... loading ...

سعودی عرب نے امریکی حکومت پر سخت جوابی وار کیا ہے جس میں امریکا پر نائن الیون حملوں کی خود منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں “دہشت گردی کے خلاف جنگ” کا جواز پیش کرسکے۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے کا یہ ردعمل امریکی سینیٹ کی جانب سے نائن الیون حملوں میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو سعودی عرب کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت کے بعد سامنے آیا ہے۔
روزنامہ ‘الحیات’ نے رواں ہفتے ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گيا کہ امریکی حکومت نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی تاکہ دہشت گردی کے خلاف اس جعلی جنگ کو شروع کر سکے۔ سعودی قانون ماہر کتیب الشماری کا لکھا گیا یہ مضمون دعویٰ کرتا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایسی دستاویزات منظر عام پر لانے کی دھمکی کہ جو ان حملوں میں سعودی شمولیت کو ثابت کرتی ہیں، امریکا کی اس طویل پالیسی کا حصہ ہیں جس میں وہ “دستاویزات کے ذریعے فتح” حاصل کرتا ہے۔
الشماری دعویٰ کرتے ہیں کہ نائن الیون حملے اسی طرح کا ایک کارڈ ہیں، جس کا الزام امریکا اپنی مرضی کے مطابق جس وقت چاہے کسی پر بھی تھونپ سکتا ہے۔ پہلے القاعدہ اور طالبان تھے، پھر عراق میں صدام حسین پر انگلیاں اٹھائی گئیں اور اب سعودی عرب پر۔ نائن الیون دراصل امریکا کی دستاویزات میں موجود ایک ایسا کارڈ ہے، جسے وہ بازی پلٹ دینے والا سمجھتا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں عقل رکھنے والے افراد اور جو امریکی پالیسی کے ماہر ہیں نائن الیون حملوں کی تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے سمجھ چکے ہیں کہ یہ مکمل طور پر امریکی کارروائی تھی، جس کی منصوبہ بندی بھی امریکا میں کی گئی اور حتمی عمل بھی وہیں ہوا۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر دراصل دونوں عمارتوں میں دھماکوں کے نتیجے میں تباہ ہوا۔ ماہر انجینئرز نے انہیں تباہ کیا جبکہ جہاز کا ٹکرانا دراصل سگنل تھا کہ اب عمارت کو تباہ کیا جا سکتا ہے، ورنہ صرف جہاز ٹکرانے سے اتنی بڑی عمارات نہیں گرتیں۔ لیکن امریکا آج بھی جس پر چاہتا ہے الزام دھرتا ہے۔
اپنے مضمون میں الشماری نے مزید لکھا کہ ان حملوں کا مقصد “دہشت گردی” نامی ایک خفیہ دشمن تخلیق کرنا تھا، جو دیگر ممالک میں من چاہے اقدامات اٹھانے کے لیے امریکا کو جواز فراہم کرے۔ دہشت گردی کا پہلا لیبل مسلمانوں پر لگایا گیا حالانکہ یہی مسلمان تھے جنہوں نے سوویت یونین کو شکست دینے اور سرد جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ اصل میں یہ ہے کہ امریکا کی فطرت ہے کہ وہ دشمن کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔
سعودی ذرائع ابلاغ میں محض یہ ایک مضمون نہیں بلکہ دیگر بھی کئی آرا سامنے آئی ہیں جو امریکا کو نفسیاتی قرار دے رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ کہ وہ خطے میں ایران کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب کے خلاف یہ “شیطانی” بل پاس ہوا تو یہ “جہنم کا دروازہ” کھول دے گا۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...