... loading ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ہدایت پر 9 ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کردی گئیں۔ ترجمان ایف بی آر نے نان فائلرز کی ٹیلی فون سم بلا ک کرنے کے معاملے پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہی دی۔ترجمان کے مطابق ایف بی آر کا ٹیلی کمیونکیشن کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں سمز بند کرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا گیا۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق نان فائلرز کی ٹیلی فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے ، حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کا موقف ہے کہ ہمارے پاس سم بند کرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے خود کو فون بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 25-2024کیلئے30 کھرب 56 ارب روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا ہے،سندھ حکومت نے تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد ،پنشن میں 15 فیصد اضافے،کم از کم اجرت 37,000 روپے مقررکرنے اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 959 ارب روپے کا اعلان کیاہے۔وزیراع...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے کیا مذاکرات کریں ان کے پاس تو اختیار ہی نہیں، پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ، بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کی کمر توڑ دی، پارٹی میں گروپ بندی کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا سخت ایکشن لوں گا۔اڈیالہ جیل میں 19...
وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم نسٹر شہباز شریف نے ملکی صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم قدم اٹھالیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 1...
سندھ کے آئندہ بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی، جاری اسکیموں کے لیے ایک ارب 38 کروڑروپے مختص کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ و وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 25-2024 کے لیے 3056 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا، بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ل...
سندھ حکومت کے رواں مال سال کے دوران ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 1341ارب تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت پر ملکی و غیرملکی قرضوں میں مالی سال 2023-24کے دوران 26فیصد اضافہ ہوا، مجموعی (مقامی و غیرملکی) قرضوں کی مالیت ایک ہزار 57ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 3...
جیولری ایکسپورٹرز نے وفاقی حکومت کے پیش کیے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ سونے کے زیورات کے ایکسپورٹرز نے بھی وفاقی بجٹ کو برآمدات کش قرار دے دیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان جم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن حبیب الرحمن کے مطا...
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا ہے جلد عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہو جائے گی۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری عدالتوں میں آج بھی ہزاروں مقدمات التواکا شکار ہیں ، ایک نسل مقدمہ کرتی ہے اور...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں 18کھرب 87ارب روپے سے زائد کا سالانہ بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے ،سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویزہے ،کم از کم تن...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی بجٹ 2024 میں آئندہ مالی سال کیلئے فائلرز اور نان فائلرز کے ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے ۔بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہیبجٹ دستاویز کے مطابق فائلرز کی شرح میں 15 فیصد جبکہ نان فائلرز ک...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے ۔قومی اسمبلی میں صحافی کی جانب سے بلاول بھٹو سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تو گھر جارہا ہوں۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے اور انہوں نے ای...
حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے تشکیل کی گئی کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کچھ سرکاری اداروں کو بند کرنے ، کئی اداروں کو ضم کرنے اور کچھ اداروں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا ح...