... loading ...
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی، جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91 رنز بناکر نمایاں رہے، جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا،گرین شرٹس نے اب تک 6میچز کھیلے ہیں اور اسے 4میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،پاکستان کے ابھی 3میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 270رنزپر آوٹ ہوگئی،یوں جنوبی افریقی ٹیم کو 271 رنز کا ہدف دیدیا۔جنوبی افریقا ٹیم نے 47اعشاریہ 2اوورز میں 9وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور پاکستان کو 1999 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دے دی۔گرین شرٹس کی اوپننگ جوڑی عبداللہ شفیق 9 اور امام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 38 رنز تھا۔ابتدا ہی میں 2وکٹ گرجانے کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 48رنز کی شراکت قائم کی، 86کے مجموعے پر محمد رضوان 27گیندوں پر 31رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔گرین شرٹس کی چوتھی وکٹ 129کے اسکور پر گری، افتخار احمد 21رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کی پانچویں وکٹ141پر کپتان بابر اعظم کی گری جو 50رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور سعود شکیل نے مجموعی اسکور میں 84رنز کا اضافہ کیا، 225کے اسکور پر شاداب خان 36گیندوں پر 43رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔ گرین شرٹس کے ساتویں آوٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے، جو 52گیندوں پر 52رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 240رنز تھا۔پاکستان کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے بیٹر شاہین آفریدی 2رنز تھے، 259کے اسکور پر تبریز شمسی کی چوتھی وکٹ بن گئے۔قومی ٹیم کی نویں وکٹ 268کے اسکور پر محمد نواز کی گری، جو 24گیندوں پر 24رنز بناکر پولین لوٹ گئے، محمد وسیم آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو صرف 7بناکر میدان چھوڑ گئے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے تبریز شمسی نے 4جبکہ مارکو جانسن 3جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور نگی نگیڈی 1وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان کے 271رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا آغاز اچھا ہی رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 34رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کوئنٹن ڈی کوک 24رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان کپتان ٹمبا باووما کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 28رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ وین ڈر ڈاسن 21رنز اور ہینرک کلاسن 12رنز کیچ آئوٹ ہوگئے۔ایسے میں ملر اور ایڈن مارکرم کے درمیان 70رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ملر 29رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ایڈم مارکرم نے شاندار 91رنز بنائے۔اس کے علاوہ مارکو یانسن نے 20اور کوئٹزی نے 10رنز بنائے۔ جب جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 250رنز پہنچا تو پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2وکٹیں حاصل کرلیں اور میچ میں واپس آگیا۔جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 21جبکہ پاکستان کو کامیابی کے لیے 2وکٹیں درکار تھیں، ایسے میں حارث رئوف نے 260کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی نویں وکٹ گرائی اور پاکستان کی جیت کی امید بڑھا دی۔تاہم جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر مہاراج اور شمسی نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11رنز کی اہم شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی دلوادی۔ شمسی 4 اور مہاراج 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور اسامہ امیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کو شاندار کاکردگی کا مظاہرہ دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...