... loading ...
ایک غیرجانبدار سروے رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ کے دوران سفید پوش طبقے کے مزید 9فیصد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں،اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے مسلسل پیٹرول بم گرانا معمول بن گیا ہے جس سے مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے لوگ زندہ رہنے کیلئے اپنے زیور اور د وسری اشیابیچنے، علاج نہ کرانے اوربچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق خلیل کے مطابق آمدنی اور اخراجات میں توازن نہیں ہے،بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور غربت میں اضافہ کے باعث متوسط طبقہ مسلسل سمٹ رہا ہے۔ اس کا واضح سبب یہ ہے کہ ایک طرف مہنگائی ریکارڈ توڑ رہی ہے تو دوسری طرف حکومت ترقیاتی اخراجات میں کمی کرتی جا رہی ہے، گھروں کی تعمیر بند ہو گئی ہے جس سے بڑی تعداد میں ڈیلی ویجیز مزدور متاثر ہو رہے ہیں، مسلسل بڑھتی ہوئی غربت کے باعث اب متوسط طبقے کے لوگوں کیلئے بھی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے لوگوں کی آمدنی کم اورمہنگائی روزبروز بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے معیشت اور معاشرے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے متوسط طبقے کی تو کمرٹو ٹ گئی ہے۔ حکمرانوں سے نا امید شہری اب برملا یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی زندہ رکھ رہی ہے حکومت سے نہ تو کوئی توقع ہے اور نہ ہی اس کے کوئی آثار ہیں،ارباب حکومت سے جب اس پر بات کی جائے تو یہی جواب آتاہے ابھی بہت مشکل حالات ہیں،اس غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروبار ندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اس کا واحد حل یہی ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کی تجویز کے مطابق ملک کی 98 فیصد دولت پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی اشرافیہ کو اپنے حصے کا ٹیکس دینے پر مجبور کیاجائے تاکہ ملکی آمدنی میں اضافہ ہوسکے اور اس کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچ سکیں۔
۔۔۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کی جانب سے یہودی مخالف پوسٹ کی حمایت کی وائٹ ہاؤس نے شدید مذمت کی ہے اور والٹ ڈزنی سمیت اہم کمپنیوں نے ایکس کو اشتہارات دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) ...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو اب تیسرا ہفتہ شروع ہوچکاہے اور امریکہ اور برطانیہ کی لامحدود امداد اور غیر مشروط حمایت سے اسرائیلی فوج تاریخ کی بدترین بربریت میں مشغول ہے اور وہ ہر قیمت پر غزہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے تاہم بہادر حماس کی فدائی ابھی تک اس کی ہر کوشش کو ناکام بنائے ہ...
غزہ بدستور محاصرے میں ہے اور اسرائیل نے اپنی سرحد پر پانی، بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔ طبی خیراتی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں زخمیوں کی ’اگلے چند گھنٹوں‘ میں ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ س...
معروف قانون دان،پارلیمنٹرین اور حقوق انسانی کے علمبردار سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر بھی اب اس فانی دنیا میں نہیں رہے(اناللہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان کاشمار انتہائی قابل قانون دان اور علم و دلیل اور شائستگی سے گفتگو کرنے والے انسانوں میں ہوتا تھا،ایسے لوگ...
مولانا قاری محمد سلمان عثمانی مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور یہ مسجد حرام، مسجد نبوی کے بعد مسلمانوں کیلئے تیسرا سب سے مقدس ترین مقام ہے، یہ مسجد فلسطین کے شہر یروشلم کی سب سے بڑی مسجد ہے جس میں کثیر تعداد میں نمازیوں کی گنجائش ہے اور مسجد کے خارجی صحن میں بھی ہزاروں ف...
ایک خبر کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں کراچی فضائی آلودگی میں سر فہرست آگیا، امریکا کے مشہور ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل ہیلتھ سائنسز کے مطابق کراچی میں آلودگی کی سطح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، کسی بھی مقام پر فضائی آلودگی کی کئی وجوہات بتائی جاتی ہیں ان میں چند، سڑک پر چلن...
فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف اسرائیل کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں اور عالمی برادری خاموشی سے یہ مناظر دیکھ رہی ہے یہاں تک کہ ایران کے سواکوئی اسلامی ملک بھی ایسا نہیں ہے جس نے اب تک کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہو،تاہم پوری دنیا کے آزادی اور انصاف پسند عوام نے اسرائیل ...
مولانا قاری محمد سلمان عثمانی اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ایسا عظیم الشان مقام عطا فرمایا ہے کہ کوئی بشر،حتیٰ کہ نبی یا رسول بھی اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا، چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں ارشاد فرماتا ہے (اے پیغمبر!) کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ اور ہ...
پنجاب کے مختلف شہروں میں آننکھوں کے علاج کیلئے لگائے جانے والے انجکشن سے اطلاعات کے مطابق افراد کی بینائی ضائع ہونے کے بعد اس انجکشن کو مارکیٹ سے واپس لینے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم یہ انجکشن تیار کرنے اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دینے اور یہ انجکشن لگانے کی تشخیص کرنے ...
٭جن کیسز میں نواز شریف کو سزا سنائی گئی اس میں ان کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، قانون کے مطابق ان کیسز میں تب تک اپیل دائر نہیں ہو سکتی جب تک آپ جیل نہ جائیں٭وکلا عدالت میں درخواست دیں گے کہ نواز شریف جیل میں تھے اور عدالت نے علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے انہیں ملک سے باہر بھیج...
اخباری اطلاعات کے مطابق ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ترسیل زر میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے معمولی اضافے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر کو خاطر خواہ سہار ا نہیں مل سکا جبکہ ہماری برآمدی مسلسل روبہ زوال ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ شہباز حکومت کے دور میں ...
بظاہر نیپرا کا ادارہ بجلی سپلائی کرنے والے اداروں کی چیکنگ اور عوام کو ان کی زیادتیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس ادارے کا کام ہی یہ تھا کہ وہ یہ چیک کرے کہ الیکٹرک سپلائی کرنے والی کمپنیاں عوام کے ساتھ کوئی ناانصافی اور زیادتی تو نہیں کررہی ہیں لیکن نیپرا کی اب تک کی...