقار بھٹو ، ان کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو، بیٹی بینظیر بھٹو اور بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کو گرفتار کیا اور آگے چل کر ذوالفقار بھٹو کے بیٹے کو اسی سندھ پولیس نے اپنے گھر کی دہلیز پر گولیاں برساکر قتل کردیا ۔ ذوالفقار بھٹو نے پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ،مولانا جان محمد عباسی جیسے شریف انسانوں کو حوالات کی سیر کرائی اور پھر وہی پولیس بھٹو کے خاندان اور بھٹو کی پارٹی کیخلاف استعمال ہوئی ،اسی دور میں یہ نعرہ زبان زد عام ہوا جو حبیب جالب نے کہا تھاکہ ’’لاڑکانہ چلو یا تھانے چلو‘‘۔ضیاء الحق کے دور میں وہی پولیس پی پی کے کارکنوں کو ڈھونڈتی رہتی تھی ۔
پھر 90 ء میںجب جام صادق وزیراعلیٰ بنے تو ان کے مشیر داخلہ عرفان مروت تھے جنہوں نے سیاسی کارکنوں اور ارکان پارلیمنٹ کو تذلیل کا نشانہ بنایا ، حد تو یہ تھی کہ خواتین کارکنوں کو سی آئی اے سینٹر میں وحشیانہ تشدد کرکے ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ۔پھر عبداللہ شاہ آئے تو ان کے دور میں بھی سیاسی مخالفین پر زمین تنگ کردی گئی، لاڑکانہ کے حاجی غلام حسین انڑ کو بکری چوری اور خواتین کی چوڑیاں چوری کرنے جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا،پھر ان کو اس وقت سپریم کورٹ نے ضمانت دلائی جب ایک معروف انگریزی اخبار کے کالم نویس اردشیر کائوس جی نے حاجی غلام حسین انڑ کے حق میں کالم لکھا لیکن اس وقت تک حاجی غلام حسین انڑ اتنے بیمار ہوگئے تھے کہ رہائی کے چند ہفتوں بعد وہ انتقال کرگئے ۔آج اگر پی پی کہتی ہے کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،ان پر جبر کئے گئے ، تو یہ بھی ایک تاریخ ہے کہ پی پی نے ذوالفقار بھٹو سے لیکر آصف زرداری تک اپنے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر بدترین مثال قائم کی۔ ذوالفقار مرزا جب وزیر داخلہ تھے تو اس وقت کامران ٹیسوری کو کراچی سے اٹھا کر بدین لے گئے اور وہاں ان سے لین دین کرکے ڈرامہ رچایا گیا کہ وہ بدین کی عدالت سے واپسی پر فرار ہوگئے ہیں ۔آصف زرداری نے اپنے بچپن ونوجوانی کے محسن انجم شاہ کو پولیس کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا، کبھی اویس مظفر ٹپی نے ، تو کبھی انور مجید نے اسی پولیس کو اپنے مقاصد اور مخالفین کے خلاف استعمال کیا ۔
پولیس استعمال تو ہورہی ہے لیکن پولیس نے اب کمانے کے نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں اور وہ طریقے انتہائی حیرت انگیز اور قابل افسوس ہیں ۔ہوا کچھ یوں ہے کہ پنجاب سے سندھ کے دو اضلاع کشمور اور گھوٹکی کے لیے جانوروں کی تجارت ہوتی ہے مگر گھوٹکی پولیس اور کشمور پولیس آنے جانیوالے جانوروں سے بھتہ لینا اپنا موروثی فرض سمجھتی ہے ۔ذرائع کے مطابق جب پنجاب پولیس نے دونوں اضلاع کے ایس ایس پیز سے رابطہ کیا تو ان کو یہ سن کر حیرانگی ہوئی کہ یہاں ایس ایس پیز کا کوئی کام نہیں ہے، پورا ضلع ایک سب انسپکٹرز چلاتے ہیں ،ان کو پرسنل اسٹاف افسر (پی ایس او)بنایا ہوا ہے ۔اورپی ایس او سیاہ وسفید کے مالک ہوتے ہیں ۔یہ بات سن کر پنجاب پولیس کے افسر سٹپٹا گئے اور انہوں نے براہ راست آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے شکایت کی کہ یہ کیا ماجرا ہے ؟
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں ایس ایس پی صرف برائے نام کام کرتا ہے ، اصل ضلع کا مالک تو ایک سب انسپکٹر ہوتا ہے جو پی ایس او کے طور پر کام کررہا ہے، آئی جی سندھ پولیس کے لیے یہ خبر واقعی اچھنبے سے کم نہ تھی ۔ انہوں نے اس شکایت کی تحقیقات کے لیے ایک اچھی شہرت کے حامل افسر آفتاب پٹھان کو مقرر کیا۔ آفتاب پٹھان نے جب چند اضلاع کا مشاہدہ کیا تو انگشت بہ دندان رہ گئے کہ اب ہر ضلع کا اصل مالک واقعی ایک سب انسپکٹر ہے جو جوئے سٹے کے اڈوں، جسم فروشی کے مراکز، مویشی منڈیوں پر قبضے کرانے اور قبضے چھڑانے سمیت ہر وہ کام جس سے پیسہ آتا ہے وہ پی ایس او بخوشی انجام دے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آفتاب پٹھان کشمور کے کچے کے علاقے میں ایک ہیڈکانسٹیبل کو بطور ایس ایچ او کام کرتے پاکر دنگ رہ گئے ، وہ حیران تھے کہ یہ پولیس کا محکمہ ہے یا کسی شہری اور دیہی جاگیردار کے ذاتی گارڈز ہیں؟ انہوں نے قدیم زمانے کی داستان کی طرح جب پوری صورتحال آئی جی سندھ پولیس کے سامنے رکھی تو آئی جی کو پہلے تو یقین ہی نہیں آرہا تھا اور وہ تذبذب کی حالت میں آفتاب پٹھان پر سوالات کی بوچھاڑ کئے جارہے تھے اور پھر ایک لمحے کے لیے وہ رک گئے ،پانی کا ایک گلاس پیا، اور وائرلیس پر حکم دیا کہ صوبہ بھر کے 29 اضلاع کے ایس ایس پیز کو فوری طور پر پولیس ہیڈ آفس طلب کرلیا اور جب ان سے پوچھا کہ یہ کیا تماشہ ہے ، آپ لوگوں کو ایس ایس پی بناکر تمام اضلاع میں بھیجا جاتا ہے اور آپ وہاں جاکر سب انسپکٹرز کو پی ایس او بنادیتے ہیں جو آپ لوگوں کے لیے پیسے کی مشین بن کر رات دن غیر قانونی کام کرتا ہے ،ظلم وبربریت کی داستانیں رقم کرتا ہے، اور آپ لوگ صرف شام کو حساب لیتے ہیں اور پھر ضلاع سے لاتعلق رہ کر لمبی تان کر سوجاتے ہیں ،آپ لوگوں کو خوف خدا بھی نہیں ؟اب بہت ہوگیا، ابھی سے پی ایس او کا عہدہ ختم کرتا ہوں اور اب یہ سلسلہ یہیں دفن کیا جائے اور اگر اس کے بعد بھی پی ایس او کے بارے میں میں نے سنا تو پھر ایس ایس پی سے باز پرس کی جائے گی ۔آپ لوگوں کے پاس پورا اسٹاف موجود ہے جو قانونی عملہ ہے تو پھر غیر قانونی عملہ رکھ کر غیر قانونی کام کیوں کرتے ہیں؟ اگر دنیا سے طاقتور ہوگئے ہو تو مالک حقیقی سے تو زیادہ طاقتور نہیں ہو ،ان کو کیا حساب دو گے؟ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ باتیں سنتے وقت ایس ایس پیز کے چہرے اترے اور منہ لٹکے ہوئے تھے۔دیکھنا یہ ہے کہ پولیس کے اندر موجود طاقتور مافیا آئی جی اور اعلیٰ حکام کے ان احکامات کو کس انداز میں لیتا ہے ؟آیا سندھ ایس ایس پیز اپنا قبلہ درست کرتے بھی ہیں یا اپنے اعلیٰ افسر کے احکامات کی دھجیاں اڑادی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں


حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان وجود - جمعه 19 جون 2026

پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...

حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط وجود - جمعه 19 جون 2026

امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ وجود - جمعه 19 جون 2026

جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ

کراچی میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال وجود - جمعه 19 جون 2026

شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...

کراچی میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

مسجد اقصی کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش؟ اسرائیل کی گھنائونی سازش وجود - جمعه 19 جون 2026

موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...

مسجد اقصی کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش؟ اسرائیل کی گھنائونی سازش

حکومت بجٹ کو چھپانے لگی،ٹیکس رعایتوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے سے انکار وجود - بدھ 17 جون 2026

حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...

حکومت بجٹ کو چھپانے لگی،ٹیکس رعایتوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے سے انکار

عمران خان سے ملاقات تک خیبر پختونخوا کا حتمی بجٹ ملتوی، صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپرمنظور ہوگا وجود - بدھ 17 جون 2026

میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...

عمران خان سے ملاقات تک خیبر پختونخوا کا حتمی بجٹ ملتوی، صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپرمنظور ہوگا

منشیات کیس ،پنکی کیخلاف بڑے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات وجود - بدھ 17 جون 2026

ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...

منشیات کیس ،پنکی کیخلاف بڑے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

کراچی میں پنکی کے بعد ایک اور منشیات گینگ بے نقاب وجود - بدھ 17 جون 2026

منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...

کراچی میں پنکی کے بعد ایک اور منشیات گینگ بے نقاب

سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں لانے کا اعلان وجود - بدھ 17 جون 2026

رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...

سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں لانے کا اعلان

عمران خان کو باہر آکر سیاست کرنے دیں،مولانا فضل الرحمان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی حمایت وجود - منگل 16 جون 2026

ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...

عمران خان کو باہر آکر سیاست کرنے دیں،مولانا فضل الرحمان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی حمایت

گندم ذخیرہ اندوزی،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کرینگے، وزیراعلی سندھ وجود - منگل 16 جون 2026

81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...

گندم ذخیرہ اندوزی،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کرینگے، وزیراعلی سندھ

مضامین
بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں وجود جمعه 19 جون 2026
بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں

یادوں کی نیلامی وجود جمعه 19 جون 2026
یادوں کی نیلامی

نظامِ فاروقِ اعظم اور عصرِ حاضر وجود جمعه 19 جون 2026
نظامِ فاروقِ اعظم اور عصرِ حاضر

مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش وجود بدھ 17 جون 2026
مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش

علم، اعتدال اور اصلاحِ معاشرہ کا روشن باب وجود بدھ 17 جون 2026
علم، اعتدال اور اصلاحِ معاشرہ کا روشن باب

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر