... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، اس سے سیاسی بحران حل ہوگا، عمران خان بطور اپوزیشن لیڈر اپنا کردار ادا کریں گے۔72 پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کانوٹیفکیشن کالعدم قراردئے جانے کے بعد اب حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات قومی اسمبلی میں ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔اس فیصلے کے بعد خیال اغلب ہے کہ پی ٹی کے ایم این ایز انکوائری میں پیش ہو کر استعفیٰ واپس لے لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفکیشن کو ختم کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو جوائن کر سکیں گے۔ امید کی جاتی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق انکوائری مکمل کریں گے اور پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو اسمبلی میں واپس آکر اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیں گے۔
بڑی خوشی کی بات ہے کہ ملک کے دو ذمہ دار ادارے سپریم کورٹ اور پاک فوج کی طرف سے پہلے ہی یہ پیغام دیا جاچکاہے کہ سیاسی پارٹیاں آپس میں اتفاق رائے قائم کریں۔ اتفاق رائے کی ضرورت اس لئے ہے کہ ملک میں جاری سیاسی، سماجی اور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ہو۔ حالات پر امن اور ماحول کاروبار دوست ہو، یہاں سے غربت و افلاس اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو تاکہ ملک ترقی کے راستے پر چل پڑے۔عمران خان کے نزدیک ان مسائل کا حل الیکشن ہے مگر یہاں ایک سوال ابھرتا ہے کہ کیا الیکشن سے ان مسائل کا حل نکل آئے گا کیونکہ پاکستان کا مسئلہ اس وقت سیاست سے زیادہ معیشت ہے۔ اس سوال کے جواب میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ فریش مینڈیٹ کے بعد جو بھی سیاسی حکومت قائم ہو وہ ان مسائل کے حل کیلئے نئے راستے تلاش کر سکتی ہے، بہتر منصوبہ بندی کر سکتی ہے۔ قوموں پر اس سے بھی کڑے وقت آئے مگر پھر ان مشکلات کا حل رہنماؤں ہی نے ڈھونڈا۔ اگر رہنما اچھا ہو تو کشتی کو بھنور سے نکال کر کنارے لگا دیتا ہے اور اگر رہنما نا اہل اور نکما ہو تو وہ کشتی کو بھنور میں لہروں کے سپرد کر دیتا ہے، جیسا کہ ایک سال سے”ماہرین“ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے ہماری معیشت کی کشتی منجدھار میں لہروں کے سپرد ہے اور موجودہ معاشی ٹیم کشتی کو کنارے کی طرف لے جانے کی بجائے گہرے پانیوں کی طرف لے جا رہی ہے۔ موجودہ معاشی ٹیم کے تمام دعوے دریا برد ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے سیاسی رہنماؤں نے اپنے حق میں بہت قانون سازیاں کیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ پاکستانی عوام یا پاکستان کیلئے کچھ نہیں کر سکے بلکہ ایک سال میں انہوں نے مقدموں، گرفتاریوں، نظر بندیوں اور پکڑ دھکڑ کے سوا کچھ نہ کیا۔اب حالیہ افسوس ناک واقعات کا رخ عمران خان یا پی ٹی آئی کی طرف موڑکر ایک نیا محاذ کھولنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ممکن ہے حکمرانوں نے یہ تہیہ کر رکھا ہو کہ ان واقعات کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہرانا ہے بظاہر یہ سوچ درست نہیں کیونکہ لوگوں کو اپنا غصہ اتارنے کے لئے کوئی ایک موقع چاہئے تھا وہ موقع انہیں عمران خان کی غیر قانونی حراست نے فراہم کر دیا۔غریب تو پہلے ہی زندگی کی ضروریات کو ترس رہا تھا، موجودہ حکمرانوں نے تو مڈل کلاس کو بھی غریب بنا کر رکھ دیا ہے۔ جس ملک میں کروڑوں کی تعداد میں بیروزگار ہوں وہاں ایک چنگاری ہی کی ضرورت تو ہوتی ہے۔گرفتاریاں اور مقدمے مسائل کا حل نہیں ہیں۔ اس سے نفرت پیدا ہو گی۔
ریاست اورجمہوریت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ مکالمہ اور ایک دوسرے کی رائے کا احترام ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ ہر ملک اورمعاشرے میں سیاست کرنے اور اسے آگے بڑھانے کا اپنا انداز اور معیار ہوتا ہے۔ جس طرح آج تک پاکستان میں جمہوریت پنپ ہی نہیں سکی اس طرح یہاں سیاست میں بھی قدروں اور معیارکی کمی ہے۔پاکستان اس وقت سیاسی طور پر سخت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے جس کے منفی اثرات داخلی اور خارجی محاذ ہر جگہ محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ وفاداریاں بدلنا اور نظریات سے عاری سیاست کرنا ہمارے ہاں معیوب نہیں سمجھا جاتا ابن الوقتی اور خوشامد ہی ان کا وتیرہ رہا ہے۔اس وقت ہمارا ملک انتہائی خطرناک دوراہے پہ کھڑا ہے۔ سیاست دان سیاسی جنگ آئین کے اندر رہ کر جمہوری اور سیاسی طریقے سے لڑتے ہیں تاکہ عوامی جذبات کو گمراہ کن پراپیگنڈا کے ذریعے ابھار کر ملک کوخطرات سے دوچار کیا جاسکے۔ یہ رویہ نہ جمہوری کہلاتا ہے نہ ہی ملک دوستی پر مبنی، انارکی پیدا کرنا ملکی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ قومی اور آئینی اداروں کو متنازعہ بنا کر کوئی ملک اورمعاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ دن بدن بڑھتے ہنگاموں اور حالات کے بگڑنے نے ہماری معیشت پر کاری ضرب لگائی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ملک میں جاری سیاسی کشمکش کی وجہ سے مالی امداد کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، سیاسی پارٹیوں کو نہیں۔ خدانخواستہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی راہ پر ڈالنا کسی طور قابل معافی نہیں۔ خدارا مورچہ بندیاں بند کر دیں۔ ہوس کا دامن چھوڑ دیں۔ سیاست نہ چمکائیں، ریاست بچائیں۔سیاسی افراتفری، غیریقینی صورتحال، عدم استحکام اورانتشار کے عروج پر ہونے سے پریشان حال وہ عوام جو نہ سیاسی ایجنڈے رکھتی ے ن ہنگاموں کا سبب بنتی ہے، نہ ریلیاں نکالتی ہے، نہ دھرنے دیتی ہے وہ کہاں جائیں۔
اب وقت اگیا ہے کہ سیاسی قیادت کو باہمی مشاورت کے ذریعے ایک نئے ’میثاقِ جمہوریت‘ کے بارے غور کرنا چاہئے کیونکہ ملکی حالات صرف اسی صورت میں بہتر ہوسکتے ہیں جب سیاسی قائدین اپنے اختلافات کو بھلا کر ملکی اور عوامی مفادات کو مقدم جانتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں۔ ریاست کے طاقت ور مقتدر طبقے صرف اپنی ڈومین میں اختیار، طاقت کے گھمنڈ میں نہ رہیں، سب کی عزت و احترام آئین، قانون، سیاسی جمہوری اقدار کی پاسداری سے ہوتی ہے۔ اندھی طاقت اور اختیارات کا غیر حکیمانہ استعمال اجتماعی تباہی لاتا ہے۔ سیاسی قیادت، عدالتی محاذ کے ذمہ داران اور سول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنی روِش، اسلوب اور طریقہ کار پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ سیاسی قیادت ضِد، انا، ہٹ دھرمی ترک کرے اور 2023ء عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کرلیا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزیراعظم کے اپنے رفقا اور اقتدار میں ان کے ساجھی دار بھی عالمی سیاسی کشمکش اور دشمن قوتوں کی عدم استحکام کی پالیسیوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے پیچیدہ جیو اسٹرٹیجک ماحول میں قومی اتحاد اور یگانگت پر زور دے چکے ہیں،اس
کے واضح معنی یہی ہیں کہ خودوزیراعظم کے رفقا بھی محاذ آرائی اور انا کی سیاست کو پسند نہیں کرتے اور صورت حال میں مثبت تبدیلی کے خواہاں۔ملک اور بیرون ملک ہر فورم نے سیاسی اختلافات کو محاذ آرائی کے بجائے جمہوری اقدار کے مطابق مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو سمجھ لینا چاہئے کہ ملکی مسائل کے حل اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت سے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ فوری طور پر قومی سطح کا ڈائیلاگ شروع کیا جائے۔حکمران مہنگائی اور بیروز گاری پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں۔ سیاستدان باہمی کھینچا تانی کی بجائے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے چارٹر آف اکانومی تیار کریں اور مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لئیے کام کریں۔ سیاسی قیادت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو خدانخواستہ ملک ایسے بحران میں پھنس جائے گا جس سے نکلنے کیلئے راستہ نہیں ملے گا۔موجودہ صورت حال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی فریقین مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں اور ملک میں فوری طور پر قومی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے یہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ملکی مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کے لیے قانونی عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کا دورہ کیا جس کے دوران انھوں نے جناح ہاؤس کا بھی جائزہ لیا۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کو...
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی بمشکل تمام اختتام کے بعد الیکشن کمیشن نے اب مخصوص نشستوں پر پارٹیوں کے کوٹے کے اعلان کو التوا میں ڈال کر میئر کے انتخاب اور کراچی کے مختلف حلقوں سے عوام کے ووٹ لے کرمنتخب ہونے والے کونسلروں کو اختیارات دینے کاراستہ بند کیاہوا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب ...
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک روحانی اور صوفی ازم پر یونیورسٹی قائم کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعدپورے ملک میں شدید ہنگامہ آرائی جاری ہے،صورت حال کے بارے میں جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق شہر میں کسی بھی مقام پر تحریک انصاف کے کسی سطح کے قائدین نظر نہیں آئے جس ک...
چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے گزشتہ روز پاکستان کو چین کی جانب سے غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان حکام کو تلقین کہ پاکستان میں سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے، سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر سیاسی استحکام لائیں تاکہ پاکستان معاشی اور داخلی سطح پر ہمارے ساتھ آگے بڑھ سکے ہر معاملے پر آ...
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب میں قانونی ماہرین نے رائے ظاہر کی ہے کہ امریکی قید میں پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ جتنی سیاسی جنگ ہے اتنی ہی قانونی جنگ ہے، قانونی راستے تلاش کرنے کے علاوہ، حکومت پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کی...
سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آئین استعمال کر سکتے ہیں، انتخابات والے فیصلے پر نظرِ ثانی کا وقت اب گزر چکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کے س...
انسانی حقوق کے نامور اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ ہ عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔کراچی سٹی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن جناح آڈیٹوریم میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے اپنے ملک کی غلطیوں کے لیے مع...
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں، ایس سی او کے اس اجلا میں روس، چین، بھارت اور پاکستان کے علاوہ وسطی ایشیا کے 4 ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔ گوا کے اس اہم اجلاس میں روس کے وزیر خارج...
آج مئی کا پہلا دن ہے،آج مزدوروں کا دن ہے۔دنیا بھر میں ’ہر سال یکم مئی ’یوم مزدور‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اس کی ابتدا 1886 سے امریکہ کے شہر شکاگو سے ہوئی۔ اس دن بہت سے ممالک میں شکاگو میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مذاکرات کرنے پر تیارہیں،لیکن اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضر...
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای...
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، میں اس بینچ کا حصہ تھا، 27 فروری کو ججوں کے ”ٹی روم“ میں اتفاق رائے ہواتھا میں بینچ میں بیٹھوں گا،...