وجود

... loading ...

وجود

واحدسپرپاورکاگھمنڈ

پیر 13 مئی 2024 واحدسپرپاورکاگھمنڈ

سمیع اللہ ملک
میں اس خوفناک لمحات سے بھی واقف ہوں جب ایٹمی بریف کیس کابٹن دبانے کی مکمل طاقت رکھنے والے امریکی صدرٹرمپ کے بارے میں ایک مشہورزمانہ امریکی ماہرنفسیات بھرپوردلائل کے ساتھ عالمی میڈیاپرببانگ دہل ٹرمپ کی دماغی صحت پر اپنے شک وشبہ کا اظہارکرتے ہوئے اپنے خدشات کااظہار کررہی تھی جس سے تمام دفاعی اورسیاسی تجزیہ نگاروں میں ایک خوف کی لہردوڑگئی تھی۔ ماہر نفسیات ڈاکٹرکاکہناتھاکہ ٹرمپ نے جب سے امریکی صدر کا منصب سنبھالا ہے تب سے وہ ایسا بہت کچھ کررہے ہیں جوامریکاکوایک عظیم طاقت بنانے والے عوامل کے خلاف اوردنیاکومکمل تباہی کی طرف دھکیل سکتاہے۔انہوں نے قدم قدم پرایسی باتیں اورحرکتیں کی ہیں جوان کے منصب کے تقاضوں سے کسی بھی طورمیل نہیں کھاتیں۔ان کی کوشش رہی ہے کہ جو کھلنڈراپن ان کے مزاج میں پایاجاتاہے وہ امریکی صدر کے منصب میں بھی دکھائی دے۔امریکاکو ایک عظیم طاقت میں تبدیل کرنے والے اصولوں،طریقوں اورخواص کوانہوں نے نشانے پر لینے کی بارہاکوشش کی ہے اوریہ بات اب بیشتر امریکی زیادہ شدت سے محسوس کرتے ہیں۔
عالمی سیاست کے حوالے سے کوئی بھی پیش گوئی انتہائی دشوار کام ہے۔حالات اتنی تیزی سے بدلتے ہیں کہ ہرپیش گوئی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ٹرمپ کامعاملہ تواب اوربھی پیچیدہ ہوگیاہے۔ اس نے اپنے دورِ صدارت کے پہلیایک سال کے دوران ایسابہت کچھ کیاجس کی بنیادپران کے بارے میں پورے یقین سے کچھ کہناانتہائی دشوارتھا۔پیش گوئی کرنے والوں کوبھی اندازہ تھاکہ وہ اگر کچھ کہیں گے تو ٹرمپ اس کے خلاف کچھ نہ کچھ کرکے انہیں ناکامی وذلت سے دوچارکرنے میں لمحہ بھرکی تاکیرنہیں کرے گا۔ تاہم یہ بات البتہ پورے یقین سے کہتے رہے کہ مورخین جب ٹرمپ کے ادوارکے بارے میں لکھیں گے تواس نکتے پرضرورزور دیں گے کہ اس نے اپنے کھلنڈرے مزاج سے وہ نظم وضبط تباہ کردیاجوامریکی صدر کیلئے لازم قراردیاجاتاتھا۔یقینااپنے دورِ صدارت میں اس نے بہت کچھ اپنی خواہش کے اصول کی بنیادپرکیا،افغانستان میں روائتی بموں کی ”ماں” جیسا خطرناک بم گرانے میں شرم محسوس نہ کی اورپھربرملاعالمی میڈیاکے سامنے افغانستان پرایٹم بم گرنے کی دہمکیاں بھی دیں،کبھی نئے سال کی آمدپرخطے میں اپنے سب سے اہم اتحادی پاکستان کے خلاف ٹوئیٹرمیں نازیبا الفاظ پرمشتمل ہرزہ سرائی سے بھی بازنہ آیاجس کے نتیجے میں امریکاکوکئی معاملات میں بہت سبکی کابھی سامناکرناپڑا۔تاہم دنیابھرکے سنجیدہ افرادکویہ تشویش ضرورلاحق ہوگئی ہے کہ ٹرمپ امریکاکاپہلاصدرہے جس کے پاس اپناکوئی وژن نہیں۔اسی لئے وہ اپنے پورے دورِ اقتدار میں کوئی ایسی گرینڈ اسٹریٹجی تیار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکاجس کی بنیاد پرکہاجاسکے کہ وہ امریکی معاشرے اورقیادت کے ڈھانچے کو کوئی باضابطہ نئی شکل دیکراسے عالمی بحرانوں سے نکالناچاہتاتھا۔اس حوالے سے ٹرمپ کی سنجیدگی کاگراف خاصا نیچارہا۔
کسی بھی ملک کیلئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اس کی کوئی واضح اوربڑی حکمت عملی نہ ہو۔اس مرحلے سے گزرے بغیرکوئی بھی ریاست ترقی تو کیا کرے گی،اپناوجودبھی برقرارنہ رکھ پائے گی۔امریکاکوئی عام ملک نہیں،اسے واحدعالمی طاقت ہونے کا گھمنڈہے۔اس کیلئے تو قیادت کے ڈھانچے کامضبوط ہونااوربیشتربین الاقوامی معاملات میں واضح حکمت عملی کاہونالازم ہے۔ امریکامیں ایک زمانے سے عظیم، ہمہ گیرحکمت عملی اپنانے کارجحان رہاہے اوریہ رجحان محض اپنی پسندکانہیں بلکہ مجبوری اورلازم ہے،امریکاسپرپاورہے۔اسے کئی ممالک سے خصوصی تعلقات استواررکھناپڑتے ہیں۔ہرخطے پرنظررکھناپڑتی ہے۔کسی بھی صدرکیلئے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ملک کی گرینڈاسٹریٹجی سے ہٹ کرکچھ کرے۔وہ اگر نمایاں حدتک بصیرت سے محروم ہواورمستقبلِ بعیدکے بارے میں سوچنے اوراس حوالے سے کوئی واضح منصوبہ تیار کرنے کااہل نہ ہوتب بھی اسے حکمت عملی کے حوالے سے بہت سے معاملات میں غیرمعمولی دلچسپی لیناہی پڑتی ہے۔ٹرمپ بظاہربصیرت کا حامل نہیں تھامگراس کیلئے بھی گرینڈاسٹریٹجی کونظراندازکرناممکن نہیں تھایااس سے مطابقت رکھنے والے اقدامات سے گریزکرتا۔لیون ٹراٹسکی نے خوب کہا ہے کہ اگرکوئی صدرگرینڈاسٹریٹجی میں زیادہ دلچسپی نہ بھی لے،تب بھی گرینڈاسٹریٹجی تواس میں دلچسپی لیتی ہی ہے یعنی پیچھے ہٹنے کی گنجائش نہیں،صرف بڑھنے کاآپشن ہے۔
اگر امریکی تاریخ کاجائزہ لیں تویہ نکتہ کسی بھی طورنظراندازنہیں کیاجاسکتاکہ ٹرمپ نے ایک ایسے اہم موقع پرامریکا کی صدارت سنبھالی جب اس کے انتخاب سے پہلے کے70 برسوں میں امریکانے دوسری عالمی جنگ عظیم کے بعدسے ایک ایسی طاقت کاکرداراداکیاتھاجوپوری دنیاکوایک نئے سانچے میں ڈھالنے کابھرپورعزم اورتوانائی رکھتی تھی۔امریکی جبرنے کئی خطوں کواپنی مرضی کے مطابق تبدیل کیا۔متعدد ممالک کوتعمیروترقی کی نئی جہتوں سے آشناکیااوردوسری طرف کئی ممالک امریکا کے ہاتھوں بربادی کاشکارہوئے ۔ 1990 میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعدامریکاچونکہ واحدسپرپاورتھا،اس لیے اس کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئیں۔تقریباتین عشروں پرمحیط اس مدت کے دوران امریکانے اچھاکم اوربرابہت زیادہ کیاہے۔بعض مواقع پرصاف محسوس کیاگیا کہ امریکا کیلئے معاملات الجھے ہوئے ہیں اوروہ جوکچھ بھی کر رہا ہے،اس کی پشت پریاتوبدحواسی ہے یاپھرکچھ اداروں کا دباؤ اور خوف۔
امریکی دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ حقیقت بھی نظراندازنہیں کی جاسکتی کہ ٹرمپ ایک ایسے وقت امریکاکاصدرمنتخب ہواجب چین اپنی پوری قوت کے ساتھ ابھرکرسامنے آچکا تھا ۔چین ایک ایسابڑاچیلنج بن گیاجس سے نمٹنے کیلئے امریکاکواپنی گرینڈ اسٹریٹجی تبدیل کرنا پڑ گئی۔ایک طرف جہاں چین نے امریکاکی عسکری ومعاشی بالا دستی کیلئے بہت بڑے چیلنج کی حیثیت اختیار کرلی وہاں خطے میں پاکستان جیسااہم اتحادی جس نے امریکاکو دنیاکی واحدسپرپاوربننے میں اہم کرداراداکیاتھا،اب چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑانظرآیاجس کے جواب میں امریکی آشیربادپرآئے دن پاکستانی سرحدوں پربھارتی جارحیت جیسا ماحول،سرحدپارسے پاکستان میں دہشتگردی جیسے واقعات،کشمیرمیں جاری ظلم وستم کی بنا پر بھارت کے ساتھ انتہائی کشیدہ تعلقات اس پر مستزادٹرائیکاکامختلف اندازمیں بلاوجہ دباؤڈالنے کی غلط پالیسی اختیارکرنے کی بنا پرامریکاکواس خطے میں سخت دھچکالگاہے اوررد ِعمل میں خطے میں چین، پاکستان،روس اورایران کاایک مضبوط بلاک بھی تشکیل پارہاہے۔
ایک طرف چین نے امریکاکی عسکری ومعاشی بالادستی کیلئے بہت بڑے چیلنج کی حیثیت اختیارکی ہے اوردوسری طرف مشرق وسطیٰ میں بھی صورتِ حال بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے جوامریکا کیلئے مشکلات پیداکررہی ہے۔یہ نکتہ بھی ذہن نشین رہے کہ دنیابھرمیں جمہوریت کوبہترطرزِحکمرانی کی حیثیت سے قبول نہ کرنے کارجحان پروان چڑھ رہاہے۔عام آدمی یہ سوچنے پر مجبورہے کہ اگرآمریت اس کے مسائل حل کردے تو جمہوریت کی کیاضرورت ہے؟
کئی عشروں سے امریکاعالمی سیاست ومعیشت پربلاشرکتِ غیرے متصرف رہاہے۔اس نے یورپ کوساتھ ملاکراپنی مرضی کے فیصلے کیے ہیں اوران فیصلوں کاپھل بھی کھایاہے مگر اب بہت کچھ بدل گیاہے۔کئی ممالک تیزی سے مضبوط ہوکرابھرے ہیں۔ یورپ نے اپنی راہ بہت حد تک الگ کرلی ہے۔چین،روس،برازیل،جنوبی افریقااوردوسرے بہت سے ممالک تیزی سے مستحکم ہوئے ہیں۔ان کااستحکام امریکی بالا دستی کیلئے واضح خطرے کی شکل میں ابھراہے۔یہ سوال امریکامیں بھی جڑپکڑچکاہے کہ عالمی سیاست ومعیشت میں اب امریکاکیلئے کیارہ گیاہے۔گزشتہ صدارتی انتخاب میں جہاں دیدہ سیاست دان جوبائیڈن منتخب ہوکر جب وائٹ ہاس میں براجمان ہوئے توان کیلئے بھی سب سے اہم سوال یہی تھاکہ کہ عالمی سطح پرامریکاکوبرترحیثیت برقرار رکھنے کے قابل کس طوربنایاجائے۔وہ ان چیلنجزکامقابلہ کرتے ہوئے اب اگلی انتخابی مہم میں داخل ہوچکے ہیں جہاں انہیں یقینا اپنے سیاسی فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا ہے۔ حقیقتاًان کیلئے چیلنجزبڑھ چکے ہیں۔حکمت عملی میں غیر معمولی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔
جوبائیڈن نے اب تک ایساکچھ نہیں کیاجس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ وہ امریکاکونئی بلندیوں پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے تھے۔ وہ بھی ٹرمپ کی طرح بظاہر اس سیاسی بصیرت سے محروم دکھائی دیئے جو کسی امریکی صدر کیلئے لازم سمجھی جاتی تھی مگراس کا یہ مطلب بھی ہر گز نہیں کہ وہ اپنی شخصیت کاکوئی تاثرچھوڑنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔چند ایک معاملات میں انہوں نے”ٹرمپ بڑھک”سے ہٹ کر عمل کے میدان میں اعتدال پسندی کاثبوت دیاہے مگرمجموعی طورپر وہ اپنے اقوال واعمال سے امریکی فکرکومتاثرکرنے میں تھوڑے بہت کامیاب ضرورہوئے ہیں۔یہ بات محسوس کی جارہی ہے کہ امریکانے جن اصولوں اورطریق کارکواپناکراب تک عالمی سیاست ومعیشت میں اپنی بالادستی کسی نہ کسی طور برقراررکھی ہے انہیں جوبائیڈن نے متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اورکسی حد تک کامیاب رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کا دعویٰ تھاکہ جوکچھ وہ سوچتااورکرتاتھا،اس سے امریکا کی طاقت اوردولت میں غیر معمولی اضافہ ہوااورعالمی سیاست ومعیشت میں امریکی بالا دستی برقراررہی مگردرحقیقت ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکاکومجموعی طورپرخاصانقصان پہنچا۔پالیسی سازاب یہ بات شدت سے محسوس کر رہے ہیں کہ دراصل ٹرمپ کے آنے کے بعدسے امریکا کی سب سے بڑی طاقت والی حیثیت متاثر ہوئی ہے اورجوکچھ وہ کہتارہا،اس کے وہ اثرات رونما نہیں ہوئے جو ہونے چاہیے تھے۔امریکیوں کواچھی طرح اندازہ ہوگیاکہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے عالمی سطح پرامریکا کی پوزیشن قابل ذکرحد تک متاثرہوئی اوراب ایسے شخص کودوبارہ ایسی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
امریکی پالیسی سازیہ دعوی بھی کرتے ہیں جس سے بڑی حدتک واضح اختلاف کیاجاسکتاہے کہ امریکانے چارنسلوں تک دنیاکو ایک ایسا نظام دیاہے جس نے امن،خوش حالی، استحکام اورجمہوریت کی راہ ہموارکی ہے۔یہ بات دیگرنظام ہائے سیاست سے موازنے کی صورت میں کہی جارہی ہے۔امریکانے عالمی سیاست ومعیشت پرجوبالادستی پائی وہ اس کی سخت قوت کانتیجہ تھی۔امریکاکے پاس بے مثال قوت تھی اوراس قوت کوبھرپوراندازسے بروئے لانے پربھی خاطرخواہ توجہ تودی گئی لیکن اپنی ظاالمانہ پالیسیوں کے سبب اپنے ارد گردنفرتوں کے پہاڑ بھی کھڑے کرلیے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعدامریکانے باضابطہ عالمی طاقت کی حیثیت اختیارکی۔ایسانہیں کہ سردجنگ کے زمانے میں سابق سوویت یونین کے ہوتے ہوئے امریکا کی عالمی حیثیت اتنی مضبوط تھی جسے چیلنج نہ کیاجاسکتا تھاتاہم دنیا دوواضح عالمی قوتوں کے درمیان تقسیم تھی۔ بظاہرامریکانے غیرمعمولی عسکری قوت کے ذریعے پوری دنیاکواپنی مٹھی میں رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن سردجنگ کے خاتمے کے بعد امریکا کی عسکری قوت مزیدبڑھ گئی۔عالمی معیشت میں بھی اس کا حصہ اس قدر بڑھ گیاکہ ایک مرحلے پر امریکی خام قومی پیداوارعالمی خام قومی پیداوارکاپچیس فیصدتھی۔دنیانے کسی ایک ملک کوباقی دنیا کے مقابلے میں اس قدرطاقتورکبھی نہیں دیکھالیکن امریکاکویہ مقام کبھی نہ ملتا اگر سوویت یونین افغانستان میں جارحیت کی غلطی نہ کرتااورپاکستان جیسااتحادی امریکاکی بھرپورمددنہ کرتالیکن امریکانے اپنی سابقہ تاریخ دہراتے ہوئے پاکستان کے ساتھ وہی سلوک کیاکہ جونہی سابقہ روس شکست وریخت سے دوچارہوا،امریکاوعدہ خلافی کرتے ہوئے پاکستان اورافغانستان کوبیچ منجدھار میں چھوڑکرفوری طورپرپاکستان کے مخالف کیمپ کوگلے لگالیاکیونکہ بھارت نے بھی پانچ دہائیوں سے ایک وفادارساتھی روس سے آنکھیں پھیرکرامریکاکے قدموں میں پناہ لیکراپنی برہمنی روایت کوقائم رکھاجس کاحال روسی وزارتِ خارجہ نے بھرپورگلہ کا اظہار بھی کیاہے۔
لیکن قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ مکافاتِ عمل نے چندبرسوں کے دوران امریکی بالا دستی کیلئے بہت سے خطرات پیداکر دیئے ہیں۔اب چین، روس اوردیگرممالک ابھرکرسامنے آئے ہیں مگراس کے باوجودامریکاسمجھتاہے کہ اس کی عسکری اورمعاشی قوت اب بھی اس قدرہے کہ وہ عالمی سیاست ومعیشت پرنمایاں حد تک متصرف ہے اورامریکی قیادت اب بھی دنیابھرمیں معاملات کو الٹنے اورپلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پرامریکاچاہتاتو ایسی حکمت عملی ترتیب دے سکتاتھاجوصرف اس کیلئے کارگر ہوتی اوراسے زیادہ سے زیادہ عسکری ومعاشی قوت سے ہمکنارکرتی مگرپالیسی سازوں نے ایک ایسابین الاقوامی نظام ترتیب دینے پرتوجہ دی جس کے ذریعے صرف امریکابھرپور استحکام سے ہمکنارنہ ہوبلکہ مجموعی طورپرتمام خطے ترقی کریں،خوشحالی پائیں اورخاص طورپرہم خیال ممالک زیادہ مستفیدہوں۔اس بین الاقوامی نظام کوچلانے کیلئے ادارے معرض وجودمیں لائے گئے،پروگرامزترتیب دیے گئے۔یوں اب تک بین الاقوامی نظام کے معاملے میں امریکاعالمی راہنماکی حیثیت اختیارکیے ہوئے ہے۔امریکانے عسکری اتحاد تشکیل دیے۔کوشش کی گئی کہ بین الاقوامی تجارتی راستوں کوزیادہ سے زیادہ محفوظ بنایاجائے۔یہ سب کچھ عالمی سطح پرامن برقراررکھنے کی خاطرکیاگیا،مگردرحقیقت امریکا یہ چاہتاتھا کہ ایک ایسی دنیاتشکیل دی جائے جس میں وہ خودزیادہ آسانی سے ترقی واستحکام سے ہمکناررہ سکے۔
دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پرامریکاچاہتاتوایسی حکمت عملی ترتیب دے سکتاتھاجوصرف اس کیلئے نہیں بلکہ اس کے قریبی اتحادیوں کیلئے بھی کارگرہوتی اورامریکازیادہ سے زیادہ عسکری ومعاشی قوت سے ہمکنارہوتامگرپالیسی سازوں نے ایک ایسا بین الاقوامی نظام ترتیب دینے پرتوجہ دی جس کے ذریعے صرف امریکانہ صرف بھرپوراستحکام سے ہمکنارہو اوراس کے اتحادی مجموعی طورپرخطے میں ترقی اورخوشحالی کیلئے اس کی بالادستی قبول کریں اورخاص طورپرہم خیال ممالک اس کی ہرپالیسی میں اس کے ہمنواہوں جس طرح مشرقِ وسطی میں مسلم ممالک اورافغانستان کی تباہی میں اس کے تمام اتحادیوں نے اس کابھرپورساتھ دیا۔اس بین الاقوامی نظامورلڈآرڈرکوچلانے کیلئے ادارے معرض وجودمیں لائے گئے،پروگرامزترتیب دیے گئے، یوں اب تک بین الاقوامی نظام کے معاملے میں امریکاعالمی رہنما کی حیثیت اختیارکرنے کے راستے پرگامزن ہے۔امریکا نے عسکری اتحاد تشکیل دیے اورکوشش کی گئی کہ بین الاقوامی تجارتی راستوں کواپنے مفادات کیلئے زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جائے۔یہ سب کچھ عالمی سطح پرامن برقراررکھنے کے نام پرکیاگیالیکن اب اقوام عالم یہ سمجھ چکے ہیں کہ درحقیقت امریکا یہ چاہتاتھاکہ ایک ایسی دنیاتشکیل دی جائے جس میں وہ خودزیادہ آسانی سے ترقی واستحکام سے ہمکناررہ سکے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعدکی دنیاکواپنی مرضی کے سانچے میں ڈھالنے کی امریکی مساعی درحقیقت صرف اس مقصدکے تحت تھیں کہ عالمی سیاست ومعیشت میں اس کی بالادستی قائم ہو اورمسقل بغیرکسی چیلنج کے برقراررہے۔اسی لئے کویت عراق جنگ کے بعدجارج بش اول نے یہودی نژاد ہنری کسنجرکے تشکیل کردہ نیو ورلڈآرڈرپروگرام کومتعارف کرانے کے بعدامریکانے جوعالمی نظام پراس قدرزوردیاتواس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ وہ معیشت،عسکری قوت اورسفارت کاری کے میدان میں اپنی پوزیشن زیادہ سے زیادہ مستحکم رکھنا چاہتاہے۔اس کیلئے وہ جودنیاتشکیل دینے میں مصروف ہے،اس کاواحدمقصد اکیلے ہی اس سے بھرپوراستفادہ مقصودہے تاکہ عالمی معیشت کواپنی مرضی کے مطابق چلاکرامریکا اپنی طاقت میں بے پناہ اضافہ کرکے عالمی بالادستی کویقینی بنائے۔
یہ نکتہ نظراندازنہیں کیا جاناچاہیے کہ امریکا نے عالمی سیاست ومعیشت میں اب تک جو بھی مرضی کے فیصلے کیے ہیں ان کے حوالے سے اپنے اتحادیوں کیلئے زیادہ طاقت استعمال نہیں کی۔وہ اگرچاہتاتواپنی طاقت کے ذریعے غیر معمولی حدتک اپنی مرضی کے فیصلے کرسکتاتھامگراس کے بجائے کم استحصالی اندازاختیارکرکے امریکانے ان تمام ممالک کومجوزہ مفادات میں کچھ حصہ ضروردیاجوعالمی نظام کے حوالے سے اس کے تصورات کوقبول کرنے کیلئے تیارتھے۔دیگرسپرپاورز کے مقابلے میں امریکانے طاقت کے ذریعے بات منوانے پرکم توجہ دی۔امریکاکے بہت سے شراکت داراس امرکابرملااعتراف کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی معاملے میں امریکاکی بالادستی سے اتنانہیں ڈرتے جتنااس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں امریکامعاملات سے الگ تھلگ نہ ہوجائے اورپھران ممالک کودیگرقوتوں کے ساتھ بھی سردجنگ کاسامناکرنا پڑے!
ہرحال میں سب سے پہلے امریکاکانعرہ امریکی سیاست ومعیشت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتاہے۔امریکا نے کبھی اپنے مفادات کو کسی بھی صورتِ حال کے تابع نہیں کیا۔وہ صورتِ حال کواپنے مفادات کے تابع کرنے پر یقین رکھتاآیاہے۔ایک یورپی سفارت کار کاکہناہے کہ یورپ نے سترسال تک امریکا کی ڈفلی پررقص کیاہے۔ویتنام سے نکاراگواتک لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ اپنے ملک کے مفادات کوہرحال میں تقویت بہم پہنچانے کیلئے امریکی حکام نے غیرمعمولی تشدد اورظلم وجبرکی راہ پرچلنے سے کبھی گریزنہیں کیا۔معیشت اورسیاست سے ہٹ کربھی کئی معاملات میں امریکی اندازِقیادت بہت اہم رہاہے۔دوسری جنگ عظیم کے بعدسے امریکانے عالمی سطح پرامن اوراستحکام کے حوالے سے غیرمعمولی کرداراداکرنے کی یہ وجہ بھی تھی کہ اس وقت دنیا سرمایہ داری اورکیمونزم نظام میں واضح طورپرتقسیم تھی اورامریکاکے اتحادی یہ سمجھتے تھے کہ امریکاعسکری امورمیں کمٹ منٹ کے مطابق کام کرنے اورڈلیورکرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے اور یہ کہ ایک انتہائی خطرناک دنیامیں حقیقی استحکام پیداکرنے اوربرقراررکھنے کی صلاحیت اگرکسی میں پائی جاتی ہے تو وہ امریکاہے۔
امریکی صدوراس امرکیلئے کوشاں رہے ہیں کہ دنیابھرمیں ایسی جمہوریت اوربنیادی حقوق کی پاسداری کویقینی بنایاجائے جو امریکی قیادت کے تابع رہے اوراس کی واضح مثال ہمیں پہلے الجزائراوربعدازاں مصرکی مرسی حکومت کاتختہ الٹنے سے ملتی ہے۔امریکی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ عالمی سطح پربالادستی برقراررکھنے میں یہ بات بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے کہ اخلاقی سطح پرامریکا کیسی دنیا دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکانے اپنی اخلاقی بالادستی بھی یقینی بنانے کیلئے دنیابھرمیں کھلے معاشرے معرض وجودمیں لانے اورلبرل ازم کوبھرپورتقویت بہم پہنچانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
سابق امریکی وزیرخارجہ جارج شلزنے ایک بارکہاتھاکہ امریکانے زیادہ مستحکم تعلقات ان ممالک سے استوار رکھے ہیں جہاں ایسی جمہوریت کی جڑیں گہری اورمضبوط ہیں جو امریکی اوراس کے اتحادیوں کی پالیسیوں سے مکمل آہنگی اوریکجہتی کا اظہارکریں۔یہ محض اتفاق نہیں۔امریکاجن ممالک میں حقیقی جمہوریت اورسیکولر لبرل روایات دیکھناچاہتاہے ان کی طرف زیادہ جھکتاہے۔امریکی قیادت انہی ممالک سے بہترسیاسی اوربلندہوکر ورلڈآرڈرکے حقیقی نظریہ اور ثقافتی ہم آہنگی مفادات تک تابع ہوں۔ایسانہیں ہے کہ امریکانے صرف سخت قوت(معاشی وعسکری)پرمداررکھا ہے۔وہ اپنی بات منوانے کیلئے اوراپنی نمبرون پوزیشن برقراررکھنے کیلئے دنیابھرمیں سوفٹ امیج بھی پھیلاتا ہے۔امریکیوں نے ہردورمیں چاہاہے کہ دنیاان کے ملک کودیکھ کرصرف خوفزدہ نہ ہوبلکہ متاثرہوکرمتوجہ بھی ہو۔آج دنیابھرمیں امریکاکوسخت ناپسندیدگی کی نظرسے دیکھاجاتاہے مگراس کے باوجوددنیاکے ہرملک کے باشندے چاہتے ہیں کہ انہیں کسی نہ کسی طور امریکا میں داخل ہونے کاموقع مل جائے۔جن ممالک سے امریکاکے تعلقات اچھے نہیں اور جہاں کے لوگ امریکاسے شدید نفرت کرتے ہیں وہاں بھی لوگ اس بات کے منتظررہتے ہیں کہ امریکی ویزا لگ جائے یعنی مجموعی طورپرکہاجاسکتاہے کہ امریکا کی سخت قوت کو تقویت بہم پہنچانے میںنرم قوت نے بھی کلیدی کرداراداکیاہے۔ ناپسندیدہ ہوتے ہوئے بھی امریکا میں دنیابھرکے لوگوں کیلئے غیرمعمولی کشش پائی جاتی ہے لیکن صدافسوس کہ پہلی مرتبہ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی نے امریکاکے برسوں سے قائم اس تاثرکوبری طرح نہ صرف مجروح کیابلکہ خودامریکی اعلی عدالت نے مداخلت کرکے ٹرمپ کی اس پالیسی کومستردکردیاتھا۔
ٹرمپ نے اپنے دورِ اقتدارمیں جوکچھ کہاوہ اس امرکاغمازتھاکہ وہ بنانے پرکم اوربگاڑنے پرزیادہ توجہ دیتارہا۔(ڈین ایچیسن کیلئے یہ بات بہت اہم تھی کہ وہ امریکاکی تخلیق کے وقت تھے)۔خودامریکی اورمغربی سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ٹرمپ کی بڑھکیں دیکھتے ہوئے یہ بات بلاخوفِ تردید کہی جاے گی کہ انہیں شاید کل کویہ بات قابل فخرمحسوس ہوکہ وہ امریکاکی تباہی کے وقت موجودتھے۔ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایسا بہت کچھ کہاجس سے پتہ چلاکہ اسے بنیادی امریکی اقدارکی پاسداری کاذرابھی خیال نہیں تھا۔اس نے آزاد تجارت کے بجائے اپنے مفادات کوہرحال میں مقدم رکھنے کی تجارت پرزوردیا۔ٹرمپ نے جمہوریت کیلئے اب تک ویسی پسندیدگی کااظہارنہیں کیاجیسی ان کے پیش رو بیان کرتے آئے اورسب سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے جمہوریت کے مقابل پیوٹن کیلئے پسندیدگی کااظہارکیاجومطلق العنانیت کوبنیادی سیاسی قدرقراردے کرتمام اختیارات اپنی ذات میں سمیٹناچاہتاہے۔امریکانے پانچ چھ عشروں میں جوکچھ بھی پایا، اسے ٹرمپ نے ٹھکانے لگانے میں تاخیرنہیں کی۔اس کاخیال تھا کہ امریکانے جنگ کے بعدکے زمانے میں جوخارجہ پالیسی اپنائی وہ بہت سے معاملات میں مخالفین کواس قدررعایتیں دیتی رہی ہیں کہ اب وہ منہ دینے کاسوچ رہے ہیں۔امریکانے دوسری جنگ عظیم کے بعدکی دنیا میں عالمی معیشت کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوشش ضرورکی ہے مگراس کوشش میں اس نے اپنی مصنوعات اورٹیکنالوجی دنیابھر کودی ہے۔اس بات کو ٹرمپ جیسے لوگ پسندنہیں کرتے۔ان کاخیال یہ ہے کہ امریکاکواپنی ٹیکنالوجیزاورجدید ترین مصنوعات ساری دنیا میں پھیلانے سے گریزکرناچاہیے۔
ٹرمپ نے امریکی فوج کو قیدیوں پرتشددڈھانے کی اجازت دیتے ہوئے یہ بھی کہاتھاکہ دہشتگردی ختم کرنے کی خاطراگرجنگی جرائم کاارتکاب بھی کرناپڑے توایساکرنے میں کچھ ہرج نہیں۔اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ امریکا نے کسی نہ کسی طوراپنی بالادستی کو برقرار رکھا ہے مگرٹرمپ اسے ٹھکانے لگانے کے لئے بے تاب رہے۔ایسانہیں ہے کہ جوکچھ ٹرمپ نے صدرکی حیثیت سے کہاتھاوہ جذباتیت کی طرح پرہے۔وہ ایک زمانے سے کئی امریکی شراکت داروں پرشدید نکتہ چینی کرتے آئے ہیں۔انہوں نے 1980کے عشرے میں جاپان اور کویت کوشدید نکتہ چینی کانشانہ بناتے ہوئے کہاتھاکہ ان دونوں ممالک سے امریکاکوملاکم ہے اورامریکا نے دیازیادہ ہے۔اسی طورانہوں نے2015ء اور 2016 میں جرمنی اورمیکسیکوپرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوں ممالک نے امریکا کیلئے طفیلی کا کردار ادا کیا ہے۔اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے امریکا کے بعض شراکت داروں کے بارے میں جن خیالات کااظہار کیا وہ ان کے دوڈھائی عشروں کے خیالات ہی کاعکاس تھے۔اس کامطلب یہ ہے کہ ٹرمپ نے صدر کی حیثیت سے امریکا معاشی روابط کوفروغ دینے پرآمادگی ظاہر کرتی ہے جہاں کی سیاسی روایات امریکی اوراس کے اتحادیوں کی سیاسی روایات سے ہم آہنگ ہوں۔معاملات محض لین دین کی سطح سے کہیں کے بعض اتحادیوں کے بارے میں جو کچھ کہاتھا،وہ محض بڑھک نہیں،جذباتیت کی سطح پرنہیں بلکہ وہ واقعی کچھ کرناچاہتاتھایعنی وہ امریکاکے بعض اتحادیوں کوایک طرف ہٹانے اور نئے تعلقات استوارکرنے کی راہ پرگامزن ہونے کیلئے بے تاب رہتاتھاچاہے اس کیلئے امریکاکوکتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔لیکن خودامریکاکے خیر خواہ اوران کے اتحادی ٹرمپ کی ان پالیسیوں کے اجرا کی کبھی بھی کھل کرحمایت نہ کرسکے کیونکہ اس سے امریکاتیزی کے ساتھ تنہائی کاشکارہوجاتالیکن افسوس تواس بات کا ہے کہ ٹرمپ ایک مرتبہ پھراس سے کہیں زیادہ شدت پسندنعروں کی گونج میں وائٹ ہاؤس پہنچنے کی تیاریوں میں بڑاپرامیدہے اورایساہی حال ہمارے ملک کی سیاست کابھی ہوچکاہے کہ ہرروزکسی نہ کسی کابیان آجاتاہے کہ عمران کے ساتھ بیک ڈورچینل پربات چیت جاری ہے اورناکامی کامنہ دیکھتے ہی اس کی تردیدکردی جاتی ہے۔عجیب اتفاق ہے کہ یہ دونوں کردارایسے ہم مزاج ہیں کہ ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھنے میں کبھی بخیلی سے کام نہیں لیتے۔
اپنابھی کچھ خیال کر،اے دل بجزلحاظ
موقع ملے توجھاڑکبھی آستین کے سانپ


متعلقہ خبریں


سفارتی محاذ پر پزیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو وجود - پیر 29 جون 2026

رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...

سفارتی محاذ پر پزیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو

کراچی رینجرز کیمپ حملے کے بعد جماعت الاحرار پھر توجہ کا مرکز وجود - پیر 29 جون 2026

حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...

کراچی رینجرز کیمپ حملے کے بعد جماعت الاحرار پھر توجہ کا مرکز

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،سہیل آفریدی وجود - پیر 29 جون 2026

احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،سہیل آفریدی

بھارت پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے،وزیرِ اعظم وجود - اتوار 28 جون 2026

شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...

بھارت پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے،وزیرِ اعظم

گلستانِ جوہر میں رینجرز ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملہ، 4رینجرز اہلکار شہید،3زخمی جبکہ3حملہ آوربھی مارے گئے وجود - اتوار 28 جون 2026

تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...

گلستانِ جوہر میں رینجرز ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملہ، 4رینجرز اہلکار شہید،3زخمی جبکہ3حملہ آوربھی مارے گئے

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا وجود - اتوار 28 جون 2026

ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا

بلوچستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک وجود - اتوار 28 جون 2026

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...

بلوچستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان پر بری نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے، نائب وزیراعظم وجود - جمعه 26 جون 2026

پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...

پاکستان پر بری نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے، نائب وزیراعظم

کراچی طرزکابلدیاتی انتخاب نہ کروانا بہتر ہے،سعدرفیق وجود - جمعه 26 جون 2026

بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...

کراچی طرزکابلدیاتی انتخاب نہ کروانا بہتر ہے،سعدرفیق

کراچی میں بلدیاتی انتخابات قانون کے مطابق ہوئے، شرجیل میمن وجود - جمعه 26 جون 2026

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...

کراچی میں بلدیاتی انتخابات قانون کے مطابق ہوئے، شرجیل میمن

کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ قرار وجود - جمعه 26 جون 2026

سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...

کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ قرار

مہنگے تیل پر اربوں منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا شروع وجود - جمعه 26 جون 2026

وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...

مہنگے تیل پر اربوں منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا شروع

مضامین
شہادتِ امام حسین اور عصرِ حاضر کے لیے پیغام وجود پیر 29 جون 2026
شہادتِ امام حسین اور عصرِ حاضر کے لیے پیغام

بھارت میں مذہبی مقامات سے متعلق سوالات وجود پیر 29 جون 2026
بھارت میں مذہبی مقامات سے متعلق سوالات

خوابوں کا مقدمہ وجود پیر 29 جون 2026
خوابوں کا مقدمہ

بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی وجود اتوار 28 جون 2026
بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی

واہ انسان !! تو کب سدھرے گا؟ وجود اتوار 28 جون 2026
واہ انسان !! تو کب سدھرے گا؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر