... loading ...

دوسو بلین سے زائد کی بدعنوانیوں میں دھنسے جہانگیر صدیقی کے رازداں عمران شیخ اپنی پراسرار رہائی کے بعد گزشتہ دنوں اچانک دبئی فرار ہو گیے۔ عمران شیخ جنگ او رجیو گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کے سمدھی جہانگیر صدیقی کے تمام کرتوتوں سے آگاہ تھے۔ جہانگیر صدیقی کے سرکاری مسائل کو حل کرنے اور اُن کے مختلف فراڈز کو سرکاری اداروں میں چھان بین سے روکنے کے کاموں پر مامور عمران شیخ سندھ پولیس ، ایف آئی اے اور نیب میں خاصا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ اپنے تعلقات پر نازاں اور سرکاری اداروں کو جہانگیر صدیقی کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے ماہر عمران شیخ کو جب اچانک گرفتار کیا گیا تو وہ جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی جہانگیر کے گھر سے نکلے تھے۔ اُن کی گرفتاری کی پشت پر دراصل ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات سے اُن کے تعلقات اور اُنہیں مختلف مواقع پر فوائد پہنچانے کی چھان بین کا محرک تھا۔مگر دوران حراست اُنہوں نے اُن سے بھی بڑھ کر سندھ پولیس ، ایف آئی اے کے دیگر افسران اور نیب کے ذمہ داران سے اپنے منفعت بخش تعلقات کے ذریعے مختلف ناجائز کام کرانے کی ہوشربا تفصیلات اُگل دیں۔
اُن سے تفتیش کے بعد یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ وہ سندھ پولیس کے پانچ ڈی آئی جیز کی رقوم بیرون ملک بھیجنے کے ایک سلسلے سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔ خود عمران شیخ کو جہانگیر صدیقی سے متعارف کرانے والے سلطان خواجہ کے متعلق بھی بعض حقائق پہلی مرتبہ منکشف ہوئے جس نے کراچی میں ایماندار پولیس افسران کی ایمانداری کا پول کھول کر رکھ دیا۔ عمران شیخ نے جہانگیر صدیقی کی بدعنوانیوں پر پھیلے مافیائی طرز کے پورے کھیل کو بے نقاب کردیا۔ ان تمام تفصیلات کے بعد عمران شیخ کی پراسرار رہائی کے بعد محسوس یہ ہورہا تھا کہ اب تحقیقات کا دائرہ بتدریج وسیع ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سےیہ امید کی جارہی تھی کہ وہ عمران شیخ کے انکشافات کی روشنی میں شاہد حیات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کریں گے۔ مزید برآں جہانگیر صدیقی کے دوسو بلین کی بدعنوانیوں کے حقائق پر اب قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں گے۔ جہانگیر صدیقی کے بھارت کےکاروباری حلقوں سے تعلقات کے متعلق ہونے والے انکشاف کی روشنی میں یہ چھان بین کی جاسکے گی کہ آخر کیوں بھارت سے آنے والے اکثر وفود کی میزبانی جہانگیر صدیقی کے کہنے پر عمران شیخ کیا کرتے ہیں؟سندھ پولیس کے وہ افسران جنہوں نے اپنی جعلی ایمانداری کا تاثر نقش کرنے کے لیے غیر معمولی محنت اور ڈرامے بازیاں کی ہیں، اُن کی منی لانڈرنگ اور اربوں روپے کی بدعنوانیوں کے ذرائع کیا ہیں؟ اور اُس میں جہانگیر صدیقی کے گاڈ فاڈر طرز کا عمل دخل کتنا ہے؟
ابتدا میں بعض حلقوں میں یہ سوال اُٹھا تھا کہ عمران شیخ کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد اُن کی رہائی آخر عمل میں ہی کیوں آئی؟ تاہم یہ ایک غیر معمولی پہلو تھا کہ عمران شیخ نے رہائی کے بعد اُن سے ہونے والی تفتیش کے متعلق خود اپنے ادارے کے لوگوں کو بھی کچھ نہیں بتایا۔ سندھ پولیس کے افسران بھی اُن سے ابتدا میں کچھ لاتعلق اور فاصلے پر دکھائی دیے۔ یہاں تک کہ خود جہانگیر صدیقی کے قریبی افراد بعض حلقوں میں یہ چھان بین کرتے ہوئے پائے گیے کہ عمران شیخ نے دوران حراست انکشافات کی کتنی قے کی ہے۔ مگر عمران شیخ نے اپنے قریبی حلقوں کو بھی بس یہی کہنے پر اکتفا کیا کہ اُن کے ساتھ خیر کا معاملہ ہوا، اور کسی کے متعلق کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔ اُن کےاس موقف پر خود اُن کے اپنے ادارے کے ذمہ داران اور ایف آئی اے اور نیب کے افسران نے بھی اعتماد نہیں کیا۔جہانگیر صدیقی کےباخبر قریبی حلقوں کے مطابق ان حالات میں عمران شیخ کو پاکستان سے کچھ عرصے کے لیے بیرون ملک نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آئندہ پیش آنے والے غیر متوقع حالات میں عمران شیخ سے متعلق کسی اندیشے سے بچا جاسکے۔
ان حالات کے باوجود دوسری طرف قانون فافذ کرنے والے اداروں کے متعلق یہ سوال اُٹھ رہا ہے کہ آخر اتنے سنسنی خیز انکشافات اور اُس کےمقفل ثبوتوں کی چابی رکھنے والے عمران شیخ کو کراچی سے دبئی فرارہونے کا موقع کیوں دیا گیا؟اس پیش رفت پر نگاہ رکھنے والے ذہنوں میں یہ سوال بھی موجود ہے کہ کیا ا س معاملے میں بھی اداروں پر سیاسی دباؤ نے کام دکھا یا ہے؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، مگر عمران شیخ کے کراچی ائیرپورٹ سے منظور کاکا کی طرح فرار ہونے کے واقعے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے!!!!
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...