... loading ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں ہر صورت ٹیکس فراڈ روکنے کا اعلان کرتے ہوئے سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا عندیہ دیدیا۔محمد اونگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر 128 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جارہا ہے، سیلز ٹیکس کی چوری روکنی ہے، کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے۔اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس فراڈ ملوث کمپنیوں کے مالکان،ان کے شراکت داروں، اسٹیک ہولڈرز اور کمپنیوں کی انتظامیہ کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ قانون میں ایک ارب روپے ٹیکس چوری کی سزا 5سال قید اور ایک ارب روپے سے زائد کے ٹیکس چوری کی سزا 10 سال قیدہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، ایف بی آر میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، حکومتی اقدامات سیکرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا اور شرح سود میں کمی آرہی ہے، جی ڈی پی کو 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمپنیاں ٹیکس کم کرنے کیلیے ان پٹ ٹیکس بڑھاتی ہیں، سیلز ٹیکس جمع کرکے آگے نہ دینا اعتماد کو توڑنا ہے، کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے، ٹیکسز کی لیکیج روکنے کیلیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرارہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اسٹیل سمیت مختلف کمپنیاں29ارب روپے کا ٹیکس چوری کررہی ہیں، سیمنٹ کے لیے کوئلے کے بزنس میں 18 ارب روپے کی سیلز ٹیکس چوری ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے میں 23 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جارہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ بیٹریاں بنانے کے کاروبار میں 11 ارب روپے کاٹیکس چوری کیا جارہا ہے، مشروبات کے کاروبار میں 15 ارب روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیاجارہا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 128 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جارہا ہے، قانون میں ایک ارب روپے ٹیکس چوری کی سزا 5سال قید ہے۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نیکہاکہ آج اصل اپیل کمپنیوں کے سی ای اوز اور سی ایف اوز کے طور پر کام کرنے والی پروفیشنل کلاس ہے، وہ اس اربوں روپے کے فراڈ اصل بینفشری نہیں ہیں، شاید انہیں تنخواہوں میں کچھ فائدہ ملتا ہو، وہ صرف دستخط کررہے ہیں مگر ان کا دستخط کرنا بھی ایک مجرمانہ عمل ہے اور انہیں اس مجرمانہ فعل کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اگلے ایک دو ہفتوں میں جن لوگوں کیخلاف ٹھوس ہیں ، ہماری متعلقہ ٹیمیں انہیں باقاعدہ قانونی طریقے سے انہیں گرفتار کرنے جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اصل اعلان یہ ہے کہ میری کمپنیوں کے سی ای اوز او رسی ایف اوز سے درخواست ہے کہ 15 تاریخ کو آنے والے سیلز ٹیکس ریٹنز میں اگر کوئی غلطی ہے تو ان پر ہرگز دستخط نہ کریں ، اس پر کوئی معافی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی پرانے گناہ ہوگئے تو ہوگئے مگر 15تاریخ کے سیلز ریٹنز میں سیٹھ کے کہنے پر کسی قسم کا غلط کام نہ کریں،یہ سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل جھوٹ بولنا جائز ہے اس لیے ہم اس مرتبہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں حلف نامے پر دستخط بھی کروارہے ہیں جس میں سزاکا ذکر بھی کیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے سی ایف اوز سے درخواست کی کہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے پہلے اپنے بیوی بچوں، دوستوں اور وکیل سے مشورہ کریں، اگروہ ایسا نہیں کریں گے تو زیادتی کریں گے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...