... loading ...
حکومت سندھ نے انتہائی عامیانہ انداز سے دینی مدارس کے وقار سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جرات کو دستیاب شواہد کے مطابق حکومت سندھ نے ایپیکس کمیٹی میں ہونے والے فیصلے کے تحت دینی مدارس کا سروے تو کرالیا ہے مگر یہ سروے انتہائی متنازع ثابت ہورہا ہے۔ حکومت سندھ یہ وضاحت نہیں کرپارہی کہ دینی مدارس کو مشکوک قرار دینے کے لیے اُس کے پاس کون سا پیمانہ تھا۔ حکومت سندھ نے کن عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے 94 مدارس کو مشکوک قراردیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر حکومت سندھ نے جو فہرست مرتب کی ہے وہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی ہر قسم کے شکوک سے بالا سمجھے گئے۔ ان دینی مدارس میں بعض ادارے عالمی سطح پر مقبول ہیں۔ دارالعلوم کورنگی ایک انتہائی باو قار ادارے کے طور پر عالمی سطح پر معروف ہے۔ اسی طرح جامعۃ العلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن بھی دینی حلقوں میں اپنی ساکھ کے اعتبار سے انتہائی معتبر ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ فہرست میں شامل جامعہ فاروقیہ اس لحاظ سے ایک منفرد ادارہ ہے کہ اس کے مہتمم مولانا سلیم اللہ خان ،جو گزشتہ دنوں انتقال فرما گئے، مدارس کے قومی نظم یعنی وفاق المدارس سے کے سربراہ تھے۔ اور وہ اُن علمائے کرام کی فہرست میں ممتاز مقام رکھتے تھے جو عمر بھر دینی مدارس کو تعلیمی اداروں کے علاوہ ہر قسم کی سرگرمیوں سے پاک رکھنے کے زبردست داعی رہے۔ اُنہوں نے نوگیارہ کے بعد امریکی دباؤ میں دینی مدارس پر سختی کے پرویز مشرف کے دور میں اس کا مقابلہ انتہائی عالی حوصلگی سے کیا تھا۔ تب پرویز مشرف کے سخت گیر عہد میں ان مدارس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تھا اور جنرل(ر) مشرف ایسے دین بیزار شخص بھی یہ کہنے
پر مجبور ہو گئے تھے کہ غیر ریاستی سطح کا ایسا زبردست انتظام دنیا میں کہیں پر بھی نہیں پایا جاتا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب دینی مدارس عالمی سطح پر دہشت گردی کے مراکز کے طور پر ایک پروپیگنڈے کا شکار تھے۔ مگر اُس عرصے میں دینی مدارس کے خلاف ہونے والی تمام تحقیقات میں کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر دینی مدارس کو مشکوک قراردینے کی ایک مہم نے نئے سرے سے سر اُٹھایا ہے۔ جس میں حکومت سندھ پیش پیش ہے۔
حکومت سندھ کی پیش کردہ فہرست اس حوالے سے نہایت مضحکہ خیز ہے کہ اس فہرست کو وفاقی وزیر داخلہ نے دیکھتے ہی مسترد کردیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس ایسے کون سے انوکھے ذرائع یا منفرد معلومات ہیں جو وفاقی حکو مت کے پا س نہیں۔ حکومت سندھ نے مشکوک مدارس کی فہرست کس طرح تیار کی ہے اُس کا انداز اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے بعض مدارس کے نام بھی درست معلوم کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی چہ جائیکہ وہ اُن مدارس کی سرگرمیوں کا کوئی ریکارڈ دیکھتے یا مشکوک
سرگرمیوں کے کوئی ثبوت جمع کرتے۔
حکومت سندھ کو درست طور پر کسی بھی مدرسے کو مشکوک قرار دینے کے لیے کچھ حقائق بھی جمع کرنا چاہئے تھے مگر ایک مشکوک مدارس کی فہرست کو پیش کرکے حکومت سندھ اس پر بضد ہے کہ اِسے درست تسلیم کرلیا جائے۔ جرأت کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت سندھ ان مدارس کو مشکوک قراردینے کے بعد اب اگلے مرحلے میں اس کے لیے کوشاں ہو چکی ہے کہ ان پر پابندی لگادی جائے۔ یہ بات سننے میں ہی بہت عجیب لگتی ہے کہ جن 94 مدارس کو مشکوک قرار دے کر اُس کی پابندی کا مطالبہ وفاقی حکومت سے کیا جارہا ہے اُس میں دارالعلوم کورنگی کراچی کے علاوہ جامعہ فاروقیہ اور جامعہ العلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے نام بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ سندھ شکیل احمد منگیجو نے ایک تحریری درخواست بھی وفاقی حکومت کو بھیجی ہے۔
یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستانی معاشرہ جو پہلے سے ہی تقسیم در تقسیم کا شکار ہے وہاں مزید طرح طرح کی تقسیم کے دائرے پید ا کیے جارہے ہیں۔ بدقسمی کی بات یہ بھی ہے کہ ایپکس کمیٹی میں جہاں مدارس کی یہ فہرست پیش کی گئی وہاں قانون نا فذ کرنے
والے ادارے بھی اس کا درست جائزہ لینے میں ناکام رہے۔ حکومت سندھ یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ان مدارس کے کالعدم جماعتوں سے رابطوں کی تصدیق حساس ادارے ، پولیس اور رینجرز نے کی ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ان رابطوں کی تصدیق تو حکومت سندھ کے پاس ہے مگر ان رابطوں پر اب تک کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کا کوئی نام ونشان تک موجود نہیں۔ پھر رابطوں کی تصدیق کی تصدیق کا بھی کوئی نظام موجود نہیں۔جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق اس پورے عمل پر دینی مدارس میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور دینی مدارس کے رہنما اس پر اپنا لائحہ عمل تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...