... loading ...
معروف فوٹوگرافر گارڈن ڈونووین حال ہی میں 11 ستمبر 2001ء کو کھینچی گئی کئی یادگار تصاویر کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ ڈونووین نے اسی علاقے کی تصاویر کھینچی ہیں تاکہ دکھایا جائے کہ 14 سال قبل دہشت گرد حملوں کے بعد سے اب تک کیا کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔
نئی رکاوٹیں کھڑی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے اصل تصاویر سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے کیمرے کے زاویوں میں کچھ تبدیلیاں ہوئیہیں۔ یہ پانچواں سال ہے کہ ڈونووین نیو یارک کے اس مرکز میں آغے ہیں؛ ہر سال انہیں منظرنامے میں تبدیلی کی وجہ سے نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں برج ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے عقب میں جل رہے ہیں، 11 ستمبر 2001ء (مارٹی لیڈرہینڈلر/اے پی)
ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے عقب میں ابھرتا ہوا۔ 8 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
دریائے ایسٹ کے پار بروکلن کے ساحل پر راہ گیر 11 ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو جلتا ہوا دیکھ رہے ہیں (ہینی رے ایبرمز/گیٹی امیجز)
بروکلن میں لب ساحل پر کھڑے افراد دریائے ایسٹ کے اس پار ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور مین ہٹن کی دیگر عمارات کو دیکھ رہے ہیں (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
11 ستمبر 2001ء کو نیو یارک شہر میں دو ہائی جیک ہونے والے ہوائی جہازوں کے ٹکرانے کے بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ایک عمارت سے دھوئیں کے بادل نکل رہے ہیں (ماریو ٹاما/گیٹی امیجز)
نئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر عمارات اور ٹرینٹی گرجے کا منارہ براڈوے اور ریکٹر اسٹریٹ سے نظر آ رہا ہے، 5 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
11 ستمبر 2001ء ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے جہاز ٹکراتے ہی نکلنے والا دھواں، شعلے اور ملبہ۔ عمارت کا پہلے برج چند منٹ پہلے ہونے والے حملے کی وجہ سے پہلے ہی دھوئیں کی زد میں ہے۔ دہشت گردوں کے اغواء کردہ دونوں جہازوں کے ٹکرانے سے یہ عمارات زمین بوس ہوگئی تھیں (چاؤ سوئی چیونگ/اے پی)
پارک ویو سے اس جگہ کا منظر جہاں کبھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارات کھڑی ہوتی تھیں، 3 ستمبر 2015ء۔ (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
13 ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے کمپلیکس میں نیو یارک پولیس گردش کرتی ہوئی۔ مرکز میں زمین بوس ہونے والی سیون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت ہے۔ (جیمز ایسٹرن/گیٹی امیجز)
اختتام ہفتہ پر مین ہٹن کا ایک سست دن، 3 ستمبر 2015ء ۔ (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
نیو یارک شہر کے مرکز کی ایک سڑک پر راکھ کا ڈھیر جو 11 ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے گرنے کے بعد پھیلا (برینیڈیٹ ٹوازون)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارات گرنے کے 14 سال بعد، نیو یارک شہر کی گرینچ اسٹریٹ پر تعمیرات جاری۔ 3 ستمبر 2015ء(گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ملینیئم ہلٹن کے سامنے کھڑے طبی و ہنگامی کارکنان اس طرف دیکھ رہے ہیں جہاں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت واقع تھی۔ 11 ستمبر 2001ء (مارک لینی ہین/اے پی)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب چرچ اسٹریٹ پر ملینیئم ہوٹل کے سامنے سے راہ گیر گزرتے ہوئے، 3 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا سامنے کا حصہ عمارت گرنے کے بعد زمین بوس ہے (درمیان میں)، 27 ستمبر 2001ء (بری روڈریگوئیز/ایف ای ایم اے)
اسی مقام پر ورلڈ فنانشل سینٹر کی تعمیر جاری،10 ستمبر 2015ء۔ (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
نیو یارک شہر کے آگ بجھانے والےاہلکار کورٹ لینڈ اسٹریٹ پر ملبے سے گزر رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا بچا کچھا ڈھانچہ نظر آ رہا ہے۔ 11 ستمبر 2001ء (مارک لینی ہین/اے پی)
کورٹ لینڈ اسٹریٹ پر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ تعمیرات جاری، 4 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
11 ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے گرنے کے بعد چند خواتین بروکلن پل کے ذریعے مین ہٹن سے بروکلن آ رہی ہیں۔ پس منظر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے اور آسمان پر پھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ (مارک لینی ہین/اے پی)
نیو یارک کے باسی اور سیاح بروکلن پل پار کرتے ہوئے ایک خوبصورت دن کا لطف اٹھا رہے ہیں، 4 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
11 ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا جنوبی برج گرتا ہوا (جم کولنز/اے پی)
بروکلن سے دریائے ایسٹ کے اس پار نیو یارک شہر کی بلند عمارات کا ایک نظارہ جس میں ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر آسمانوں کو چھوتا نظر آ رہا ہے (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
آگ بجھانے والا ایک کارکن تباہ شدہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نیچرےے ملبے میں گھوم رہا ہے، 11 ستمبر 2001ء (پیٹر مورگن/رائٹرز)
ویزی اسٹریٹ پر مین ہٹن کے مشرقی جانب کا منظر، 3 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
گراؤنڈ زیرو کے قریب ایک تباہ شدہ بروکس برادرز اسٹور، 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے بعد (مارک لینی ہین/اے پی)
بروکس برادرز اسٹور بمطابق 3 ستمبر 2015ء، ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے 14 سال بعد (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
فلٹن اسٹریٹ پر خوفزدہ لوگ بھاگتے ہوئے جبکہ پس منظر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ایک عمارت گرتی ہوئی نظر آر ہی ہے، 11 ستمبر 2001ء (سوزین پلنکٹ/اے پی)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں برج گرنے کے 14 سال بعد فلٹن اسٹریٹ کا ایک منظر جہاں ایک جدید سب وے مرکز کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، 3 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
12 ستمبر 2001ء کی شام گراؤنڈ زیرو کے قریب ایک تباہ شدہ سب وے اسٹیشن (مارک لینی ہین/اے پی)
چرچ اسٹریٹ پر کورٹ لینڈ اسٹریٹ سب وے اسٹیشن 4 ستمبر 2015ء کی ایک صبح (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے میں بچ جانے والے لیکن دھوئیں، گرد اور ملبے سے اٹے ہوئے افرادفلٹن اسٹریٹ پر پیدل جا رہے ہیں، 11 ستمبر 2001ء (گلنارا ساموئیلووا/اے پی)
سینٹ پالز گرجے کے ساتھ فلٹن اسٹریٹ سے راہ گیر گزر رہے ہیں، 3 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ٹو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی باقیات، 12 ستمبر 2001ء (اے پی)
راہ گیر نائن الیون یادگار کے جنوبی ٹاور پول کے پاس سے گزرتے ہوئے، 3 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا جنوبی برج گرتا ہوا، 11 ستمبر 2001ء (ایمی سان کیٹا/اے پی)
سٹی ہال کے قریب پارک رو میں کاروبار زندگی جاری، 3 ستمبر 2015ء۔ پیش منظر اتنا زیادہ تبدیل نہیں ہوا لیکن جہاں کبھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایستادہ تھا، وہاں آج نئی عمارات کھڑی ہیں (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
11 ستمبر 2001ء کی شام گراؤنڈ زیرو کے قریب کی ایک سڑک (مارک لینی ہین/اے پی)
زیریں براڈوے میں 3 ستمبر 2015ء کو میک ڈونلڈز سمیت دیگر کاروبار کھلے ہیں (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ٹرینٹی گرجے کے قبرستان میں راکھ کے ڈھیر، 11 ستمبر 2001ء (جون لیبریولا)
نئی تعمیرات نے نیو یارک شہر کے تاریخی ٹرینٹی گرجے کے صحن اور قبرستان کے منظر میں ڈیرے ڈال ہیں، 3 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارات گرنے کے بعد لوگ گزر رہے ہیں، 11 ستمبر 2001ء (ماریو ٹاما/گیٹی امیجز)
براڈوے اور پارک رو کے چوراہے کے قریب لوگ پیدل چلتے ہیں جبکہ سینٹ پالز کا گرجا اور ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر پس منظر میں واضح ہیں، 4 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے برج گرنے کے بعد لوگ بذریعہ بروکلن پل مین ہٹن سے بروکلن جاتے ہوئے، 11 ستمبر 2001ء (مارک لینی ہین/اے پی)
سیاح بروکلن پل پر پیدل چلتے اور تصاویر لیتے ہوئے، 4 ستمبر 2015ء (گورڈن ڈونووین/یاہو نیوز)
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...