... loading ...

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ٹھیک آٹھ روز بعد اچانک سامنے آئے ہیں اور اُنہوں نے اُن تمام ناقدوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو اُن پر اس عرصے میں تنقید کے تیربرساتے رہے۔ اُنہوں نے اپنی گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اور اُن کے متعلق دو باتیں ایسی کی ہیں جس سے خود اُن کی حکومت اور وزیر اعظم نوازشریف پر بھی سوالات اُٹھ جاتے ہیں۔ چوہدر نثار نے کہا کہ قائد حزب اختلا ف کے طور پر خورشید شاہ نے حکومت وقت سے فوائد سمیٹے ہیں۔ اُنہوں نے اس ضمن میں دوسری بات زیادہ خطرناک یہ کہی کہ عمران خان ماضی میں یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ حکومت اور حزب اختلاف میں مک مکا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس بات کو “کنفرم کرتے ہیں۔”
چوہدری نثار کی جانب سے کی جانے والی یہ دونوں باتیں دراصل یکساں طور پر خود اُن کی حکومت کو بھی اُن ہی الزامات کا ذمہ دار ٹہراتی ہیں۔ کیونکہ اگر حزب اختلاف کا حکومت سے مک مکا تھا ۔ تو ذمہ دار وہ حکومت بھی تھی جس کے وہ وزیر داخلہ ہیں۔ اور اگر خورشید شاہ نے کوئی فائدے اُٹھائے ہیں اور وہ غلط تھے ، تو فائدے پہنچانے والی حکومت بھی ذمہ دار ہے جس کے وہ وزیر داخلہ ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اتنے سادہ تو نہیں کہ اُنہیں یہ معلوم نہ ہو کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کی زد خود اُن کی حکومت پر بھی پڑتی ہے۔ پھر بھی اُنہوں نے یہ باتیں کیوں کی؟ کیا وہ ان باتوں کے ساتھ خود حکومت کے لئے بھی شرمندگی کا کوئی سامان پیدا کررہے تھے؟ یا وہ غصے میں اتنے بے قابو ہو گئے کہ اُس تلوار کو بھی پکڑ لیا جو دو دھاری تھا؟ اس کاجواب کچھ بھی ہو مگر حقیقت یہی ہے کہ چوہدری نثار ایک نہایت نازک موقع پر اس تنازع کو گود لے بیٹھے ہیں جب مرکزی حکومت کو اگلے چند دنوں میں خطرناک بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چوہدری نثار کی اس پریس کانفرنس میں حزب اختلاف پر اُن کے گرجنے برسنے سے جو ماحول پیدا ہوا ، اُس سے اُن کی پریس کانفرنس کے وہ حصے نظروں سے اوجھل ہوگئے جو زیادہ سنجیدگی سے غوروفکر کی کے قابل تھے۔ مثلاً اُنہوں نے چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف بندوق کی جنگ تو جیت رہے ہیں مگر نفسیاتی جنگ ہار رہے ہیں ۔ چوہدری نثار کے مطابق دہشت گردی کے ایک واقعے پر طوفان برپا کرکے مایوسی پھیلائی جاتی ہے، اس طرح ہم وہی کچھ کرنے لگتے ہیں جو دراصل دشمن چاہتا ہے۔چوہدری نثار نے بجا طور پر کہا کہ جب ملک حالت جنگ میں ہوں تو قوم کو امید دلائی جاتی ہے، انھیں مایوسی کی طرف نہیں دھکیلا جاتا۔یہ دراصل دشمنوں کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔ اُن کی یہ بات بھی بالکل درست تھی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور جب جنگ ہوتی ہے تو دونوں طرف سےوار ہوتے ہیں ۔ لہذا اس سلسلے میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔
چوہدری نثار کی یہ بات کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہئے، اپنی جگہ بالکل درست ہے مگر پھر اپنی پریس کانفرنس میں اُنہوں نے وہی کچھ کیا ہے جس کی وہ نشاندہی کرر ہے تھے۔ اُنہوں نے خورشید شاہ کےگزشتہ دنوں کے اُس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ سانحہ چارسدہ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بھی مذمتی بیان آگیا مگرچوہدری نثار نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔ اس کے جواب میں چوہدری نثار نے جو کچھ کہا اُس کے بعد قائد حزب اختلاف سکھر میں حرکت میں آئے اور اُنہوں نے بھی ایک پریس کانفرنس کر ڈالی۔ جس میں اُنہوں نے اپنے پسندیدہ فقرے کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں۔ اور وہ چوہدری نثار کی باتوں کا جواب پارلیمنٹ میں نوازشریف کی موجودگی میں دیں گے۔ اور اگر وزیراعظم نے اُنہیں مطمئن نہیں کیا تو پھر وہ عدالت جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ الزامات لگانا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے۔ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد خورشید کی جوابی پریس کانفرنس نے ایک مرتبہ پھر سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہے۔ اور یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فوجی سربراہ کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر سندھ اور ملک بھر میں آپریشن تیز کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ، جس پر سندھ حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔ اگلے چند دنوں میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے لئے مسائل کا سبب بننے والا ہے۔ اس سے چند دن پیشتر اس نوع کی لڑائی نے مسائل بڑھنے کے اندیشوں کو مزید گہرا کردیا ہے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...