وجود

... loading ...

وجود
وجود

انتخابات کے انعقاد کا مقدمہ

اتوار 07 مئی 2023 انتخابات کے انعقاد کا مقدمہ

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آئین استعمال کر سکتے ہیں، انتخابات والے فیصلے پر نظرِ ثانی کا وقت اب گزر چکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کے ساتھ آئین پر عمل داری کا معاملہ ہے، 90 دن میں انتخابات کرانے پر عدالت فیصلہ دے چکی ہے،مذاکرات ناکام ہوئے تو عدالت 14 مئی کے فیصلے کو لے کر بیٹھی نہیں رہے گی، آئین کے مطابق اپنے فیصلے پر عمل کرانے کے لیے آئین استعمال کر سکتے ہیں، عدالت اپنا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ چیف جسٹس نے خیال ظاہر کیا کہ ایسا معلوم ہوتاہے کہ حکومت قانون میں نہیں سیاست میں دلچسپی دکھا رہی ہے، ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف لیا ہوا ہے، 6 فوجی جوان ہم نے گزشتہ روز کھو دیے، یہ ہمارا بہت بڑا نقصان ہے، ملک کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی جا رہی ہیں۔معاشی حالات کے علاوہ ہمیں آج سیکورٹی کا اہم مسئلہ بھی درپیش ہے، اگر سیاست دانوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں تو آئین کہاں جائے گا؟ سپریم کورٹ میں الیکشن کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے دوران ھکومت نے مذاکرات کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا اور عدالتِ عظمیٰ سے انتخابات سے متعلق کوئی ڈائریکشن نہ دینے کی بھی استدعا کی چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا کسی قسم کی کوئی ہدایت کا ارادہ نہیں،ہم مذاکرات میں مداخلت نہیں کریں گے نہ کوئی ہدایات دیں گے،، مذاکرات کرنے ہیں تو آغاز کر دیا جائے، مذاکرات نہ ہوئے تو ایک دو روز بعد اس معاملے کو دیکھ لیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے رات کو درخواست تیار کی جس کو نمبر لگائے بغیر ہم سن رہے ہیں، ہم اس معاملے میں صرف سہولت کاری کرنا چاہتے ہیں، ایک ہی روز انتخابات کی تاریخ پر اتفاقِ رائے ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ انتخابات کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ان ریمارکس سے ظاہر ہوتاہے کہ چیف جسٹس ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے کسی نہ کسی طوربحفاظت نکالنے کے خواہاں ہیں لیکن جیسا کہ چیف جسٹس نے خیال ظاہر کیا ہے نظر بظاہر حکومت انتخابات کو کسی نہ کسی طورپر ٹالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اپنے اس مقصد کی تکمیل کیلئے کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہے۔حکومت اور عدلیہ کے درمیان یہ اختلافات اپنی نوعیت کے نئے نہیں ہیں،مسلم لیگ ن کی پوری تاریخ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی پر مبنی ہے،مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنے سابقہ دور میں عدلیہ کو بے وقعت کرنے کیلئے جو کھیل کھیلے اور عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے عدالت عظمیٰ پر جس طرح حملہ کرکے توڑ پھوڑ مچائی تھی وہ ابھی لوگوں کے ذہن میں محفوظ ہے اور ان کے اثرات کی بازگشت آج تک ایوانوں میں سنائی دیتی ہے۔پاکستان کی قومی اسمبلی سے آج کل بھی جس قسم کے بیانات اور اقدامات سامنے آ رہے ہیں ان کے بعد عدلیہ اور پارلیمان کے درمیان ایک غیر معمولی محاذ آرائی کوئی ڈھکا چھپا راز نہیں رہا۔سوال یہ ہے کہ صرف ایک سال قبل اسی سپریم کورٹ کے حکم نے جب موجودہ قومی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچایا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور پی ڈی ایم برسراقتدار آئی اس وقت رات گئے عدالت لگانے کے چیف جسٹس کے فیصلے کو آئین کے عین مطابق قرار دیاگیاتھا،لیکن اب قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کو طلب کرنے کے مطالبے کیے جا رہے ہیں۔اس وقت عام آدمی کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہاہے کہ پارلیمان اور عدلیہ کی اس لڑائی میں اگلہ مرحلہ کیا ہو گا اور کیا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مطالبے کے مطابق قومی اسمبلی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ چیف جسٹس کو طلب کر سکے۔چیف جسٹس کو قومی اسمبلی میں بلانے کامطالبہ کرنے والے شاہد خاقان عباسی کو یہ معلوم نہیں رہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 68 کے مطابق پاکستان کی مجلس شوری یعنی پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ججوں پر فرائض کی ادائیگی کے دوران ان کے کنڈکٹ پر بحث کی ممانعت ہے۔ آئین میں اداروں کے اختیارات کو طے کر دیا گیا، جس کے تحت ایگزیکٹیو، پارلیمان اور عدلیہ کا اپنا اپنا کردار ہے۔آئین میں ایسی کوئی چیز نہیں لکھی جو پارلیمان کو یہ اختیار دیتی ہو کہ وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو طلب کر سکے۔دراصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی اور یہ سب کچھ اسی لیے کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کو روکا جائے۔ تاہم اس کھینچاتانی اور حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو سپرکورٹ کے مد مقابل کھڑا کرنے کی کوششوں سے اب اس بات کا خدشہ بڑھ گیاہے کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم یا کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر سکتی ہے اور اسی لیے قومی اسمبلی اپنی طاقت دکھا رہی ہے دراصل حکومت عدالت کو باور کرانا چاہتی ہے کہ ہم چپ نہیں رہیں گے۔
فی الوقت درحقیقت پاکستان اپنے وجود کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اس بھنور سے نکلنے کے لیے پاکستان کا سیاسی نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ازسرِ نو آئینی اصلاحات کمیشن بنا کر عوامی مفاد کے تحت ترمیم کر کے ملک میں ایسا انتخابی نظام وضع کیا جائے جس سے ملک میں استحکام پیدا ہونے کے اثرات سامنے آئیں اور انتخابی نتائج کو تمام اسٹیک ہولڈرز تسلیم کر یں تاکہ ملک میں مضبوط سیاسی حکومت تشکیل دی جائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تشکیل کے لیے ایسا طریقہ وضع کیا جائے کہ کسی بھی جماعت کی طرف سے تحفظات کا اظہار نہ کیا جائے لیکن یہ سب کچھ بھی عام انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی حکومت ہی آئین میں ضروری ترامیم کے بعد کرسکتی ہے۔ ملک میں صاف گو، جاندار اور باوقار شخصیت کا فقدان نہیں ہے، صرف نیک نیتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا۔پاکستان کے انتخابی نظام نے سوائے بدعنوانی، قرضے معاف کروانے اور بیرونِ ممالک اثاثے بنانے کے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ اس آئین شکنی کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ملک میں سیاسی انتشار نہایت تشویش ناک ہے۔ معاشی استحکام اور عوام کی فلاح کے لیے سیاسی استحکام لازمی ہے۔ اتحادی حکومت اور معزول حکومت کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ ایسے ماحول میں سامنے آیا تھا جب حکومت اور حزب اختلاف میں خلیج بہت بڑھ گئی تھی، دونوں طرف سے آگ اُگلتے بیانات دیے جارہے تھے۔ یہ منظرنامہ اب بھی موجود ہے، اس کے باوجود حکومت اور حزب اختلاف دونوں نے نہ صرف مذاکراتی ٹیم کا تعین کیا بلکہ مذاکراتی عمل بھی شروع ہوگیا۔ اسی دوران میں عدالت عظمیٰ میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن اور ایک تاریخ کا مقدمہ بھی آگیا جبکہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا عدالت عظمیٰ کا فیصلہ موجود ہے، جس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔اس وقت ضرورت اس بات کی تھی کہ حکومت اور حزب اختلاف دونوں ہی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کرتے لیکن صورت حال اس کے قطعی برعکس نظر آرہی ہے۔حکومتی جماعت کے رہنما جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اصولی طورپر آئین کے تحت پارلیمان کو قانون ساز ادارہ ہونے کی حیثیت سے تمام اداروں پر فوقیت حاصل ہے، لیکن پارلیمان منتخب سیاست دانوں سے بنتی ہے۔ لیکن فی الوقت ایسا معلوم ہوتاہے کہ سیاست دانوں کی اکثریت زندگی کا کوئی اعلیٰ مقصد نہیں رکھتی۔ بدعنوانی، مفاد پرستی، ہوس دولت و اقتدار روایتی سیاست دانوں کی پہچان بن گیا ہے۔ اس لیے پارلیمان کی بالادستی کے دعوے کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ اس کے باوجود قومی زندگی کی اصلاح کی اصل ذمے داری سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے۔ ملک اس وقت جس آئینی، سیاسی اور معاشی بحران میں گھرا ہوا ہے اس سے نکالنے کے لیے سیاست دانوں کو آپس میں بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرنے ہوں گے۔ نئے انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کے بغیر موجودہ سیاسی تعطل کا کوئی حل نہیں ہے۔ سیاسی افراتفری اور انتشار کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ قوم کو موجودہ ہیجانی کیفیت اور سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ قومی انتخابات ہیں۔ لیکن کیا پاکستان کے سیاست دان تدبر اور بصیرت کا مظاہرہ کریں گے۔ کیا سیاسی جماعتوں میں کوئی اجتماعی دانش موجود ہے۔


متعلقہ خبریں


رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود - بدھ 13 مارچ 2024

مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود - منگل 27 فروری 2024

نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود - هفته 24 فروری 2024

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود - جمعه 23 فروری 2024

ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

پاکستان کی خراب سیاسی و معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف وجود - پیر 19 فروری 2024

عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...

پاکستان کی خراب سیاسی و معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود - جمعرات 08 فروری 2024

علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب

بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 26 افراد جاں بحق وجود - بدھ 07 فروری 2024

بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...

بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر  کے باہر دھماکے، 26 افراد جاں بحق

حقوقِ انسان …… قرآن وحدیث کی روشنی میں وجود - منگل 06 فروری 2024

مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...

حقوقِ انسان …… قرآن وحدیث کی روشنی میں

گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھاری بلوں کا ستم وجود - جمعرات 11 جنوری 2024

پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...

گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھاری بلوں کا ستم

سپریم کورٹ کے لیے سینیٹ قرارداد اور انتخابات پر اپنا ہی فیصلہ چیلنج بن گیا وجود - جمعرات 11 جنوری 2024

خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...

سپریم کورٹ کے لیے سینیٹ قرارداد اور انتخابات پر اپنا ہی فیصلہ چیلنج بن گیا

منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی ضرورت وجود - منگل 26 دسمبر 2023

انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک اور بالخصوص پشاور اور پختونخوا کے دیگر شہروں میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران 2 درجن سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی لت سے نجات دلاکر انھیں کارآمد شہری بنانے کیلئے قائم کئے بحالی مراکز پر منتقل کئے جانے کی اط...

منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی ضرورت

انتخابات ملتوی کرانے کے حربے وجود - بدھ 13 دسمبر 2023

لاہور میں نوازشریف نے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے یہ نیا مطالبہ کیا ہے کہ صرف حکومت نہیں جعلی مقدمات پر احتساب بھی چاہتے ہیں، ان کے7 سال کس نے ضائع کیے، کس نے جھوٹے مقدمات بنا کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ سب کے نام سامنے آ چکے ہیں مگر ان کا احتساب کون کرے گا؟ بات اس...

انتخابات ملتوی کرانے کے حربے

مضامین
لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

خوابوں کی تعبیر وجود جمعرات 28 مارچ 2024
خوابوں کی تعبیر

ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں ! وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں !

ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟

مردہ قومی حمیت زندہ باد! وجود بدھ 27 مارچ 2024
مردہ قومی حمیت زندہ باد!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر