... loading ...

اگر چہ یہ معمول کی صورتِ حال ہے جسے ذرائع ابلاغ میں شریف خاندان کے خدمت گار غیر معمولی بنا کر پیش کرر ہے ہیں۔بینروں کے ذریعے مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا طریقہ اب کوئی نیا نہیں رہا۔ اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کی پشت پناہ قوتوں سے بھی پاکستان کے فعال طبقات بخوبی آگاہ ہیں۔ عام طور پر اِن بینرز کو پڑھ کر لوگ باگ ذومعنی مسکراہٹ کے سا تھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ مگر اس بار ایسا نہیں ہوا۔
پنجاب کی ایک سیاسی تنظیم “مووآن” نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے تیرہ شہروں کی شاہراہوں پر گزشتہ دنوں آویزاں کردیئےہیں، جن کی عبارتوں میں فوجی سربراہ سے کچھ معنی خیز مطالبات کیے جارہے ہیں۔مذکورہ تنظیم کی جانب سے جن شہروں میں جنرل راحیل شریف کی تصویر سے آراستہ بینرز آویزاں کیے گیے ہیں ، اُن میں لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا اور حیدرآباد شامل ہیں۔ مذکورہ بینرز پر جو عبارتیں تحریرکی گئی ہیں اُن میں سب سے زیادہ زیربحث عبارت میں یہ کہا گیا ہے کہ
“جانے کی باتیں ۔۔۔۔۔۔ہوئیں پرانی، خدا کے لیے! اب آجاؤ۔۔۔۔”
بینر پر لکھی اس عمومی عبارت کا ایک خاص مفہوم ہے۔ دراصل جنرل راحیل شریف کی طرف سے 25 جنوری کو اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اُن کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر ہینڈل کو حرکت دیتے ہوئے یہ پیغام دیا تھا کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مقررہ وقت پر ریٹائرڈ ہوجاؤں گامدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا، پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے پاکستانی فوج ایک عظیم ادارہ ہے جس کا ایک باقاعدہ نظام ہے اور اسی نظام کے تحت چلوں گا۔پاکستان کا قومی مفادسب سے اہم ہے اور اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے کا سلسلہ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا اور آئندہ آنے والا فوجی سربراہ اسی عزم کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائے گا۔ ” آئی ایس پی آر کی جانب سے اس اعلان کے باوجود مووآن نامی اسی تنظیم کی جانب سے فوراً ہی یہ بینرز آویزاں کردیئے گیے تھے کہ
“جانے کی باتیں جانے دو۔”
ظاہر ہے کہ اب منظر عام پر آنے والے تازہ بینرز کی یہ عبارت اسی پس منظر کو اُجاگر کرتی ہے ، جس میں یہ تحریر جگمگا رہی ہے کہ “جانے کی باتیں ۔۔ ہوئیں پرانی” ۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ” مووآن ” نامی تنظیم کے ماہ جنوری میں آویزاں کیے گیے بینرز پر مسلم لیگ نون کا دستر خوانی قبیلہ کہاں سویاہوا تھا؟ تب اُنہیں آئین کی دفعہ 6 کے اطلاق کا خیال کہیں سے بھی کیوں نہیں آیا؟اب اچانک یہ پورا قبیلہ حرکت میں کیوں آگیا ہے اور کیوں اس امر پر زور دے رہا ہے کہ یہ مارشل لاء لگانے کی دعوت ہے اور اس پر آئین کی دفعہ چھ کا فوری اطلاق کیا جانا چاہیئے۔یوں لگتا ہے کہ شاہ سے بڑھ کر شاہ کے ان وفاداروں نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کو اُن خاص حالات کی طرف دھکیلنا شروع کردیا ہے جس کے آگے گلی بند ملتی ہے۔جرنیلوں میں موجود ترک خون کو وزیراعظم نوازشریف کی ہٹ دھرمی کی نفسیات کے ذریعے جوش دینے کا یہ بندوبست ایک خاص طرح کا ماحول پیدا کررہا ہے۔ اگر چہ دستر خوانی قبیلہ تو اپنی پرانی نفسیات کے تحت “نمک حلالی” کا تاثر دے رہا ہے۔ مگر عملاً یہ سیاست کو جنگ زدہ بنانے کی تحریک بنتا جارہا ہے۔
یہ بات اس لیے بھی زیادہ خطرناک ہے کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت رواں سال نومبر میں ختم ہورہی ہے۔ اور ملک میں سیاست دانوں کی طرف سے اُنہی ایک باوقار اور کامیاب جنرل کے علاوہ ایسے الفاظ سے یاد کیا جارہا ہے جو اس سے پہلے کسی جرنیل کے حصے میں نہیں آئے۔ مگر کون نہیں جانتا کہ یہ ساری باتیں دراصل جنرل راحیل شریف کو رخصت کرنے کی سیاسی تدبیریں ہیں ۔ عملاً جنرل راحیل شریف نے اب تک جو محاذ بھی کھولے ہیں ، اُن کا اگر دیانت داری سے تجزیہ کیا جائے تو کوئی ایک بھی محاذ مکمل کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوا۔ ظاہر ہے کہ اگر وہ اپنے وقت پررخصت ہوجاتے ہیں تو وہ اپنے پیش رو کوایک نامکمل ایجنڈا دے کر رخصت ہوں گے۔ جس کی تکمیل کے امکانات کا تعین نئے فوجی سربراہ کی اپنی افتادِطبع اور رجحانات پر منحصر ہوگا۔ اس تناظر میں جب سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو جنرل راحیل شریف کو ایک عظیم جرنیل کے طور پر یاد کرتے ہوئے اُنہیں چاپلوسوں سے خبردار رہنے کی بات کرتے ہیں ۔ تو وہ بھی عملاً چاپلوسی کے ذریعے ہی اُنہیں رخصتی کا راستہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس ضمن میں اُنہیں بینرز کی عبارتوں سے روکنے والے اور اُنہیں عظیم جرنیل کہہ کر رخصت کرنے والے دراصل دونوں ہی چاپلوسی کی راہ پر اپنے اپنے مقاصد کے تحت گامزن ہیں۔ کچھ یہی ماجرا مسلم لیگ نون کے رہین منت تجزیہ کاروں اور اینکرز کا بھی ہیں ۔ جو غیر معمولی طور پرایک ایجنڈے کے ساتھ ایک ہی دن مختلف پروگرامات کے ذریعے میدان میں کودے ہیں، اور کچھ مخصوص ٹیلی ویژن کے پروگرامات سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں جو رائیونڈ کی راج دھانی کو مضبوط کرنے سے عبارت ہے۔
مسلم لیگ نون کے دستر خوان پر کبھی نہ ختم ہونے والی بھوک کے ساتھ ازلی بھکاریوں کی نفسیات کے ساتھ براجمان ان تجزیہ کاروں کو ابھی یہ اندازا ہی نہیں ہوسکا ہے کہ وہ اس ایجنڈے کے ذریعے جنرل راحیل شریف کی رخصتی کے ارادے کو زیادہ متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جو زیادہ خطرناک ردِ عمل کو جنم دینے کا باعث بن سکتا ہے۔ چاپلوسی سے کسی جرنیل کو اقتدار پر قبضے کی تحریک دینا اور کسی طاقت ور کو رخصت کرانے کے لیے غصے کا ماحول پیدا کرنے میں زیادہ خطرناک موقع دراصل موخر الذکر گروپ دیتا ہے۔ اگر غور کیا جائے تو مسلم لیگ نون کا دستر خوانی قبیلہ زیادہ یکسوئی سے وہ کام کررہا ہے جو دراصل “مووآن” نامی تنظیم کے بینرز کا مقصد ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...