... loading ...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات کرنا امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے ۔اتوار کو ادارہ نور حق میں قومی و بین الاقوامی صورتحال اور حق دوعوام تحریک کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اب اسے اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں اور عوام و تاجروں پر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں سے حق دو عوام تحریک کا اگلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ، ہمارے پاس اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور ایک یا تین دن کی ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے ، 23 تا 27؍ اکتوبر ملک بھر میں بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔نعیم الرحمن نے اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے منائے جانے والے ہفتہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2 ؍اکتوبر کو چترال اور 4 ؍اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام ہوں گے ، 6 ؍اکتوبر کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر تاریخی غزہ ولبنان ملین مارچ ہوگا اور 7؍اکتوبر ملک بھر میں عوام اور ہر طبقے سے وابستہ افراد 12 بجے دن سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ 7؍اکتوبر کو سرکاری سطح پر احتجاج کا اعلان کریں تاکہ پورے ملک سے اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف واضح اور موثر پیغام پوری دنیا میں جائے ، قبلہ اول کی آزادی پوری امت کا معاملہ ہے ، یہ کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں، پوری امت کا مسئلہ ہے ۔ہم اہل غزہ سے یکجہتی اور اسرائیل کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر حکومت و اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں سے رابطے اور ملاقاتیں کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری امت بالخصوص حکمران اگر متحد اور یکجا ہو جائیں تو اسرائیل میں اتنی ہمت اور طاقت نہیں کہ وہ غزہ پر بمباری جاری رکھ سکے ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور بزدلی نے ہی اسرائیل کو طاقت دی ہے کہ وہ اپنی جارحیت اور دہشتگردی کا دائرہ وسیع کر رہا ہے اور لبنان پر چڑھ دوڑا ہے ،حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد کی تاریخ رقم کر دی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یو این او میں کشمیر اور فلسطین کی بات تو کی مگر دو ریاستی حل کی بات کر کے امریکہ واسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کی جو ہمارے قومی مؤقف کے خلاف ہے ۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...