... loading ...

حج بیت اللہ کے لیے دنیا بھر سے فرزندان توحید سرزمین حجاز پہنچ چکے ہیں، سوائے ایک ملک کے، ایران! سعودی عرب کی مخالفت میں حج جیسے اہم فریضے کو پیچھے چھوڑنے والے ایران کے رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کہتے ہیں کہ اسلامی دنیا کو حرمین شریفین کے انتظامات پر سعودی عرب کو چیلنج کرنا چاہیے۔
خامنہ ای نے کہا کہ “سعودی حکمرانو! ایرانی مسلمانوں کو حج بیت اللہ سے روکنے والے رسوا اور گمراہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ظلم کے اقتدار میں ان کی بقا دنیا کی بدترین طاقتوں کا دفاع کرنے پر منحصر ہے، یعنی صیہونیت اور امریکا کے ساتھ اتحاد پر۔” انہوں نے سعودی شاہی خاندان پر الزام لگایا کہ وہ حج بیت اللہ کو سیاسی روپ دے رہے ہیں۔ “وہ چھوٹے شیطان بن چکے ہیں جو بڑے شیطان امریکا کے مفادات کو خطرے میں دیکھنے سے ڈر رہے ہیں۔”
گزشتہ تین دہائیوں میں میں پہلی بار ایران کے حجاج سرزمین مقدس نہیں آ سکیں گے کیونکہ انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔
مشرق وسطیٰ کی ان دو بڑی طاقتوں کے درمیان اس وقت تعلقات کو بدترین سطح پر پہنچ ہی چکے ہیں لیکن زبان اس سے بھی زیادہ گر چکی ہے۔ جیسا کہ خامنہ ہی نے کہا کہ “اللہ کے مہمانوں کے لیے جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے اسلامی دنیا کو حرم مقدس اور حج کے انتظامات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔”
گزشتہ سال حج کے موقع پر ہونے والی بھگدڑ میں 2300 غیر ملکی حاجی شہید ہوئے تھے جن میں سے 464 ایرانی تھے۔ اس پر بھی ایران کا ردعمل سخت ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ “معافی و معذرت اور معاملے کی عدالتی تحقیقات کے بجائے سعودی حکمرانوں نے انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی سے حقائق تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی کمیٹی کی تشکیل سے انکار کردیا۔ زخمی افراد کی امداد میں جھجک اور ناکامی بھی بالکل واضح اور ناقابل تردید ہے۔ درحقیقت انہوں نے حاجیوں کو قتل کیا۔”
1987ء میں حج کے موقع پر ایرانی حجاج کی جانب سے امریکا مخالف مظاہرہ کرنے پر ہونے والی جھڑپ میں 400 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے جس کے بعد چار سال تک ریاض-تہران تعلقات خراب رہے۔
ایران سعودی حکمرانوں کے واشنگٹن کے ساتھ قریبی تعلقات کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے اور اب یہ مخالفت اس سطح تک پہنچ گئی ہے کہ خامنہ ای جیسے افراد یہ جملے ادا کر رہے ہیں “عالم اسلام، مسلمان حکومتوں اور عوام سعودی حکمرانوں کے بارے میں لیں کہ وہ گستاخ، بے ایمان، غلام اور مادہ پرست ہیں۔”
خامنہ ای نے یہ دعویٰ تک کیا ہے کہ “سعودی عرب نے امریکی اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے حجاج کرام پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اللہ کا گھر سب کے لیے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔”
رواں سال کے اوائل میں سعودی عرب میں ایک معروف شیعہ عالم دین کو سزائے موت دیے جانے کے بعد ایرانی مظاہرین نے سعودی سفارت خانےکو آگ لگا دی تھی۔
پچھلے سال 60 ہزار ایرانیوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا لیکن مئی میں اعلان کیا گیا کہ اس سال انہیں اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے جس پر ہر سال 70 ممالک دستخط کرتے ہیں۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایران نے “ناقابل قبول” مطالبے رکھے جس میں مظاہروں کی اجازت کی شق بھی شامل تھی جو افراتفری پیدا کرتی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے کہا کہ ایران حج کو سیاست کی نذر کرنا چاہ رہا ہے اور اس موقع کو اسلام کی تعلیمات کی برعکس نعرے لگا کر اور دیگر حجاج کی سکیورٹی کو خراب کرکے استعمال کرنا چاہتا ہے۔”
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...