... loading ...

پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی تعاون اب ایک نئے سنگ میل پر پہنچ گیا ہے کیونکہ دونوں ملک ترکی میں اردو تدریس کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ 1915ء میں ترکی کی جامعہ استنبول کے دار الفنون، یعنی کلیہ ادبیات، میں اردو زبان و ادب کی تدریس کا باضابطہ آغاز ہوا تھا۔ اس تاریخی موقع پر جامعہ استنبول نے بلدیہ شہر کے تعاون سے ایک بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کا موضوع “ترکی اور مسلمانانِ برصغیر: ماضی سے حال تک نئے زاویے” تھا۔
سمپوزیم میں پاکستان، ترکی اور دنیا کے مختلف سے تعلق رکھنے والے اردو کے 100 سے زیادہ معروف دانشوروں اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران ترکی میں گزشتہ ایک صدی میں اردو تدریس کے ارتقا پر نظر ڈالی گئی، اس مقصد کے حصول کے لیے ترک، پاکستانی اور دیگر دانشوروں کی خدمات کو نمایاں کیا گیا اور ترکی اور دنیا بھر میں مزید ترویج کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔
جامعہ استنبول کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود آق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اختتامی سیشن میں میں مہمان خصوصی کے طور پر ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود کو بلایا گیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے جامعہ استنبول کے شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار اور بین الاقومی سمپوزیم کے منتظمین کو اردو کی ترویج کے لیے ان کی زبردست ادبی خدمات اور اس مقصد سے طویل المیعاد وابستگی پر خراج تحسین پیش کی۔ 30 سال سے زیادہ عرصے میں پروفیسر خلیل طوقار نے 30 کتابیں اور 200 سے زیادہ تحقیقی مقالے لکھے ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر سہیل محمود نے شرکاء کو بتایا کہ جشن کے موقع پر حکومت پاکستان نے 12 اکتوبر 2015ء کو ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔
محترم سفیر نے ترکی میں اردو تدریس کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی بھی ڈالی اور کہا کہ جامعہ انقرہ، جامعہ استنبول اور قونیہ کی جامعہ سلجوق کے شعبہ ہائے اردو کو اردو کتابیں اور پڑھنے کے مواد کی مزید فراہمی، طلباء کے تبادلے کی سہولت اور پاکستان سے دانشوروں کی آمد کے ذریعے اس تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان پاکستان اور ترکی کے درمیان ایک لافانی بندھن کی حیثیت رکھتی ہے اور ترکی میں اردو تدریس دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...