... loading ...
سیو دا چلڈرن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021ء میں یورپ میں غربت کے خطرے سے دوچار بچوں کی تعداد دو لاکھ کے اضافے کے بعد 19.6 ملین تک پہنچ گئی تھی، بچوں کی فلاح و بہبو سے متعلق غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک میں تقریبا 20 ملین بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ میں ہر چوتھا بچہ غربت سے متاثر ہوا ہے اور یہ کہ ضروریات زندگی پر اخراجات میں اضافہ اور کووڈ انیس کی وبا غربت میں اس اضافے کی دو اہم وجوہات ہیں۔ بالخصوص جرمنی کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء میں یہاں دو ملین سے زائد بچے غربت میں زندگی گزار رہے تھے۔ بچوں میں غربت اور سماجی عدم مساوات کے ایڈووکیسی مینیجر ایرک گروس ہاؤس نے غربت میں اضافے کے ان اعداد و شمار کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے جرمنی میں ہر پانچ بچوں میں سے ایک کو غربت کا سامنا ہے اور اب (اس حوالے سے) مزید کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ایرک گروس ہاؤس نے زور دیا کہ جرمن حکومت بچوں کی غربت کے خاتمے کا اپنا وعدہ پورے کرے۔ سیو دا چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں غربت اور سماجی اخراج کے خطرے سے دوچار بچوں کی سب سے زیادہ شرح رومانیہ اور پھر اسپین میں پائی گئی، جو کہ بالترتیب 41.5 فیصد اور 33.4 فیصد تھی۔ جرمنی میں یہ شرح 23.5 فیصد رہی، جو کہ یورپ میں اوسط شرح سے کچھ کم ہے۔ غربت کا شکار بچوں کی سب سے کم شرح فن لینڈ میں 13.2 فیصد اور اس کے بعد ڈنمارک میں 14 فیصد ہے۔ یورپی یونین کے چودہ ممالک کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر کے درمیان فراہم کیے گئے اعدادو شمار کی بنیاد پر امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صورتحال بد تر ہو گئی ہے اور اس سے غریب اور متوسط طبقہ بالخصوص متاثر ہوا ہے۔ سیو دا چلڈرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے مہاجرین، پناہ گزین، پناہ کے متلاشی بچے اور وہ جن کے پاس قانونی دستاویز نہیں یا جن کا کوئی سرپرست نہیں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ ان بچوں کو بھی غربت کے خطرے کا سامنا ہے جو اپنے والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ رہ رہے ہیں، جن کے خاندان بڑے اور مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں، جو معذور ہیں یا جن کا تعلق کسی نسلی اقلیت سے ہے۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...