... loading ...
تحریک انصاف اپنی ناکام تنظیمی ڈھانچے اور مردم ناشناسی کے جس مرض کی شکار ہے ، وہ کراچی میں بہت بُری طرح ظاہر ہوا ہے۔ کراچی کے حلقہ 245 کے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ہی تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اپنے حریف ایم کیوایم کے امید وار کے حق میں نہ صرف دستبردار ہو گیے بلکہ اپنی جماعت کو چھوڑ کر ایم کیوایم میں شامل بھی ہو گیے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، کنور نوید اور دیگر کے ہمراہ نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار امجداللہ خان نے ایم کیو ایم کے امیدوار کمال ملک کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
امجد اللہ خان نے پی ٹی آئی پر الزام لگا یا کہ انہیں مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران انہیں ایک فون کال تک نہیں کی۔ پی ٹی آئی کی توجہ کا مرکز صرف صوبائی حلقہ پی ایس 115 کا انتخاب ہے۔ امجد اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں مینجمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ عہدیدار عمران خان کے نام پر پیسہ بنانے میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت اچھے انسان ہیں، لیکن پارٹی چلانا اُن کے بس میں نہیں، جبکہ پارٹی کو بہت بڑی صفائی کی ضرورت ہے۔
امجد اللہ کی جانب سے تحریک انصاف کو آخری لمحات میں چھوڑنے والے امجداللہ کی ایم کیوایم میں شمولیت پر تحریک انصاف کے کارکنان نہ صرف بددل تھے،بلکہ نہایت غصے کی حالت میں بھی تھے۔ چنانچہ امجداللہ کی پریس کانفرنس کے جواب میں تحریک انصاف کی جانب سے انصاف ہاؤس میں بلائی گئی پریس کانفرنس کارکنان کے سخت ردِعمل کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ حلقہ این اے 245 اور پی ایس 115 کی نشستیں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ارشد وہرا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ ایم کیو ایم کے دونوں رہنماؤں نے پارٹی کی جانب سے 5 دسمبر 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد بلدیاتی حکومت میں اہم ذمہ داریاں دیے جانے کے بعد اسمبلی رکنیت سے استعفے دے دیے تھے۔
تحریک انصاف کو چھوڑ کر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے امجد اللہ نے ایک ایسے وقت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جب پاک سرزمین پارٹی ایم کیوایم کے رہنماوؤں اور اراکین اسمبلی کو اپنی جماعت کی جانب متوجہ کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کی رکن صوبائی اسمبلی بلقیس مختار نے امجد اللہ کی جانب سے ایم کیوایم میں شمولیت سے چند گھنٹے قبل ہی ایم کیوایم کو چھوڑ کرپاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ ایم کیوایم بدترین بحران کے ایام میں بھی خود اپنی ہی مخالف جماعتوں کے لیے آج بھی ایک پرکشش جماعت ہے۔اور ایم کیوایم میں پاک سرزمین پارٹی اور تحریک انصاف سے زیادہ کراچی کی حد تک “سرپرائز” دینے کی صلاحیت ہے۔ مبصرین اس رجحان کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہوئے ایم کیوایم سے نمٹنے کی اُ س حکمت عملی کو چیلنج کررہے ہیں جو ہمیشہ ایم کیوایم کو نقصان پہنچانے کے بجائے اُس کے لیےزیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...