... loading ...
بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8جوان شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 10دہشت گرد مارے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بنوں چھاونی پر حملہ کیا اور چھاونی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔حملے کے دوران دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاونی کی دیوار سے ٹکرا دی، اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ حملے میں پاک فوج کے 8بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظلِ حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں پاک فوج کے دستوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں تمام 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی نے بڑی تباہی کو روک دیا جس سے قیمتی معصوم جانیں بچ گئیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور بے لوث کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتھک عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردی کی گھناونی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے ۔ یہ گروپ افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے ۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان نے افغان حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے ۔پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کے عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔ افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف تمام ضروری اقدامات کریں گے ۔حملے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار 44 سالہ محمد شہزاد شہید ضلع پونچھ کے رہائشی تھے ۔ انہوں نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔ضلع نیلم سے تعلق رکھنے والے حوالدار شہزاد احمد شہید کی عمر 28 سال ہے ۔ انہوں نے 8 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں۔ حوالدار شہزاد احمد شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔شہید ہونے والے حوالدار 39 سالہ ظل حسین کا تعلق ضلع خوشاب سے تھا۔ انہوں نے 18 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں چھوڑے ہیں۔لانس نائیک سبز علی خان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا۔ ان کی عمر 34 سال تھی اور انہوں نے 15 سال تک دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا۔لانس نائیک سبز علی خان شہید کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔شہید ہونے والے سپاہی اشفاق حسین خان کا تعلق ضلع مظفر آباد سے ہے ۔ ان کی عمر 30 سال ہے اور انہوں نے 6 سال پاک فوج میں گزارے ۔ سپاہی اشفاق حسین خان شہید کے سوگواران میں والدین، ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہے ۔سپاہی ارسلان اسلم شہید ضلع بہاولپور کے رہائشی تھے ، جن کی عمر 26 سال تھی۔ سپاہی ارسلان اسلم شہید نے 2سال پاک فوج میں گزارے ۔ ان کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔شہادت پانے والوں میں ضلع مظفر آباد کے رہائشی سپاہی سبحان مجید بلوچ بھی شامل ہیں۔ ان کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔سپاہی امتیاز خان شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے ۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ شامل ہیں۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...