... loading ...

ترکی نے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پوپ نے 1915ء میں سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے مبینہ قتل عام کو “نسل کشی” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پاپائیت کی “صلیبی ذہنیت” کو ظاہر کرتا ہے۔
جمعے کو آرمینیا کے دارالحکومت یریوان روانگی سے قبل پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں اس قتل عام کے بارے میں “نسل کشی” کے الفاظ استعمال کیے تھے جو پہلی جنگ عظیم کے دوران عثمانی افواج نے آرمینیا کے باشندوں کا کیا تھا۔
ترک نائب وزیر اعظم نور الدین چانکلی نے کہا ہے کہ پوپ کا بیان انتہائی افسوس ناک ہے۔ پاپائیت اور پوپ کے اقدامات میں ہمیں وہ صلیبی ذہنیت کارفرما نظر آ رہی ہے۔
پہلی جنگ عظیم کے دوران مشرقی محاذ پر عثمانی سپاہیوں نے مزاحم عیسائی آرمینیائی باشندوں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں، لیکن یہ دعویٰ ہضم کرنا مشکل ہے کہ اس دوران انہوں نے 15 لاکھ آرمینیائی باشندے مارے۔ معاملہ صرف دعوے تک محدود نہیں بلکہ ترکی کو بلیک میل کرنے کے لیے یورپی ریاستوں سے لے کر عالمی طاقتیں اور اب پاپائے روم بھی “نسل کشی” کا ایسا لفظ استعمال کر رہے ہیں، جس کا کوئی تاریخی ثبوت ان کے پاس بھی موجود نہیں ہے۔
نور الدین نے مزید کہا کہ “یہ معروضی بیان نہیں ہے، اور یہ حقیقت کو بھی بیان نہیں کرتا، پوری دنیا یہ بات جانتی ہے یہاں تک کہ آرمینیا والے بھی جانتے ہیں۔”
ترکی کہتا ہے کہ یہ واقعات پہلی جنگ عظیم کے دوران پیش آئے اور اگر یہ نسل کشی ہوتی تو مشرقی محاذ پر ترک مسلمانوں کا بھی اتنے بڑے پیمانے پر قتل نہ ہوتا۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس یہ بات کہنے والے پہلے پاپائے روم نہیں ہیں۔ 2001ء میں پوپ جان پال دوئم نے اسے “20 ویں صدی کی پہلی نسل کشی” قرار دیا تھا۔ ترکی نے اس وقت ویٹیکن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور 10 مہینے تک دونوں کے درمیان سفارتی تعلقات ختم رہے تھے۔ ترکی کی جانب سے “صلیبی ذہنیت” سے اشارہ ایک ہزار سال قبل مسلمانوں کے خلاف شروع کی گئی وہ جنگیں ہیں، جو 1095ء میں شروع ہوئی تھیں اور درجنوں مرتبہ مختلف محاذوں پر مسلمانوں کے خلاف لڑی گئیں۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...