... loading ...

کالعدم تنظیموں کے ارکان، فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی سفری دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ نیز ایسے افراد کو بینک کھاتے کھلوانے ،موبائل فون سمز اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا بھی اختیار نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ملک کا نام بدنام کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، سیکورٹی اداروں نے امن و امان کے لیے انتھک محنت کی جبکہ افراتفری پھیلانے کی کوششوں کے باوجود امن وامان بہتر ہوا۔اجلاس کے دوران کالعدم تنظیموں کے ارکان اور انسانی اسمگلروں کے خلاف اقدامات کے علاوہ میگا کرپشن کے مقدمات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارکردگی، کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی، اسکولوں، میڈیا ہاؤسز اور تجارتی مراکز کی سیکورٹی اور دیگر کئی امور بھی زیر بحث آئے۔اجلاس میں انتظامیہ کو کوائف جمع نہ کرانے والی تمام سیکورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک ایک ہزار 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 290 اشتہاری، 17 انتہائی مطلوب اور 84 عدالت سے مفرور قرار پانے والے ملزمان شامل ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ ملک میں دہشت گردی کے علاوہ بدعنوانی کے مختلف معاملات سے نمٹنے کے لیے مختلف کوششوں میں مصروف ہیں۔ مگر اس معاملے میں ایک پرانا اور گمبھیر مسئلہ جوں کا توں ہے۔ اور وہ اس بنیادی مسئلے سے متعلق ہیں کہ سرکاری ادارے بدعنوانیوں سے نمٹنے کے نام پر خود کتنی بدعنوانیوں کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں ایف آئی اے کے ادارے کو سیاسی اور طاقتور افراد کے لئے استعمال کرنے کی پرانی روش میں بھی کوئی بہتری نہیں آرہی۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...