... loading ...

منی لانڈرنگ کے الزامات سے دوچار سپر ماڈل ایان علی کا نام عدالت عالیہ سندھ کے حکم پر ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے تو نکال دیا گیا مگر اُنہیں دبئی جانے والی پرواز میں سفر کی اجازت نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےنے سپرماڈل ایان علی کو کراچی ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی پرواز میں سفر کرنے سے روک دیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سے امیگریشن حکام کو ایان علی کا نام نکالنے کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن تاحال موصول نہیں ہوا لہذا سپرماڈل کو بیرون ملک پرواز میں سفر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت عالیہ سندھ نے منگل کو وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے بدھ تک نکالا جائے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بیرون ملک کے لیے پرواز لے رہی تھی۔ ایان علی اس پرواز سے پانچ لاکھ چھ ہزار آٹھ سو ڈالرز اپنے ساتھ ملک سے باہر لے جارہی تھی۔ ماڈل گرل کو اس اقدام پر ذرائع ابلاغ میں ڈالر کوئین کے نام سے پکارا جانے لگا۔ ایان علی پر ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش کے مقدمے میں گزشتہ برس نومبر میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ایان علی نے چار ماہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں گزارے ، اس دوران میں ان کے عدالتی ریمانڈ کی مدت میں سولہ بار توسیع کی گئی۔اور گزشتہ سال جولائی میں اُنہیں ضمانت پر رہائی مل سکی۔ وہ جب سے اپنانام ای سی ایل سے نکالنے اور ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں مسلسل مصروف دکھائی دیتی ہیں۔ اس ضمن میں ایان علی نے توہین عدالت کی ایک درخواست عدالت عظمیٰ میں داخل کی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے 25 اپریل کو ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل ہونے کے مسئلے پر عدالت عالیہ سندھ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل تیرہ اپریل کو سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے 7 مارچ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد گیارہ اپریل کو ان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر ایان کا نام دوبارہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیاتھا۔
ایان علی کا نام مسلسل ای سی ایل میں کسی نہ کسی وجہ سے شامل رکھنے کی پشت پر ذمہ دار ذرایع کچھ سیاسی وجوہات بھی بیان کررہے ہیں۔ مگر وجہ کچھ بھی ہو ایان علی 15 جون کو جب ائیر پورٹ پہنچیں تو عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کے باوجود اُن کانام ای سی ایل سے نہیں نکل سکا تھا۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...