... loading ...
بھارتی بحریہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث نہ صرف اپنے افسران اور اہلکاروں کے جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے بلکہ یہ بھارتی عوام پر بھی ایک بوجھ بن گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی بحریہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث افسران اور اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ان کے حوصلے پست ہو گئے ہیں جب کہ بری کارکردگی کے باعث عوام میں بھی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ بھارتی بحریہ کے ہر5 سال میں 1 جنگی جہاز تباہ اور ہر 2 سال میں ایک تربیت یافتہ افسر ہلاک ہو جاتا ہے۔ سنہ 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔ صرف 2014 میں 11 حادثات ہوئے جن میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوگیا تھا۔ 18 جنوری 2022 کو INS رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3 سیلرز ہلاک ہوگئے تھے۔علاوہ ازیں اکتوبر2017 میں واحد بھارتی نیوکلئیر سب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ فروری 2014 میں بھارتی سب میرین سندھورتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔رپورٹ کے مطابق اس سب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف ڈی کے جوشی کو استعفی دینا پڑا تھا۔عالمی سطح پر بھارتی بحریہ کی نیک نامی کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب قطر میں ایک پروجیکٹ کے لیے نجی کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی صدارتی ایوارڈ یافtہ نیول کمانڈر سمیت 8 افراد کو کرپشن اور جاسوسی کے الزام میں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔قطر میں بھارتی بحریہ کے ان 8 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن الزامات پر انھیں سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے۔ بھارتی بحریہ کے ان سیاہ کارناموں اور بری کارکردگی کے باعث بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...