... loading ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی
یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال
وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاک افواج نے ہمیشہ ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے کر سرحدوں کا دفاع کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا کہ 6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن جب شہدا۔ غازیوں اورقوم نے ملکر پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ شہدا کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں دفاع وطن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ہماری آن،بان اور شان ہیں۔ یوم دفاع و شہدا عزم،حوصلے اور قربانی کی زندہ میراث ہے، دشمن کی سازش کے بت مسلح افواج اور قوم کے ایمان ، جذبے اور جرات کے سامنے پاش پاش ہو گئے، وہ دشمن جو جمخانہ میں چائے کے خواب دیکھ رہا تھا، بدترین شکست کھا کر خالی ہاتھ بھاگا۔ قصور سے لاہور، سیاکوٹ سے کشمیر تک پاک فوج نے بے مثال جرات اور غیرمتزلزل عزم کے ساتھ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیااور مادرِ وطن کو اپنے خون سے بچایا، معرکہ چونڈہ تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھا گیا ہے جہاں جوانوں نے جسموں سے بارود باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کوتباہ کیا، سپوتوں کی قربانی نے دشمن کے ٹینکوں کو قبرستان میں بدلا اور جرات کی عظیم مثال رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، سلام ان بہادروں پر جنہوں نے جانیں قربان کر کے سرحدوں کو ناقابلِ عبور بنا دیا اور دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے اپنی سینہ سپری سے آنے والی نسلوں کو آزادی، امن اور وقار کی نعمت عطا کی۔ شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے۔یوم دفاع و شہدا کی عظیم کامیابی کاتسلسل آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح میں ملا ہے، 6 ستمبر اس وعدے کی تجدید ہے کہ وطن کی حرمت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور قربانی کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے یوم دفاع پاکستان پر پیغام میں کہا کہ ک فوج ہمارا فخر ہے ،وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمالاللہ تعالیٰ پاک فوج کے سربراہ،پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو کامیابیوں سے ہمکنار کریاللہ پاک فوج کو پاکستان کا نام پرچم کو ہمیشہ بلند رکھنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے، پاک فوج نے چند ماہ پہلے دشمن کو شکست دی اور اور اس کے غرور کو پاش پاش کیا ہے، مسلح افواج نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر اجاگر کردیا ہے ،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے،قائم دائم رکھے، اللہ پاک فوج کو ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی ہمت،حوصلہ اور توفیق دے، اللہ پوری قوم کو امن کے دنوں میں بھی اپنے فوج کے شانہ بشانہ ملکر حالات اچھے رکھنے کی صلاحیت اور موقع دے۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا یومِ دفاع پر پیغام میں کہا کہ یومِ دفاع ہماری جرات، قربانی اور اتحاد کی روشن علامت ہے، ستمبر ہمارے ملی تشخص اور شہدا کی لازوال قربانیوں کا دن ہے،پاکستانی عوام اور افواج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف آج پوری دنیا کر رہی ہے، پاک افواج نے ہمیشہ ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے کر سرحدوں کا دفاع کیا،حالیہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پاکستانی قوم اور فوج کے عزم و استقلال کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہماری فوج نے ہر محاذ پر ہمارا سر فخر سے بلند کیا، اویس لغاری توانائی کے محاذ پر بھی ملک کی ترقی و استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا کہ جس طرح فوج نے ملک کا دفاع کیا، ہم توانائی کے شعبے میں ترقی کے لیے سرگرم ہیں ۔وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے یومِ دفاع پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر قربانی، حوصلے اور ایمان کی لازوال علامت ہے، 1965 میں افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،شہدا کی لازوال قربانیوں سے پاکستان کی بنیادیں مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہوئیں ، پاکستان دنیا میں ایک فاتح اور سرخرو قوم کے طور پر پہچانا جا رہا ہے،حالیہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر دشمن کے غرور کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا، خود امریکہ بھی مان رہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جہاز گرائے، دنیا پاکستان کی جرات اور دفاعی صلاحیت تسلیم کر رہی ہے،پاکستان کا مقام 77 سالہ تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور جرات نے دنیا بھر میں وطنِ عزیز کا وقار بلند کیا،اگر کبھی وطنِ عزیز کی سالمیت پر آنچ آئی تو قوم ایک بار پھر 1965 کی تاریخ دہرا دے گی،اصل خراجِ تحسین ایک مضبوط، مستحکم اور فاتح پاکستان ہے۔پاکستان زندآباد، پاک فوج پائندآباد۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...