... loading ...
سیالکوٹ میں حاملہ خاتون اور نومولود بچے کے قتل میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، دو سفاک خواتین نے خاتون کا گلا کاٹ کر ڈلیوری کی، بچہ بھی جان سے گیا، قتل کے الزام میں جعلی ڈاکٹر سمیت دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ اتائی ڈاکٹر ارم نے کہا کہ میں نے کراچی اور ظفروال کے نجی اسپتالوں میں کام کیا ہے، 7 سال قبل عزیزہ اور اس کی بیٹی کرن سے رابطہ ہوا تھا۔ ملزمہ ارم نے کہا کہ مقتولہ رافعہ اور میرا پچھلے 7 ماہ سے تعلق تھا، جب رافعہ حاملہ ہوئی تو اکثر دوا لینے آتی تھی۔ ملزمہ ارم نے کہا کہ کرن نے مجھ سے کہا کہ رافعہ سے بچہ لے کر دے دو، مجھ سے قبل کرن نے بچے کیلئے 2 لاکھ روپے کسی اور کو دیے تھے، کام نہیں ہوا۔ ملزمہ ارم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ رافعہ کو جوس میں بیہوشی کی گولیاں ڈال کر پلائیں، رافعہ جب بیہوش ہوگئی تب اس کے جسم پر بیٹھ کر گلا کرن کی ماں عزیزہ نے کاٹا۔ ملزمہ عزیزہ نے کہا کہ اتائی ڈاکٹر ارم سے بچے کیلئے 2 لاکھ روپے طے پائے تھے، واقعہ کے روز میری بیٹی کرن نے کال کرکے کہا کہ صندوق لے کر ارم کے گھر پہنچ جاؤ۔ ملزمہ عزیزہ نے کہا کہ ارم نے مجھ سے بلیڈ اور دستانے بھی منگوائے تھے، ارم نے رافعہ کو پیغام بھیجا اور گھر بلوایا۔ ملزمہ عزیزہ نے ہولناک انکشاف کیا کہ بیہوشی کی گولیاں اتائی ڈاکٹر ارم نے پیس کر دیں، میں نے جوس میں ملا دیں، بیٹی کرن نے ہاتھ پاؤں باندھے اور میں نے گلا کاٹا، اتائی ڈاکٹر ارم نے رافعہ کا پیٹ چاک کیا اور بچہ نکالا۔ملزمہ عزیزہ نے کہا کہ میں بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر اسپتال لے گئی، اسپتال لے جاتے ہوئے بچہ مرچکا تھا۔ملزمہ عزیزہ نے کہا کہ ارم نے کہا میں 70 ہزار روپے چھوڑ دوں گی، تم لاش کو ٹھکانے لگا دو، ہم نے لاش کو صندوق میں بند کردیا۔ ملزمہ عزیزہ نے مزید کہا کہ محلے داروں کی مدد سے سامان کا بول کر صندوق اپنے گھر منتقل کردیا۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...