... loading ...

پاناما لیکس کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر جنگ گروپ او ر جیو نے اپنی متعصبانہ صحافت کی قے کی۔ ایک طرف جنگ نوازشریف خاندان پر پاناما لیکس میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پید اہونے والے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام بار بار شائع کررہا تھا۔ تو دوسری طرف وہ کچھ نام پر اخفا کا پردہ بھی ڈال رہا تھا ۔ جن میں میر شکیل الرحمان کے سمدھی جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی صدیقی کا نام بھی شامل ہے۔
پاناما لیکس کی حالیہ جاری ہونے والی فہرست میں جو نیے نام سامنے آئے تھے، اُن میں توقع کے عین مطابق علی صدیقی کا نام بھی شامل تھا۔ مگر یہ پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا ۔ لہذا اس کی اہمیت خبری حوالے سے ترجیحی تھی، بہ نسبت اُن ناموں کے جن کے نام پہلی فہرست میں بھی آچکے تھے اور نئی فہرست میں کمپنیوں کی بڑھی ہوئی تعداد کے ساتھ دوبارہ آرہے تھے۔ جن میں علیم خان کا نام شامل تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کسی بھی دوسرے شخص سے ممتاز ہوکر اپنی جائیدادیں آگے بڑھ کر نہ صرف تسلیم کر لی تھیں۔ بلکہ یہ پیشکش بھی کردی تھی کہ وہ اپنی جائیدادیں فروخت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ایسی صورت میں وہ ایک اور طرح کی خبر بن گیے تھےجو ولولہ انگیز طور پر ملک کے اُن افراد کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتے تھے جو اپنی جائیدادیں ملک سے باہر رکھتے ہیں۔ اس صورت میں چاہیے تویہ تھا کہ جنگ اور دی نیوز اس پیشکش کو نواز شریف کے خاندان کے لیے ایک سوال بنا کر پیش کرتا کہ وہ شریف خاندان کے ساتھ جائیدادیں فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہ پیسہ ملک میں لاناچاہتے ہیں۔ نوازشریف تو ایک مہم کے طور پر اپنی تقاریر میں یہ کہہ رہے تھے کہ پاکستانی اپنا پیسہ ملک میں لائیں تو اُنہیں آگے بڑھ کر اس پیشکش کو فوراً قبول کرنا چاہیئے تھا ۔ اور جنگ گروپ کو اپنی صحافت کے ہنر اس مید ان میں آزمانے چاہئے تھے۔ مگر جنگ گروپ اور جیو نے اسے شریف خاندان پر دباؤ کم کرنے کے لیے استعمال کیا اور بار بار علیم خان کا نام دہرایا۔ جبکہ علی صدیقی کا نام ایک بار بھی نہیں لیا۔ اور خود میر شکیل الرحمان کانام نئی فہرست میں ہونے کے باوجود اس کا ذکر نہیں کیا۔
یہ درست ہے کہ پاناما لیکس کی رپورٹ میں ایسے 12 لاکھ 14 ہزار سے زائد اداروں کی معلومات شامل ہیں، جن کا دوسو ممالک میں 14 ہزار سے زائد کلائنٹس سے تعلق ہے۔ابتدا میں ان ناموں پر آئی سی آئی جے سے وابستہ صحافیوں کی رسائی مکمل طور پر تھیں۔ پاکستان میں عمر چیمہ نامی صحافی دراصل اس ادارے سے وابستہ ہونے کے باعث اس مکمل ڈیٹا تک رسائی رکھتے تھے۔ یہ اُن کی ذمہ داری تھی کہ وہ پاکستان کو دو دوہاتھوں سے لوٹنے والے جہانگیر صدیقی کے خاندان کے نام کو نظر انداز نہ کرتے۔ مگر وہ چونکہ جنگ گروپ سے وابستہ ہیں۔ اور جہانگیر صدیقی میر شکیل الرحمان کے سمدھی ہیں ۔اس لیے وہ تقریباً پورے ہی ادارے کے رشتے دار بن گیے ہیں۔ چنانچہ علی صدیقی کے نام کو جانب دارنہ صحافت کی ایک بدترین مثال بنا کر نظر انداز کردیا گیا۔ کوئی بھی شخص اس لنک پر علی صدیقی کے نام کو بآسانی دیکھ سکتا تھا۔
مذکورہ بالا گراف میں علی صدیقی کے نام سے قائم آف شور کمپنی کا پتہ چلتا ہے۔ مگر ایک وسیع تر معلوماتی جنگل ہونے کے باعث اس نام سے متعلق دیگر معلومات تک زیادہ آسانی سے رسائی صرف عمر چیمہ کے لیے ممکن تھی۔ مگر اُنہوں نے خودکو اس زحمت سے بچائے رکھا۔ اُن کا یہ طرز عمل اس لئے بھی جانب دارانہ ہے کہ وہ جنگ اور دی نیوز کے اُس شعبے سے وابستہ ہے جو جہانگیر صدیقی کے حق میں اُن کے مخالفین کے خلاف بدترین مہم چلانے کا ذمہ دار رہا ہے۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...