... loading ...
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے اور 23 اپریل 2023 بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا جبکہ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے اکثروبیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ، مردان اور دیگر علاقے شامل ہیں اور چاند نظر آ گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم رمضان المبارک 1444ہجری 23 مارچ 2023 بروز جمعرات کو ہے۔ پریس کانفرنس سے قبل مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ روزہ اور عید ایک دن ہو، پشاور میں اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ہی ایک دن روزے کی کاوش ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عالم زیب نے کہا تھا کہ پشاور میں رمضان کا چاند تقریباً 24 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، 6 بج کر 53 منٹ سے 7 بج کر 13 منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے، پشاور میں رمضان کا چاند بادلوں کی وجہ سے نظر آنے میں مشکلات ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا۔ ادھر ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ بھارت میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے رمضان 24 مارچ بروز جمعہ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی، تاہم مملکت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔ بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہو گا۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ ہو گا کیونکہ بدھ کو ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا۔ دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمانوں نے پہلا روزہ (آج) جمعرات کو رکھا دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں 21 مارچ کو بیٹھیں تاہم دونوں ممالک میں کہیں چاند نظر آنے کی شہادت سامنے نہ آئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...