... loading ...

جب ترکی کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کردی گئیں اور انجرلک کی بڑی ایئربیس سے امریکا کے تمام مشن رک گئے کہ جہاں پر امریکا کے 50 ایٹم بم بھی موجود ہیں، ایسا لگ رہا تھا کہ صدر طیب اردوغان کے سب سے بڑے دشمن فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے اس ایئربیس کو “یرغمال” بنالے گا اور اسی روز صدر طیب اردوغان نے امریکا سے واقعی مطالبہ کر بھی دیا کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرے جو اس وقت امریکی ریاست پنسلوینیا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ عین اسی وقت ترک وزیر محنت سلیمان سولو ایک قدم مزید آگے بڑھے اور کہا کہ اس بغاوت کے پیچھے براہ راست امریکا شامل تھا، کیونکہ اس نے گولن کو پناہ دے رکھی ہے۔
فتح اللہ گولن پر طیب اردوغان کی طرف سے ریاست کے اندر ریاست چلانے اور عدالت پارٹی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔ فتح اللہ تو ان الزامات کی تردیدکرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جس نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں آمرانہ اقتدار میں نقصان اٹھائے ہیں، اس پر یہ الزام شرمناک ہے۔ لیکن طیب اردوغان کہتے ہیں کہ امریکا کے تزویراتی شراکت دار کی حیثیت سے واشنگٹن کو ترک مطالبہ مسترد نہیں کرنا چاہیے اور ہم نے بھی کبھی کسی دہشت گرد کی حوالگی کا مطالبہ مسترد نہیں کیا۔
ترک وزیر خارجہ مولود چاووس اوغلو نے کہا کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کو صاف کہہ دیا ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے البتہ انہوں نے فی الوقت حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا۔
اب تک جو معلوم ہوا ہے وہ یہ ہے کہ حکومت کے مطابق گولن سے متاثر مسلح افواج کے ایک حلقے نے رات گئے ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش کی جس کے دوران 160 افراد مارے گئے جن میں کئی شہری بھی شامل تھے۔ بعد ازاں تقریباً تین ہزار فوجیو ں کو گرفتار کیا گیا ہے جو 3 لاکھ سے زیادہ ترک افواج کا ایک معمولی حصہ ہیں۔ مولود کہتے ہیں کہ اب فوج کو گولن عناصر سے پاک کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ تطہیر کے اس عمل کے بعد ہی ترک فوج زیادہ مضبوط ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ترک میں موجود ایئربیس، جو امریکا کے زیراستعمال ہے، بغاوت کی اس کوشش میں شامل ہے اور چند گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکا گولن کی حوالگی کی درخواست پر عمل کرے گا لیکن ترک حکومت کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک امریکا کو کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...