... loading ...

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے میں اب تک کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور ساتھ ہی اس میں ملوث دو مشتبہ افراد کی شناخت بھی جاری کردی گئی ہے۔ یہ قتل عام ایک نوجوان جوڑے نے کیا تھا جس میں 28 سالہ سید رضوان فاروق اور اس کی 27 سالہ بیوی تاشفین ملک شامل تھے۔
سید رضوان فاروق نامی شخص سان برنارڈینو کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ملازم تھا اور اسی ادارے کے ملازمین کو اپنے ہدف کا نشانہ بنایا جبکہ تاشفین ملک سے اس کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی اور ان کی چند ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ جسے وہ اپنے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ چھوڑ گئے تھے۔
رضوان فاروق کی آن لائن موجودگی چند ڈیٹنگ ویب سائٹس کی صورت میں موجود ہے جو اس نے اپنے والدین کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں میں بنائی تھیں۔ ان کے مطابق اس نے “صحت، حفاظت اور ماحولیاتی معائنہ کار” کو قرار دیا تھا اور سگریٹ اور شراب نوشی سے پرہیز کرنے والا 6 فٹ طویل مرد لکھا ہے۔ پروفائل میں فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 4 افراد کے ایک مذہبی لیکن جدید گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔
شکاگو میں پیدا ہونے والے فاروق نے ایک پروفائل میں اشارہ دیا ہے کہ اس کے اجداد کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ایک پروفائل میں وہ قرار دیتا ہے کہ وہ ایمان اور جدید زندگی میں توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ “میں ایک اچھے مسلمان کی حیثیت سے رہنا چاہتا ہوں اور ایسی ہی لڑکی چاہتا ہوں جو حجاب پہنتی ہو لیکن زندگی کو بھرپور انداز میں گزارتی ہو۔
2010ء میں کیل اسٹیٹ سان برنارڈینو سے گریجویشن کرنے والے فاروق نے مختلف پروفائلز پر سنو بورڈنگ اور کیمپنگ سے اپنے لگاؤ کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ وہ اپنے آپ کو محتاط، کم گو، تشکیک کا شکار اور بہت آزاد خیال قرار دیتا ہے۔
جنوری 2014ء سے وہ ریورڈیل، کیلیفورنیا میں واقع اسلامی مرکز میں نماز پڑھتا تھا جس کے ڈائریکٹر مصطفیٰ کوکو نے کہا کہ وہ کچھ الگ تھلگ سا نوجوان تھا اور باآسانی دوسرے لوگوں میں گھلتا ملتا نہیں تھا۔ البتہ اس میں کبھی اپنے پرتشدد خیالات کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ جب بھی اس نے بات کی گفتگو عام معاملات تک ہی محدود رہی۔
ایک پروفائل جو اس کے والدین نے بنائی ہے میں انہوں نے فاروق کو “مذہبی” اور “صحت مند” قرار دیا ہے اور ایک سال کے اندر اندر شادی کا خواہش مند قرار دیا ہے۔ جبکہ ایک پروفائل میں فاروق کا پتہ تک موجود ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ انجینئرنگ میں ماسٹرز ہے۔ دونوں پروفائل میں اسے ٹھنڈے مزاج کا اور غور وفکر کا عادی قرار دیا گیا ہے۔
فاروق کے ساتھ ماری گئی 27 سالہ تاشفین ملک کے بارے میں یہ تو نہیں معلوم کہ اس کی فاروق سے پہلی ملاقات کب ہوئی لیکن امریکی حکام کہتے ہیں کہ جولائی 2014ء میں بیرون ملک سفر کرنے کے چند روز بعد فاروق ملک واپس آیا اور واپسی پر تاشفین اس کے ساتھ تھی۔ وہ پاکستانی پاسپورٹ اور “منگیتر” ویزے پر امریکا میں داخل ہوئی۔ ایک ماہ بعد دونوں نے شادی کرلی اور رواں سال موسم گرما میں تاشفین کو گرین کارڈ ملا۔ چھ ماہ قبل ہی دونوں کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔ اس کارروائی سے قبل فاروق اور تاشفین گھر پر یہ بتا کر گئے تھے کہ وہ ڈاکٹر کے پاس جا رہے ہیں اور بچی گھر پر اہل خانہ ہی کے پاس تھی۔
واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بدھ کو ان لینڈ ریجنل سینٹر میں کرسمس کے حوالے سے تقریب تھی جس میں فاروق اور وہ ایک ہی میز پر بیٹھے تھے۔ کچھ دیر بعد فاروق اٹھ کر چلا گیا اور آدھے گھنٹے بعد تاشفین کے ساتھ واپس آ کر دھاوا بول دیا۔ “مجھے یقین نہیں آ رہا کہ یہ کام اس نے کیا ہے۔” اس شخص کی خوش قسمتی یہ تھی کہ واقعے کے وقت وہ بیت الخلا میں تھا۔
استعمال ہونے والے ہتھیاروں میں دو بڑی بندوقیں اور دو دستی پستولیں بھی شامل ہیں، جنہیں قانونی طور پر خریدا گیا تھا جبکہ درجنوں دھماکا خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
فاروق کے قریبی عزیز کہتے ہیں کہ انہیں بالکل معلوم نہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا اور ان کے غم کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ابھی تک قتل کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا لیکن اس واقعے نے امریکا میں مقیم مسلمانوں کے لیے ابتلا کے نئے دورکا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...