... loading ...

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 10 جنوری بروز اتوار ایک انتہائی اہم اور خصوصی دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کی۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے صرف تین روز بعد سعودی وزیر دفاع کی پاکستان آمد کو ایک انتہائی اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان کو سعودی عرب کی تیس سال کی عمر کی 70 فیصد آبادی میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے اور اُن کی سیاسی امور پر دسترس اور سعودی عرب کے معاملات کو زیادہ بہتر اور تیز رفتاری سے چلانے کےباعث مملکت کی انتہائی بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اپنے 79سالہ والد اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے طبی مسائل کے باعث اُن کے نگہبان اور اُن کی جانب سے تمام فیصلوں کے اختیار کی طاقت رکھنے والے فرد کے طور پر عملاً سب سے اہم شخصیت کی حیثیت حاصل کر چکے ہیں۔ چنانچہ محمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کو عملاً پاکستان اور سعودی عرب میں جاری بعض بنیادی نوعیت کے معاملات پر بات چیت کے حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کا اشارہ سمجھا جارہا ہے۔ اُنہوں نے ایک ایسے وقت میں یہ دورہ کیا ہے جب سعودی عرب 34 رکنی عرب فوجی اتحاد کے قیام میں پاکستان کے کردار کی ایک حتمی صورت گری چاہتا ہے۔ نیز حالیہ سعودی ایران کشیدگی میں بھی اس دورے کی خاصی اہمیت بیان کی جارہی ہے۔ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔
محمد بن سلمان اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات سے قبل سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون جیسے امور پر بات چیت کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق فوجی سربراہ نے واضح کیاکہ سعودی عرب سے تعلقات اہم ہیں اور اس کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ ملاقات میں سعودی فوجی اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سعودی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کی تعریف کی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ان تیز ترین سرگرمیوں میں ایک اہم ترین دورہ رواں ماہ میں ہوگا جب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...