... loading ...

خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے کے تعلیمی نصاب میں نظرثانی کا دوٹوک فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کے اندرونی اور عمران خان کے قریبی ذرائع نے’’ وجود ڈاٹ کام‘‘کو تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس کی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔
عمران خان کی جانب سے اپنی صوبائی حکومت کو کہا گیا ہے کہ تعلیمی نصاب کو قومی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، قرآن پاک کی جو آیات جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں تعلیمی نصاب سے خارج کی گئی تھیں ، انہیں دوبارہ نصاب کا حصہ بنایا جائے اور اقبالیات کی تعلیم کا مناسب بندو بست کیا جائے ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل عمران خان نے تمام تر مغربی ممالک اور امریکی حکومت کے تھنک ٹینکس اور این جی اوز کے دباؤ کے باوجود اعلان کیا تھا کہ
’’ہم خیبر پختونخواہ کی حکومت تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن جہاد کے بارے میں قرآنی آیات کی نصاب میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے سودے بازی نہیں کریں گے‘‘
سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق مرحو م کے دورِ حکومت میں سورہ انفعال کی آیات تعلیمی نصاب میں شامل کی گئی تھیں ۔ مگر جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں مغربی ممالک اور این جی اوز کے دباؤ پر یہ قرآنی آیات تعلیمی نصاب سے نکال دی گئی تھیں ۔ روشن خیالی اور ترقی پسندی کے نام پر نصاب سے قرآنی آیات کے اخراج کے خلاف اُس وقت کی اپوزیشن خصوصاً دینی سیاسی جماعتوں کے اتحاد ’’ متحدہ مجلسِ عمل ‘‘ کی جانب سے موثر اور جاندار مزاحمت نہیں ہو سکی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کی بنیادی اساس اور تاریخ سے متعلق علم و آگہی سے محروم وقت کے ڈکٹیٹروں نے ’’ سب سے پہلے پاکستان ‘‘ کا نعرہ لگا کرقومی اور نظریاتی وجود پر متعدد حملے کیے تھے ۔
عمران خان کے مذکورہ اعلان پر صوبہ خیبر پختونخواہ میں اے این پی اور دیگر قوتوں نے مزاحمت شروع کر دی ہے ۔ بعض حلقوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ صوبے میں ضیاء الحق کی واپسی شروع ہو گئی ہے ۔‘‘ عمران خان کے اعلان پر قومی ذرائع ابلاغ کی خاموشی بھی معنی خیز ہے ۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ عمران خان کو اپنے مذکورہ اعلان پر عملدرآمد سے باز رکھنے کے لئے غیر ملکی سرمائے سے چلنے اور بااثر غیر ملکی ایجنسیوں کی آشیر باد رکھنے والی این جی اوز کے ’’ کار پرداز ‘‘ سر گرم ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخواہ کے طول و عرض میں عمران خان کے بیان کی تائید و حمایت کی جاری رہے ۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...