... loading ...
خنجراب سے سوست بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والی افغانستان جانے والی چینی سازوسامان کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر عبور کر کے اپنی آخری منزل کابل پہنچ گئی۔ چین کی جانب سے سازوسامان کی کھیپ کے سرحد عبور کرنے کے موقع پر طورخم زیرو پوائنٹ پر بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور، کلکٹریٹس آف کسٹمز، اپریزمنٹ اینڈ انفورسمنٹ پشاور، انچارج پاک آرمی، انچارج این ایل سی، افغان گمرک کے نمائندے، پاک افغان چیمبر آف کامرس کے آفس ہولڈرز اور مقامی تاجروں نے تقریب میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ ٹی آئی آر کنونشن کے تحت پرانا سلک روٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارت کے لیے آسان اور اقتصادی راستہ فراہم کرتا ہے۔ ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ طورخم شمس الرحمن وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سازوسامان کی ترسیل ٹرانزٹ ٹریڈ کے عمل میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ پاک افغان سرحد پر ٹرانزٹ ٹریڈ کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ چین،افغانستان اور وسطی ایشیائی جمہوریہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی سازوسامان کا قافلہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی مقررہ مدت میں بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا ، چینی تاجروں کی طرف سے افغانستان میں سامان کی نقل و حمل کے لیے اس راستے کا استعمال پاکستان میں تجارت اور معاش کے نئے راستے کھولے گا۔ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ارباب قیصر نے کہا کہ یہ تجارتی سرگرمی آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے اور جلد ہی اس کے حجم کو مطلوبہ سطح تک بڑھا دیا جائے گا، افغانستان کو سامان کی فراہمی کے بعد چین کے سامان کو وسطی ایشیائی جمہوریہ تک توسیع دی جائیگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر ضیا ء الحق سرحدی نے خنجراب بارڈر کے ذریعے افغانستان کے لیے چین کے پہلے کارگو کی کراسنگ کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں تجارت بڑھانے کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ ضیا ء الحق نے مزید کہا کہ اس پیشرفت سے نہ صرف علاقائی سطح پر تجارت کا حجم بڑھے گا بلکہ کسٹم کلیئرنس، سامان کی نقل و حمل، ایندھن کے کاروبار، یومیہ اجرت وغیرہ سے وابستہ لوگوں کے لیے روزی روٹی کے بڑے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ٹرانزٹ روٹ چین کے لیے سفر کے وقت کوتقریباً 70 فیصد تک کم کرے گا بلکہ اس سے لاجسٹک اخراجات میں 30 فیصد سے زیادہ کمی کی توقع ہے۔ تاجروں نے منصوبے کو خطے میں تجارت بڑھانے کے لیے نیک شگون قرار دیا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...